برج جوزا 2023

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حوالے سے لکھے اس مخصوص آرٹیکل میں آپ کو یہ جاننے کا موقع ملے گا۔ کہ سال 2023 برج جوزا کے حامل لوگوں کے لیے کس طرح کے مبارک و منحوس نتائج لے کرحاضر ہوگا۔ خواہ وہ آپ کی زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو، آپ کا کیریر، نوکری، کاروبار، آپ کی مالی حالت ، آپ کے خطرات، آپ کی معاشی حالت، آپ کی تعلیمی حالت، تعلیمی حساب وکتاب ہو، آپ کی شادی کے تعلق سے جانکاری ہو، آپ کی عاشقانہ زندگی کے تعلق سے جانکاری ہو یا آپ کی ازدواجی زندگی میں دروپیش مختلف اتارچڑھاؤ کی جانکاری ہو، آپ سبھی کچھ اس برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) میں حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کو کن میدانوں میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت رہے گی۔ اور آپ کی صحت خاص طور سے کیسی رہے گی۔ کیا اس سال آپ کوئی جائیداد گاڑی وغیرہ خرید سکیں گے یا نہیں اور اس کے لیے مبارک ہندسے کون سے ہوں گے یہ ساری جانکاری آپ کو اس مخصوص مضمون کے اندر ملے گی۔ کیوں کہ یہ مخصوص مضمون آسٹروسیز کے مشہور ومعروف علم نجوم کے ماہر ڈاکٹر مرگانک کے ذریعے ویدک نجومت کی بنیاد پر ہونے والے سیاروں کی گردش و ستاروں کی حالت کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ تو آئیے اب زیادہ دیری نہیں کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسا رہے گا 2023 جوزا راشی والوں کے لیے اور آپ سے بیان کرتے ہیں برج جوزا 2023 کا سالانہ راشی پھل ۔

یہ برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) مکمل طور سے ویدک نجومت پر مشتمل ہے۔ جوآپ کو یہ بتائے گا کہ سال 2023 میں کون سے سیارے آپ کے حق میں ہیں۔ اور کن کن سیاروں سے آپ کو احتیاط برتنی لازمی ہے۔ اس میں آپ کی انفرادی، پیشہ ور، معاشی زندگی سے لے کر محبت، تعلیم ، صحت تک کی پیشن گوئی شامل ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی سے جڑے کسی بھی سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں۔ توآخر تک پڑھیں ،برج جوزا (Burj Jauza 2023)

سالانہ راشی پھل 2023 کے مطابق اس سال آپ کے برج سے آٹھویں گھر میں طویل عرصے سے جلوہ افروز زحل 17 جنوری کو گردش کرتے ہوئے برج جدی سے نکل کر برج دلو میں آپ کے قسمتی مکان میں جائیں گے۔ ایک طرف یہ جہاں آپ کو خوش قسمت بنائیں گے تو وہیں دوسری طرف آپ کی زحل کی ڈھییا کا خاتمہ کردیں گے۔ اور آپ کو زحل کے ذریعے ہونے والے منحوسی اثر سے نجات حاصل ہوگی اور قسمت کا لکھا پائیں گے۔ دیتاؤں کے گرو زحل مشتری جو سال کی شروعات میں آپ کے دسویں گھر میں چل رہے ہیں۔ وہ 22 اپریل کو آپ کے گیارہویں گھر میں داخل ہوں گے۔ راہو مہاراج کی گردش 30 اکتوبر آپ کے گیارہویں گھرسے نکل کر دسویں گھر میں برج حوت میں ہوگی۔ اور کیتو مہاراج بھی اسی طرح پانچویں گھر سے نکل کر آپ کے چوتھے گھر میں گردش کریں گے۔ ستاروں کہ یہ گردش آپ کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں لے کرآنے کے اہل ہے ۔ آگے آپ اس مضمون میں جانیں گے کہ یہ مخصوص گردش سیارہ آپ کی زندگی کے کن کن حصوں کو متاثرکریں گے۔

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے سال 2023 برج جوزا والوں کی زندگی کے لیے ایک بڑا اچھا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ کیوں کہ سراول زحل کی ڈھییا سماپت ہونے سے ذہنی دباؤ سے بجات ملے گی۔ صحت سے متعلق مسائل میں کمی آئے گی اور زندگی کے میدان میں آگے بڑھ پائیں گے۔ کیوں کہ آپ کی قسمت آپ کے ساتھ کھڑی نظرآئے گی۔ اور قسمت کی مضبوطی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی ساتھ ہی رکے ہوئے کام بھی بننے لگیں گے۔ یہ سال کئی لحاظ سے آپ کے لیے اچھا رہنے والا ہے۔ بعض میدان ہوں گے جہاں توجہ دینے کی ضرورت دروپیش ہوگی ۔ لیکن وہ میدان بھی آپ کی سمجھداری سے بہتتر ہوسکتے ہیں۔ آپ کو آگے کے مضمون میں یہ جاننے کا موقع ملےگا کہ وہ کون سے میدان ہیں جس میں آپ کی زیادہ توجہ درکار ہے۔ برج جوزا 2023(Burj Jauza 2023) کے حساب سے سال کی شروعات میں آپ ذہنی تناؤ محسوس کریں گے کیوں کہ زحل آٹھویں گھر سے نکلنے والے ہوں گے ۔ 17 جنوری کو جیسے ہی زحل برج جدی چھوڑ کربرج دلو میں داخل ہوں گے آپ کی خاردار زحل کی حالت سماپت ہوجائے گی۔ اور آپ بہت اچھی حالت میں آجائیں گے۔ اس طرح جن جن کاموں میں رکاوٹیں آرہی تھیں یا جو کام رکے ہوئے تھے وہ پورے ہونے لگے گے اورآپ کا ذہنی دباؤ بھی بہت حدتک دور ہوجائے گا۔ آپ کے فیصلہ کرنے کی طاقت مضبوط ہوگی اور آپ کے گردوپیش کے حالات آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگیں گے ۔ اور آپ کو ایسا محسوس ہوگا گویا آپ کی قسمت ہر جگہ آپ کی مدد کررہی ہے۔ اس دوران طویل سفر کے یوگ بنیں گے۔ اور غیرملک جانے کی حالت پیش آسکتی ہے۔ آپ کا من مذہی کاموں میں خوب لگے گا۔

یہ وہ وقت ہوگا جب آپ کو اپنی نوکری میں تبادلہ مل سکتا ہے۔ اور وہ فائدے مند بھی ہوگا۔ اس لیے آپ کو خوشی بھی ہوگی۔ سال 2023 کے شروعاتی دنوں میں آپ کی صحت کچھ کمزور رہنے کے امکان نظر آتے ہیں۔ جس سے باہرآنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ اپنی پرانی نوکری چھوڑنے کا من بنا سکتے ہیں۔ اور جلدی سال کے شروعاتی مہینے میں ہی آپ کو ایک اچھی نوکری مل سکتی ہے۔ جہاں آپ کو اطمینان بھی ہوگا اور وہ نوکری لمبی چلنے کے یوگ بھی بنیں گے۔

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے سال کی شروعاتی مہینوں میں اولاد کو لے کر فکر رہیں گی اور محبت کے رشتوں میں بھی پریشانی آتی رہے گی ۔ لیکن مالی اعتبارسے یہ وقت اچھا رہے گا اور آپ کو مال کا حصول کراتا رہے گا۔ دوسری اور تیسری تماہی اور بھی زیادہ مالی حالت کو بڑھیا بنانے میں ثابت ہوگی اور آپ کے پاس آمدنی بڑھتی جائے گی۔

2023 میں بدلے گی آپ کی قسمت: علم نجوم کے ماہرین سے کریں فون پر بات

سال 2023 کی پہلی تماہی آپ کے لیے اتار چڑھاؤ سے بھری ہوگی۔ آپ کو مالی معاملات میں تھوڑی بیداری رکھنی ہوگی کیوں کہ آپ کے بہت عزائم ہوں گے لیکن ان کو عملی جامہ پہنا کر فلاح کے سطح پر لے کر آنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ آپ کو اپنے عزائم کو پنکھ لگنے سے روکنا ہوگا۔ کیوں کہ اس دوران اگر آپ ان کے پیچھے بھاگنے لگتے ہیں۔تو صحیح اور غلط میں بھید کرنا بند کردیں گے۔ جو آپ کے لیے نقصان دہ رہے گا۔

اس سال کچھ ایسے حالات کی تخلیق ہوگی کہ آپ کو غیرملک جانے کے موقع ملیں گے طویل سفر کے موقع بھی فراہم ہوں گے۔ قسمت آپ کے ساتھ کھڑی نظرآئے گی جس سے تھوڑی ہی جدو جہد سے زیادہ نتائج حاصل ہونے لگے گے۔ اور زندگی میں آپ کو اچھے وقت کا احساس ہونے لگے گا۔

اس سال کی پہلی تماہی میں خاندان میں کافی بہتر حالت رہے گی۔ خاندانی زندگی خوشیوں سے بھرپور رہے گی اور دیو گرو مشتری کی مہربانی مسلسل رہنے سے خاندان میں امن و سکون آئے گا۔ کوئی مبارک کام بھی ہو سکتا ہے۔ گھر میں عبادات وغیرہ کا اہتمام ہوگا۔ اور چاروں طرف کا ماحول مذہبی اور جشن سے بھرارہے گا۔ گھر میں کچھ بابرکت کام بھی ہوسکتے ہیں۔ کسی کی شادی بھی ہوسکتی ہے۔ یہ تماہی آپ کو اپنے اندر جھانک کر اپنی غلطیوں کا احساس کراکے انہیں دوبارہ نہ دہرانے کی صلاح دے رہی ہے۔

دوسری اور تیسری تماہی آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثاہب ہوگی کیوں کہ آپ کے عزائم پائے تکمیل تک پہنچنے لگے گے۔ منصوبے کامیاب ہونے لگے گے۔ اور آمدنی میں زبردست اضافے کے یوگ بنیں گے۔ جو گزشتے وقت سے نوکری کے لیے درخواست کررہے تھے انہیں بھی کامیابی ملے گی۔ ان کو نوکری مل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ آپ کا اپنے کام پر یقین بڑھے گا۔ آپ کے سینیرس کا بھروسہ آپ پر بڑھے گا۔ اورآپ کمپنی میں بہت مضبوط حالت میں پہنچ سکیں گے۔ آپ کو اچھی آمدنی حاصل کرنے اور الگ طرح کے کچھ خاص مالی منافع کمانے کے یوگ بنیں گے، جو آپ کی محنت کی وجہ سے آپ کو مل سکتے ہیں۔

سال کی شروعات میں زحل آپ کے اٹھویں گھر میں رہیں گے مشتری جی دسویں گھرمیں ہوں گے۔ اس لیے شروعاتی مہیینہ کیریر میں اتارچڑھاو سے بھرا رہے گا۔ اور خاندانی زندگی میں بھی تھورا تناو رہے گا۔ ماہ فروری میں آپ کو پریشایوں سے نجات ملے گی۔ کسی طویل سفرکے یوگ بنیں گے۔ اور خاندان کا ماحول دینی رہے گا۔ مارچ کے مہینے میں آپ کو اپنے سلوک میں قطع رحمی سے بچنا ہوگا۔ اور کسی کے الٹا سیدھا بولنے سے بھی آپ کا بھلا ہوگا۔

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے اپریل کے مہینے دیوگرو مشتری آپ کے گیارہویں گھر میں جاکرآپ کی آمدنی میں چو طرفہ کمائی کے یوگ بنائیں گے۔ اس دوران اولاد کی خوشخبری اور اولاد کا حصول ہوسکتا ہے۔ آپ کو اپنے کیریر میں بھی کامیابی کے یوگ بنیں گے۔ اس دوران آپ کی تنخواہ میں اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔ مئی کے مہیننے میں خاندانی تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ زمین جائئداد کے معاملے میں آپ کو کچھ پریشانی محسوس ہوگی۔ اور اس کی وجہ سے کسی سے کچھ جگھڑا ہوسکتا ہے۔ لیکن کورٹ کچہری کے معاملوں میں کامیابی ملے گی اور ان سے فائدہ ہوگا۔ جون کا مہینہ اچھا گزرے گا۔ آپ کو اپنے کاموں میں کامیابی ملے گی۔ اور آپ کا اعتماد بڑھے گا۔

جولائی کا مہینہ مالی حالت میں اضافہ بخشے گا۔ اگست کے مہینے میں آپ اپنے مخالفیین پر بھاری پڑیں گے۔ اور خرچوں میں بھی تھوڑی بڑھوتری محسوس کریں گے۔ اس کے بعد آنے والا ستمبر کا مہینہ کئی معاملوں میں راحت کی خبر لے کرآئے گا۔ اور آپ زندگی کے کئی میدانوں میں آگے بڑھیں گے۔ اس دوران آپ کے دوست بھی آپ کی مدد کرتے نظرآئیں گے۔

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے اکتوبر کا مہینہ آپ کے لیے بہت بڑھیا رہے گا۔ کیوں کہ اس دوران آپ کوئی بڑی گاڑی یا اپنا گھر خرید سکتے ہیں۔ نومبر کا مہینہ محبتی رشتوں کے لیے سازگاری سے بھرا رہے گا۔ اور اولاد کی ترقی ہوگی ۔ دسمبر کے مہینے میں زمین و جائیداد سے جڑے معاملوں میں کچھ تناؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور آپ کی ماں کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔

Click here to read in English: Gemini Horoscope 2023

سارے نجومی حسابات آپ کے قمری برج پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ اپنی قمری برج جاننے کے لیے کلک کریں۔ برج قمری کیلکولیٹر

برج جوزا محبت 2023

برج جوزا 2023 کے حساب سے سال 2023 میں برج جوزا کے لوگوں کے محبت کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ کی حالت رہے گی۔ خاص طور سے جنوری سے لے کر اپریل کے درمیان محبت کے رشتوں میں مسائل رہنے کے امکان ہیں۔ جنوری کا مہینہ تو زیادہ مسئلہ والا رہے گا۔ اور تنازعہ پیدا ہونے کا مسئلہ بھی بنے رہے گا۔ لیکن 22 اپریل کو جب دیو گرو مشتری گیارہویں گھر میں داخل ہوکر آپ کے پانچویں گھر اور ساتویں گھر کو پوری نظر دیکھے گے تو آپ کے پیار کے رشتوں میں مزید رومانیت پیدا کریں گے۔ آپ اپنے رشتوں میں حلاوت محوس کریں گے۔ اور آہستہ آہستہ ایک دوسرے کے تئیں کشش محسوس کریں گے۔ جوزا راشی پھل 2023 ( Burj Jauza 2023) کے حساب سے اسی سال اپنے عزیز کو اپنی شادی کی تجویز پیش کر سکتے ہیں۔ اور ممکن ہے کہ کامیابی حاصل ہوجائے۔ اور اسی سال آپ کا رشتہ مضبوط ہوجائے۔ اور آپ کی شادی بھی ہوجائے۔

برج جوزا کیرئر2023

ویدک نجومت پر مشتمل جوزا 2023 کیرئرکے حساب سے اس سال جوزا راشی والوں کو جنوری کے بعد سے اپنے کیریر میں اچھے نتائج مرتب کرنے کی حالت پیدا ہوگی۔ دسویں گھر کے مالک مشتری دسویں گھر میں سال کی شروعات میں ہونے سے کیریر میں حالت اچھی تو رہے گی لیکن آٹھویں گھرمیں بیٹھے زحل کی نظر ہونے کی وجہ سے آپ کے کیریر میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ اور نوکری کو لے کر کافی پس وپیش کی حالت قائم رہے گی۔ 17 جنوری کو زحل آپ کے نویں گھر میں داخل ہوں گے۔ اس کے بعد سے آپ کے لیے وقت اچھا ہونے لگے گا لیکن یہ وقت ایک بدلاؤ کو بھی ظاہرکررہا ہے۔ اگر آپ کافی وقت سے انتظارکر رہے ہیں۔ تو اس وقت میں آپ کا تبادلہ ہوسکتا ہے اور آپ کا من چاہی جگہ پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نوکری میں بدلاؤ کی کوشش کررہے ہیں۔ تو یہ وقت زحل کی مہربانی سے آپ کو اس تعلق سے بھی اچھے نتائج مرتب کراسکتا ہے۔ 22 اپریل کو دیوگرو مشتری کے گیارہویں گھر میں جانے سے اور ان کے اوپر نویں گھرمیں بیٹھے زحل جی کی روشنی پڑنے سے آپ اپنے کیریر میں اچھی کامیابی ملنے کے یوگ بنیں گے۔ برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے آپ کا قد اپنے میدان میں اونچا ہوگا۔ اور اس دوران آپ کی تنخواہ میں اضافہ بھی ہوگا۔ اوروہ وقت آپ کے منصب میں ترقی کے لیے بھی بہت اچھا ہوگا۔ اور آپ کی ذمے داریوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس طرح سے سال کے درمیانی اور آخری مہینے آپ کے کیریر میں اچھی کامیابی بخشننے والے ثابت ہوں گے۔

برج جوزا تعلیم 2023

برج جوزا تعلیم 2023 کے حساب سے اس سال برج جوزا کے حامل طلباء کے لیے یہ سال کئی لحاظ سے بہتر رہنے والا ہے۔ حالانکہ سال کی شروعات تھوڑی کمزور رہے گی ۔ کیوں کہ پانچویں گھر میں کیتو(ذنب) رہیں گے۔ اور زحل جی آٹھویں گھرمیں جلوہ افروز رہیں گے۔ و گیارہویں گھر سے راہو کا اثر بھی پانچویں گھر پر نظرآئے گا۔ جس وجہ سے تعلیم میں کئی لحاظ سے آپ کو کچھ چیلنجیز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور یہ حالت اکتوبر تک رہے گی اور اکتوبر میں جاکر ہی راہو-کیتو برج تبدیل کریں گے۔لیکن اسی درمیان دیوگرومشتری گیارہویں گھر میں جاکر آپ کے تیسرے پانچویں اور ساتویں گھر پر نظرکرم فرمائیں گے۔ پانچویں گھر یعنی ذہانت کے گھر پر دیوگرو مشتری کی نظر تعلیم کے میدان میں آپ کو بہترین کامیابی دلائیں گے۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہے طلباء کو سال کی شروعات میں ہی کوئی بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔ اورجو طلباء اعلیٰ تعلیم کے خواہ ہیں ان کے لیے مشتری کی گردش 17 جنوری کے بعد سے اثردار رہے گا۔ اور اپریل کے درمیان سے آگے کا وقت ان کو اعلیٰ تعلیم میں بڑی کامیابی بخشے گا۔ غیر ملک جاکر پڑھنے کے خواہ طلباء کو اپریل سے مئی کے درمیان اس ضمن میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

برج جوزا مالیات 2023

برج جواز مالیات 2023 کے حساب سے برج جوزا کے حامل کو اس پورے سال مالی اعتبار سے بہترین حالت کے حاصل ہونے کا مکمل اندازہ لگایا جاتا ہے۔ سال کے شروعات میں زحل اور زہرہ کا ملن آپ کے آٹھویں گھر میں ہونے کی وجہ سے مالی اعتبار سے وقت کمزور رہے گا مریخ بھی وکری حالت میں بارہویں گھر میں رہیں گے۔ جو آپ کے خرچوں میں اضافے کے اشارے دیتے ہیں۔ لیکن جوں ہی زحل کی گردش جنوری کے مہینے میں آپ کے نویں گھر میں ہوگی صورت حال میں بدلاؤ پیش آنے لگے گا۔ اس کے بعد زہرہ بھی گردش کرکے برج تبدیل کریں گے۔ اور مشتری کی گردش جب اپریل میں گیارہویں گھر میں ہوجائے گی۔ تواآپ کو مالی اعتبار سے بہترین ثمرے ملنے شروع ہوجائیں گے۔ آپ کے پاس کچھ ایسے مواقع فراہم ہوں گے جو آپ کو مالی اعتبار سے مضبوطی بخشنے میں اہم کردار نبھائیں گے۔ سال کے درمیان یعنی اپریل سے اگست کے دوران آپ کو مالی اعتبار سے کوئی بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔ اس دوران سرکاری شعبےسے بھی مفاد کے یوگ بن سکتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد ستمبر سے نومبر کے درمیان آپ مالی اعتبار سے کچھ بچت کرنے کے قابل ہوں گے اور دسمبر کا مہینہ بھی مالی اعتبار سے نفع بخشے رہے گا۔

برج جوزا خاندان 2023

برج جوزا 2023 کے حساب سے برج جوزا کے حامل لوگوں کی خاندانی زندگی کے لیے بہت اچھا رہےگا۔ مشتری آپ کے چوتھے اور دوسرے گھر پر مکمل نظر ڈالتے رہیں گے۔ جس کی وجہ سے خاندانی زندگی میں مسئلے کم ہوں گے۔ باہم ملاپ صلہ رحمی کے رنگ نظرآئیں گے۔ اور خاندان میں مبارک تقریبوں کا دور دورہ ہوگا۔ اگست سے اکتوبر کے درمیان خاندانی تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ کیوں کہ مریخ کا اثر آپ کے چوتھے گھر کو متاثر کرے گا۔ اس سے قبل 10 مئی سے 1 جولائی کے درمیان جب مریخ آپ کے دوسرے گھر میں ہوں گے تو خاندانی زندگی میں کسی پروپرٹی کا تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔ جس سے پریوار کا سکون اجڑسکتا ہے۔ لیکن آہستہ آہستہ حالات سازگاری کی طرف بڑھیں گے۔ اور جب عطارد کا عبور اکتوبر کے مہینے میں آپ کے چوتھے گھر میں ہوگا۔ تب کافی حد تک مشکلات میں کمی آئے گی۔ اور آپ اپنی خاندانی زندگی میں خوش نظرآئیں گے۔ برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے والدین کی دعاؤں سے آپ کے سارے کام بنیں گے۔ اور گھر میں خوشحالی کا ماحول ہوگا۔ 22 اپریل کو مشتری آپ کے گیارہویں گھر میں گردش کریں گے جس سے خاندان کی شان وشوکت میں اضافہ ہوگا۔

برہت کنڈلی: جانیں سیاروں کا آپ کی زندگی پر اثر اور تدابیر

برج جوزا اولاد 2023

آپ کے بچوں کے لیے سال کی شروعات برج جوزا 2023 (Gemini Horoscope 2023) کے حساب سے اتار چڑھاؤ سے بھری رہے گی کیوں کہ پانچویں گھر میں کیتو مہاراج جلوہ افروز رہیں گے۔ اور راہو کا اثر مکمل طور پر آپ کے پانچویں گھر کو متاثر کرے گا۔ یہی نہیں سال کے شروعاتی مہیینے میں تو زحل جی آٹھویں گھر میں بیٹھ کر پانچویں گھر کو دیکھے گے۔ جس سے اولاد کو جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑے گا۔ اس کے بعد جب 17 جنوری کو زحل برج دلو میں آپ کے قسمتی مقام میں چلے جائیں گے تو ان مسائل میں کچھ کمی واقع ہوگی۔ اور 22 اپریل سے جب مشتری کی گردش آپ کے گیارہویں گھر میں ہوگی اور وہاں سے وہ آپ کے پانچویں گھر کو پوری نظر سے دیکھیں گے۔ تو یہ وقت آپ کی اولاد کےلیے مکمل طور سے مزے دار بنے گا۔ اگر آپ اولاد کی تمنا رکھتے ہیں تو یہ وقت اس تمنا کو پورا کرسکتا ہے۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی اولاد ہیں تو یہ وقت اولاد کو ترقی بخشے گا۔ ان کی تعلیم و تدریس میں دلچسپی بڑھے گی اور شادی کے لائق اولاد کی شادی ہوسکتی ہے۔

برج جوزا شادی 2023

برج جوزا 2023 کے حساب سے سال 2023 میں ازدوازجی زندگی میں اتار چڑھاؤ کی حالت بن سکتی ہے۔ سال کے شروعات میں سورج آپ کے ساتویں گھر میں رہیں گے۔ جو آپ کے شریک حیات کے سلوک میں تناؤ بڑھائیں گے۔ اور زحل بھی آٹھویں گھر میں رہ کر سسرال کی جانب سے تناؤ کو بڑھانے کا کام کریں گے۔ پھر جنوری کے درمیان میں جب سورج برج جدی میں چلے جائیں گے تو آپ کی سسرال میں کسی کی صحت بگڑ سکتی ہے۔ اور آپ کا ان سے رشتہ بگڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد آہستہ آہستہ حالات سنبھلنے شروع ہوجائیں گے۔ برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے مطابق 22 اپریل کے بعد آپ کا بہترین وقت شروع ہوجائے گا۔ کیوں کہ مشتری جی اپنے مکمل نویں نظر سے آپ کے ساتویں گھر کو دیکھیں گے جو ازدواجی زندگی میں محبت اور اپناپن کے جذبات کو نکھارے گا۔ ایک دوسرے کے تئیں احساس ذمے داری بڑھے گی۔ اور آپ اورآپ کے شریک حیات کے درمیان حلوت آمیز تال میل بنے گا و باہمی رشتہ مضبوط ہوں گے۔ اس سال کے آخری مہینوں کے دوران آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ کسی مذہبی سفر یا اچھی جگہ پر گھومنے جاسکتے ہیں۔ جو آپ کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

برج جوزا تجارت 2023

برج جوزا 2023 (Burj Jauza 2023) کے حساب سے تجارت سے جڑے لوگوں کے لیے یہ سال سازگار رہنے کے امکان ہیں۔ سال کی شروعات تو تناؤ سے بھری رہے گی کیوں کہ زحل کا آٹھویں گھر میں اور مریخ کا بارہویں گھر میں و سورج کا ساتویں گھر میں جلوہ افروز ہونا آپ کے تجارتی ساجھے دار کےساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ لے کر آئے گا۔ جو آپ کے کاروبارکو منفی طورسے متاثرکرےگا۔ لیکن جیسے جیسے سال آگے بڑھے گا۔ آپ کے کاروبار میں ترقی ہوتی دکھائی دے گی ۔ زحل جی کا 17 جنوری میں آپ کے قسمتی دائرے پرجانا خوش قسمت بنائے گا ۔ جس سے رکے ہوئے منصوبوں میں ازسرِنو جان پیدا ہوجائے گی۔ اور آپ کے پروجیکٹ جو کہیں رکے ہوئے تھے وہ بھی پورے ہوجائیں گے۔ اس کی بدولت آپ کو اپنا کاروبار بڑھتا ہوا دکھائی پڑے گا۔ پھر 22 اپریل کو مشتری کی مہربانی سے آپ کا کاروبار چاروں سمت ترقی حاصل کرے گا۔ اور آپ اس دوران کوئی نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے میں یقین رکھیں گے اور اس میں کامیاب بھی رہیں گے۔ سال کے آخری مہینوں میں جب اکتوبر میں راہو کی گردش آپ کے دسویں گھر میں ہوگی تو آپ کچھ ایسے منصوبے بنائیں گے۔ جو شروع میں کسی کے سمجھ میں نہیں آئیں گے۔ لیکن آپ کے کاروبار کو شہرت و ترقی بخشیں گے۔

برج جوزا جائیداد و گاڑی 2023

برج جوزا گاڑی پیشن گوئی 2023 کے حساب سے یہ سال جائیداد کے نظریہ سے درمیانی رہنے کے امکان ہیں۔ سال کی شروعات میں آپ کو کسی بھی طرح کی خریداری کرنے سے بچنا چاہیے۔ خواہ منقولہ جائداد ہو یہ غیرمنقولہ جائیداد کیوں کہ سورج، مریخ، زحل اور راہو کا اثر جائیداد خریدنے کے لیے سازگارنہیں ہے۔ لیکن زحل کے ذریعے قسمت میں اضافہ کرنے سے آپ کو اچھے فائدے ملنے کی نوبت آئے گی۔ اور کچھ نئی تعمیرات وغیرہ بھی کرائیں گے۔ اور عالیشان مکان بھی بنوائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ مارچ سے اپریل کے درمیان کوئی غیرمنقولہ جائیداد خرید سکتے ہیں۔ یہ جائیداد آپ کی شان میں اضافہ کرنے والی ہوگی۔ عطارد کی مہربانی سے اکتوبر کا مہینہ آپ کو کوئی بڑی گاڑی خریدنے کے اسباب (یوگ) بنائے گا۔ برج جوزا 2023 (Gemini Horoscope 2023) کے حساب سے کوئی بڑی گاڑی خریدنا آپ کےلیے بڑا فائدہ مند رہے گا۔ آپ کی گاری آپ کے لیے بڑی خوش قسمت ثابت ہوگی۔ سال کے دومہینے نومبر اور دسمبر میں کسی بھی طرح کی خرید وفروخت سے بچیں کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ کو پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ اورکسی مسئلہ میں الجھ سکتے ہیں۔ عموماً یہ سال مبارک ثمرےدارثابت ہوگا۔

سبھی طرح کے نجومی حل کے لیے وزٹ کریں: آسٹروسیز آن لائن شاپنگ سینٹر

برج جوزا مال و منافع 2023

برج جوزا کے حامل لوگوں کے لیے اگر مال ومنافع کی حالت کا اندازہ لگایاجائے تو راہو مہاراج کی موجودگی سے آپ کے گیارہویں گھر میں ہونے سے شروعات سے ہی آپ کو آمدنی میں اچھا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ ترقی روز بروز بڑھتی جائے گی لیکن سال کے شروعات سے ہی زحل کا آٹھویں گھر میں جلوہ افروز ہونا اور مریخ کا وکری حالت میں بارہویں گھر میں ہونا آپ کو معاشی اعتبار سے کمزوربنائے گا، مالی خسارے کے یوگ بنائے گا۔ اور خرچوں میں غیر متوقع طورسے اضافہ درج ہوگا۔ اُس کے بعد سورج بھی جنوری میں آپ کی برج جدی میں چلے جائیں گے تو مسئلے مزید بڑھ سکتے ہیں،۔ لیکن اُس کے بعد زحل جی کا خوش قسمت دائرے میں گردش کرنا مشتری کا دسویں اور گیارہویں گھر میں اثر اور مریخ کا آپ کے تیسرے گھر میں جولائی میں جانا جولائی سے اگست کے دوران بہترین مالی منافع کے یوگ بنائے گا۔ پھر مشتری جی کی مہربانی سے مالی حالت برقرار رہے گی اور جب 30 اکتوبرکو راہو بھی گیارہواں گھر چھوڑ کر دسویں گھر میں آجائیں گے اور مشتری تنہا گیارہویں گھر میں رہیں گے تووہ آپ کے لیے اعلیٰ ترین حالت پیدا ہوگی کیوں کہ اس دوران آپ کے ذریعے کی گئی چھوٹی کوشش بھی رنگ لائئے اوربڑی کامیابی سے سرفراز کرے گی۔ اور آپ کو مالی منافع ہوسکتا ہے۔ اپریل سے مئی کے درمیان سورج کا گیارہویں گھر میں جانا تھوڑی سی پریشانی کے بعد سرکاری میدان کے منافع کے یوگ بن سکتے ہیں۔

برج جوزا صحت 2023

برج جوزا صحت 2023 کے مطابق صحت کے نظریے سے دیکھیں گے تو سال کی شروعات کچھ کمزور رہے گی ۔ شری کیتو کا پانچویں گھرمیں جلوہ افروز ہونا، زحل کا آٹھویں گھر میں، سورج کا ساتویں اور مریخ کا بارہویں گھر میں ہونا، صحت سے جڑے مسائل، سال کی شروعات سے ہی آپ کو پریشان کرنے لگیں گے۔ اس پورے سال راہو-کیتو (راس و ذنب) کی حالت کے مطابق آپ کو پیٹ کی بیماری ہونے کے زیادہ امکان رہیں گے۔ اس لیے آپ کو ہمیشہ سنجیدہ رہنا ہوگا۔ لہذا ہم آپ کو اچھا کھان پان رکھنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ کیوں کہ اگرآپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو پریشانیاں لاحق ہوں گی۔ اور اسپتال کے چکر کاٹنے پڑسکتے ہیں۔ سال کی شروعات میں جب زحل آٹھویں گھر اور مریخ بارہویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے اس دوران کسی طرح کی جسمانی نقصان چوٹ یا حادثہ ہونے یا سرجری ہونے کے یوگ بنیں گے۔ اس لیے آپ کو احتیاط برتنی چاہیے۔ برج جوزا 2023 (Gemini Horoscope 2023) کے مطابق اُس کے بعد سال کے درمیان میں مشتری کا گیارہویں گھر میں گردش کرنا اور زحل کا نویں گھر میں ہونا صحت میں بہترین طبیعت کا راستہ ہموار کرے گا۔ اور راس کے 30 اکتوبر کو دسویں گھر میں آنے اور ذنب کے چوتھے گھر میں جانے سے کسی طرح کا موسی وائرل پریشان کرسکتا ہے۔

2023 میں برج جوزا کے حامل کے لیے خوش قسمت ہندسے

برج جوزا کے مالک سیارے عطارد ہیں اور برج جوزا کے حاملین کے خوش قسمت ہندسے 3 اور 6 کو مانا جاتا ہے۔ نجومت کے حساب سے 2023 زائچہ بتاتا ہے کہ سال 2023 کا کل جمع 7 ہوگا۔ اس طرح یہ سال برج جوزا کے حاملین کے لیے درمیان سے تھوڑ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ اور آپ کے کئی بار فائدے کے یوگ بھی بنائے گا۔ آپ کے لیے کئی چیلیجیز تو موجود رہیں گے لیکن وہ چیلنجیز آپ کے خود ساختہ نہ ہوکر خوبخود پیش آئیں گے۔ لیکن آپ ان کواپنی عقلمندی و شعوری کے بنا پر عبور کر لیں گے۔ اور اس طرح آپ کے اوپر کی یہ صورت حال خس وخاشاک کے مانند دور ہوجائے گی۔ یہ سال آپ کو کئی نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اور اگر آپ ان کو وقت رہتے اپنا لیتے ہیں تو بہت ترقی کریں گے۔

برج جوزا 2023: نجومی تدابیر

  • روزانہ اپنے گھر کے کھانے میں سے پہلی روٹی گوماتا کے لیے نکالیں ۔

  • ہر بدھ کو گوماتا کو ہری پالک، ہرچارا، ہری سبزیاں یا سابت مونگ کھلائیں۔

  • بھگوان وشنو جی کو سمرپت شری وشنو سہسترنام سروت کا پاٹھ پرنا بھی آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔

  • بدھوار کا ورت آپ کو نرروگی بنائے گا۔ اور کاروبار میں ترقی بخشے گا۔

  • آپ کے لیے اتتم گڑوتتا والا پننا رتن دھارن کرنا بہت فائدہ مند رہے گا۔ اس رتن کو آپ کٹھنسٹھکا انگلی میں شکل پکش کے دوران بدھ وار کے دن دھارن کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ کسی مشکل پریشانی سے جھوجھ رہے رہیں یا بیمار ہیں تو آپ کے لیے گجیندر موکش سروت کا پاٹھ کرنا یا شری رام سروت کا پاٹھ کرنا فائدہ مند رہے گا۔

اکثرپوچھے جانے والے سوالات

1.2023 میں برج جوزا والوں کے اچھے دن کب آئیں گے۔

سال 2023 کی پہلی تماہی کے بعد برج جوزا کے اچھے دن آئیں گے۔

2. کیا برج جوزا والوں کے لیے سال 2023 اچھا سال ہے؟

ہاں! برج جوزا والوں کے لیے سال 2023 سازگار رہنے والا ہے۔

3. برج جوزا کی پریشانی کب ختم ہوگی؟

2023 کے شروعاتی تین مہینوں کے بعد برج جوزا کی پریشانیاں ختم ہونے لگیں گی۔

4. برج جوزا والوں کی کمزوری کیا ہے؟

برج جوزا والوں میں اٹل فیصلے لینے کی کمی ہوتی ہے جس وجہ سے یہ لوگ کام کو ادھورا چھوڑ بھاگتے

5. برج جوزا والوں کو پیار کیوں نہیں ملتا ؟

برج جوزا والے زیادہ ترایک طرفہ پیار میں پڑ جاتے ہیں، اس لیے عام طورپراِن کو پیارمیں کامیابی نہیں ملتی۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہمارا مضمون پسند آیا ہوگا۔ آسٹروسیز کا ایک اہم حصہ بننے کے لیے آپ کا بہت شکریا۔ مزید دلچسپ مضامین کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 399/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com
Call NowTalk to
Astrologer
Chat NowChat with
Astrologer