برج جدی مہینہ وار زائچہ- Capricorn Monthly Horoscope in Urdu
May, 2024
کیرئر کے لحاظ سے یہ مہینہ سازگار نظرآہا ہے۔ آپ اپنے کام کے میدان میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے تھوڑا احتیاط برتیں۔ ان میں کچھ آپ کے دوست بن کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہوگا۔ کاروبار کرنے والے لوگوں کے لیے یہ وقت سازگار نتائج بخشنے والا ثابت ہوگا۔ آپ کے کاوربار میں ترقی ہوگی۔ کاوربار سے متعلق سفر آپ کو کامیابی بخشیں گے۔ آپ کو سرکاری میدان سے بھی اچھا منافع ملنے کے ملاپ بن رہے ہیں۔ آپ کی کوشش سےغیرملکی ذرائع سے آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے بے کار کے خطرات سے بچیں، کیوں کہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر طلباء کی بات کریں تو یہ مہینہ آپ کے لیے سازگار رہنے کے امکان ہیں۔ پانچوں گھر میں مشتری پورے مہینہ جلوہ افروز رہنے والے ہیں۔ جو آپ کے اندر بہت زیادہ علم کو بڑھائیں گے۔ آپ کے اندر علم کا اثر رہے گا۔ مشتری کی نظر آپ کے اول گھر پر پڑنے سے آپ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں نکھار آئے گا۔ آپ کو گلے یا کندھوں میں درد ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی پڑھائی میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔ یہ مہینہ خاندانی اعتبار سے سازگار رہنے کے امکان ہیں۔ دوسرے گھر میں برج کے مالک زحل جلوہ افروز رہیں گے۔ جس سے خاندان کی گھریلو آمدنی میں اضافہ کے ملاپ بنیں گے۔ اس کے ساتھ ہی گھر پریوار اور بزرگوں کا ساتھ ملے گا۔ ان کی راہنمائی میں آپ کا خاندان خوب ترقی کرے گا۔ اگرآپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو یہ مہینہ آپ کے لیے بہتر رہے گا۔ آپ اپنے رشتہ کو اہمیت دیں گے اور اپنے عزیز کو بھی اپنی زندگی کا اہم حصہ مان کر ان کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔ یہ آپ کے پیار میں رومانیت کے جلوہ بکھیرے گا۔ شادی شدہ لوگوں کے لیے یہ مہینہ اچھا رہے گا۔ اپنی شادی شدہ زندگی کا مزہ لینا کا موقع ہوگا۔ آپ کے رشتہ میں مسائل دور ہوں گے اور آپ ایک دوسرے کو جتنا اہمیت دیں گے آپ کار شتہ اتنا ہی خوبصورت بنے گا۔ اگرآپ کی معاشی حالت کی بات کی جائے تو یہ مہینہ آپ کے لیے راحت بھرا رہے گا۔ آپ کے اچھے مالی فائدے کے یوگ بن رہے ہیں۔ آپ کے بینک بیلنس میں اضافہ ہوگا۔ اور آپ کے ذریعہ کی گئی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ آپ نے جتنی کوششیں کی تھیں ان سب کا پھل آپ کو ملے گا۔ اور آپ کی آمدنی میں بہترین اضافہ نظرآئے گا۔ صحت کے لحاظ سے یہ مہینہ ویسے تو سازگار نظرآرہا ہے۔ اور کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں لگ رہا ہے۔ تاہم تیسرے گھر میں راہو و مریخ کی وجہ سے آپ کو گلے یا کمردرد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کا گلہ خراب ہوسکتا ہے یا گلہ میں خراش ہوسکتی ہے۔ اگرآپ چھوٹے بچہ ہیں تو آپ کے ٹونسل بڑھنے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ لہذا اس دوران تھوڑا احتیاط برتیں۔ اس دوران روزانہ مراقبہ یعنی مڈیٹیشن کریں اس سے آپ کو بڑا سکون میسر آئے گا۔
علاج: آپ کو روزانہ شری شنی چالیسا کا پاٹھ کرنا چاہیے۔
علاج: آپ کو روزانہ شری شنی چالیسا کا پاٹھ کرنا چاہیے۔
Astrological services for accurate answers and better feature
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
AstroSage TVSubscribe
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024