آئندہ مہینہ وار برج اسد اردو میں- Leo Next Monthly Horoscope in Urdu
June, 2024
کیرئر کے لحاظ سے اس مہینہ کے سازگار رہنے کے آثار ہیں۔ جو لوگ ابھی تک بے روزگار ہیں اور روزگار کی تلاش میں ہیں۔ ان کو اچھی نوکری مل سکتی ہے۔ اگرآپ نوکری کرتے ہیں اور کوئی تبادلہ لمبے زمانے سے نہیں ہوا ہے، تو اس مہینے آپ کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ اور آپ کو آپ کی من چاہی جگہ پر بھیجا جا سکتا ہے۔ اگرآپ کسی نوکری میں پریشان ہیں اور دوسری نوکری تلاش کررہے ہیں تو اس دوران کہیں سے آپ کو موقع مل سکتا ہے۔ جس سے آپ کو نوکری بدلنے میں بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ اگر طلباء کی بات کریں تو یہ مہینہ آپ کے لیے سازگار ہونے کے بہت امکان ہیں۔ آپ جو پڑھیں گے اسی کا عکس اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اتاریں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کی کہیں انٹرنشپ لگ سکتی ہے۔ اور اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ آپ اپنے پیروں پر جلد ہی کھڑے ہوجائیں گے۔ جو لوگ فی الحال پڑھائی کررہے ہیں ان کو بھی سازگار نتائج حاصل ہوں گے۔ پانچویں گھر کے مالک مشتری دسویں گھر میں سورج، عطارد اور زہرہ کے ساتھ جلوہ افروز ہیں۔ آپ جتنی محنت کریں گے اور اپنی پڑھائی پر جتنا فوکس رہیں گے، کامیابی اسی قدر آپ کے قدم چومے گی۔ آپ سربلند رہیں گے سرفراز رہیں گے۔اگرآپ کسی کومپٹٹیوایکزام کی تیاری کررہے ہیں تو یہ مہینہ آپ کو بھرپور کامیابی دے سکتا ہے۔ اور آپ کا سلیکشن کسی خاص سروس میں ہوسکتا ہے۔ یہ مہینہ خاندانی لحاظ سے درمیانہ رہے گا۔ اہل خانہ کے افرادوں کے درمیان تال میل اور آپسی رواداری قائم رہے گی۔ جس سے گھر کا ماحول خوشنما رہے گا، حالانکہ درمیان میں تھوڑا تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ اگرآپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو ان سے اظہار کا وقت آگیا ہے۔ اپنے دل کی بات ان سے کھل کر کہہ دیں۔ اس کے لیے چاہے تو کسی اچھی جگہ جاکر ان کو سپرائز دیں اور جتنا جلدی ہوسکے کہہ دیں کیوں کہ یہ وقت سازگار چل رہا ہے۔ ہاں اگرآپ پہلے سے ہی کسی سے محبت کرتے ہیں تو یہ وقت تھوڑا سا امتحان لے سکتا ہے۔ آپ کے عزیز کام کے سلسلہ میں تھوڑا مشغول رہ سکتے ہیں۔ اگرآپ کی معاشی حالت پر نظرڈالی جائے تو مہینہ کی شروعات سے لے کر پورے مہینے راہو آٹھویں گھر میں موجود رہیں گے۔ جو غیرمتوقع اخراجات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ آپ کو جانے انجانے میں کئی ایسے اخراجات پیش آسکتے ہیں جن کا مال آپ کو واپس نہیں ملے گا۔ اور آپ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ صحت کے معاملہ میں یہ مہینہ تھوڑا کمزور رہ سکتا ہے۔ پورے مہینہ راہو آٹھویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس سے آپ اپنی صحت کے معاملہ میں تھوڑی لاپرواہی کرسکتے ہیں۔ اور یہی آپ سے غلطی ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کسی بڑی بیماری کی چپیٹ میں بھی آسکتے ہیں۔ لہذا صحت کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔
علاج: آپ کو اوتتم گڑوتتا کا منیک تانبے کی مدریکا میں جڑواکر اپنی انامیکا انگلی میں شکل پکش کے روی وار کو پراتا کال 8:00 سے پہلے دھارن کرنا ہے۔
علاج: آپ کو اوتتم گڑوتتا کا منیک تانبے کی مدریکا میں جڑواکر اپنی انامیکا انگلی میں شکل پکش کے روی وار کو پراتا کال 8:00 سے پہلے دھارن کرنا ہے۔
Astrological services for accurate answers and better feature
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
AstroSage TVSubscribe
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024