آئندہ مہینہ وار برج سنبلہ اردو میں- Virgo Next Monthly Horoscope in Urdu
June, 2024
کیرئر کے معاملہ میں اس مہینہ کے ٹھیک ٹھاک رہنے کے امکان ہیں۔ دسویں گھر کے مالک عطارد نویں گھر میں رہیں گے۔ اس سے اپ کو اپنے کام کو مزید بہتر طریقہ سے کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔ تاکہ آپ اپنے آپ کو ثابت کرسکیں۔ آپ کے کیرئر میں کچھ بدلاؤ آسکتے ہیں۔ جیسے کہ اگرآپ کسی سرکاری نوکری میں ہیں تو آپ کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ اگر طلباء کی بات کی جائے تو پانچویں گھر کے مالک زحل چھٹے گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنی تعلیم کے معاملہ میں تھوڑا سنجیدہ رہنا ہوگا۔ محنت کے بغیر زندگی میں کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ اور زندگی میں شارٹ کٹ ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا ہے۔ لہذا آپ کو پڑھائی میں دل چڑانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اگرآپ غیرملک جاکر پڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سکالرشپ بھی مل سکتی ہے۔ جس کی بدولت آپ کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ پا سکتے ہیں۔ خاندانی اعتبار سے اس مہینہ کے درمیانہ رہنے کے آثار ہیں۔ دوسرے گھر کے مالک زہرہ نویں گھر میں موجود رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اہل خانہ کے ہمراہ طویل سفر پر جا سکتے ہیں۔ یعنی حسین مناظر کا مزہ لینے کہیں سیروتفریح پر جا سکتے ہیں۔ اگرآپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو یہ مہینہ آپ کے لیے سازگار رہے گا۔ آپ کے عزیز آپ کے دل سے جڑے رہیں گے۔ آپ فی الحال ان کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار رہیں گے۔ آپ کے رشتہ کی یہی خوبصورتی ہوگی کہ آپ ایک دوسرے کی عزت کریں گے۔ اور ایک دوسرے کے وقت کی اہمیت کو سمجھیں گے۔ اپنے اہل خانہ کے لوگوں سے بھی آپ اپنے محبوب سے ملوا سکتے ہیں۔ جس سے خاندان میں بھی ان کا استقبال ہوسکتا ہے۔ اگرآپ شادی شدہ ہیں تو آپ کی زندگی میں بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ساتویں گھر میں راہو جلوہ افروز رہیں گے اور ان کے ایک طرف زحل تو دوسری طرف مریخ موجود ہوں گے۔ جس ساتواں گھر متاثر رہے گا اور ساتواں گھر کرتری یوگ بھی رہے گا۔ یہ وقت شادی شدہ زندگی کے لیے پریشان کن ہوسکتا ہے۔ آپ کی زندگی کو صحت سے جڑے مسائل گھیر سکتے ہیں۔ شریک حیات کے سلوک میں بھی بدلاؤ آسکتا ہے۔ جس کا اثر سیدھا آپ کی شادی شدہ زندگی پر رونما رہے گا۔ اور آپ دنوں کے درمیان غلط فہمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ ایک دوسرے کو لے کر لاپرواہی بڑھ سکتی ہے۔ اور رشتہ میں تناؤ آسکتا ہے۔ لہذا احتیاط برتیں۔ اگرآپ کی معاشی حالت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ مہینہ معاشی طور سے درمیانہ رہے گا۔ سراول تو چھٹے گھر میں زحل جلوہ افروز رہیں گے جو وہاں سے آپ کے بارہویں گھر کو مکمل نظر سے دیکھیں گے۔ جس سے آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران قرض بڑھنے کے ملاپ بن سکتے ہیں۔ یہ مہینہ صحت کے لحاظ سے تھوڑا کمزور رہنے کے امکان ہیں۔ اس کے برعکس اگرآپ اپنی طرف سے لاپرواہ ہوجاتے ہیں تو یہی زحل آپ کی صحت کو تکلیف دے سکتے ہیں۔ اور لمبی چلنے والی کوئی بیماری جنم لے سکتی ہے۔ اس کے برعکس اگرآپ اپنی طرف سے کوئی احتیاط برتتے ہیں تو زحل کے کرم سے آپ کو اس بیماری سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ دوسری طرف آٹھویں گھر میں مریخ جلوہ افروز رہیں گے۔ اس دوران کسی طرح کی چوٹ لگنے یا حادثہ ہونے کا امکان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ لہذا گاڑی بہت ہی احتیاط سے چلائیں۔ اور گاڑی کی سپید بھی کنٹرول میں رکھیں۔ اس طرح سے آپ بہت حدتک مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مہینہ کے بعد کا آدھا حصہ نسبتاً اچھا رہے گا۔ اور تب آپ کی طبیعت چاق و چوبند رہ سکتی ہے۔ حالانکہ اس دوران آپ کو پیٹ سے متعلق بعض مرض لاحق ہوسکتے ہیں۔
علاج: آپ کو شنی وار کے دن چیونٹیوں کو آٹا ڈالنا چاہیے۔
علاج: آپ کو شنی وار کے دن چیونٹیوں کو آٹا ڈالنا چاہیے۔
Astrological services for accurate answers and better feature
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
AstroSage TVSubscribe
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024