آئندہ مہینہ وار برج عقرب اردو میں- Scorpio Next Monthly Horoscope in Urdu
June, 2024
یہ مہینہ برج عقرب کے لوگوں کے لیے کچھ معاملوں میں بہت اچھا نتیجہ بخشے گا۔ لیکن کچھ معاملوں میں احتیاط رکھنا پڑے گا۔ سراول تو آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا۔ کہ بلاوجہ کسی کے جھگڑوں میں نہ الجھیں ورنہ آپ کو اس میں پریشانی اٹھانی پڑسکتی ہے۔ کیرئر کے معاملہ میں یہ مہینہ کئی طرح سے سازگار رہے گا۔ آپ کو نوکری میں اچھا عہدہ مل سکتا ہے۔ آپ کو اپنے بڑے افسروں سے داد و تحسین کے علاوہ کچھ اور مل بھی سکتا ہے۔ کاروبار میں آپ کے ترقی کے ملاپ بنیں گے۔ اور آپ کو ساجھے داری سے بھی اچھا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اگر طالب علم کی بات کریں تو مہینہ کی شروعات کچھ پریشانی دے گی۔ آپ کا من پڑھائی میں لگنے کے بجائے ادھر ادھر زیادہ بھٹکے گا۔ اپنے آس پاس کی صورت حال دیکھ کر آپ تھوڑا زیادہ حساس ہوسکتے ہیں۔ جس پرآپ اشک بارہوسکتے ہیں۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ جو چیز آپ کو مل رہی ہے آپ اس سے زیادہ کے حق دار ہیں۔ اور آپ کے آس پاس کے لوگ زیادہ بہتر کرپار رہے ہیں۔ آپ کے دل میں کوئی خلش پیدا نہ ہولہذا اپنے سے نیچے کے طبقہ کے لوگوں کو دیکھیں ان کے پاس وہ کچھ بھی نہیں جو آپ کے پاس ہے۔ ذہنی تناؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ کسی بھی طرح کی نشہ کی لت سے بچ کررہیں۔ کیوں کہ اس سے آپ کی زندگی برباد ہوسکتی ہے۔ اس مہینہ خاندانی طور سے ٹھیک ٹھاک رہنے کے امکان نظرآرہے ہیں۔ دوسرے گھر کے مالک ساتویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ جس سے اہل خانہ کا دارومدار اس مہینہ آپ کے شریک حیات پر منحصر رہے گا۔ اگر وہ قاعدے سے سلوک کرتے ہیں تو آپ کی خاندانی زندگی سبھی کے ساتھ سازگار رہنے کی خوش خبری ہے۔ اہل خانہ میں مبارک کاموں کا اہتمام ہوسکتا ہے۔ گھر پریوار کے لوگوں کے درمیان اچھا تال میل نظرآئے گا۔ اگرآپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو یہ مہینہ آپ کے لیے اتار چڑھاؤ سے بھرا رہنے والا ہے۔ کیوں کہ ایک طرف آپ اپنے ہم نشیں کی کچھ باتوں سے اتفاق نہیں رکھیں گے جس سے آپ کی ذہنی پریشانی بڑھے گی۔ آپ کے درمیان تکرار بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن آپ کے اندرمحبت کی خواہش آپ کے پارنٹر کے لیے کچھ بھی کرگززرنے والا بنائے گی۔اگرآپ کی معاشی حالت پر نظرڈالی جائے تو یہ مہینہ درمیانی طور سے فائدہ مند رہنے والا ہے۔ یہ مہینہ صحت کے اعتبار سے اتار چڑھاؤ سے بھرا رہنے کے امکان ہیں۔ سراول تو آپ کے برج کے مالک مریخ چھٹے گھر میں جلوہ افروز ہیں۔ اور ان کے اوپر زحل کی بھی تیسری نظر پڑرہی ہے۔ پانچوں گھر میں راہو موجود ہیں۔ آپ کو اپنے پیٹ سے جڑے مسائل سے بیدار رہنا چاہیے۔ موسمی مرض آپ کو لاحق ہوسکتے ہیں۔ لہذا اپنے صحت کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔
علاج: آپ کو منگل وار کے دن شری بجرنگ بان کا پاٹھ کرنا چاہیے۔
علاج: آپ کو منگل وار کے دن شری بجرنگ بان کا پاٹھ کرنا چاہیے۔
Astrological services for accurate answers and better feature
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
AstroSage TVSubscribe
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024