شنی ساڑھے ساتی - Shani Sade Sati
شنی ساڑھے ساتی (Shani Sade Sati):شنی گرہ یعنی سیارہ زحل کی ساڑھے سات سال تک جاری رہنے والی یعنی چلنے والی دشا کو ساڑھے ساتی کہتے ہیں۔ ساڑھے ساتی زندگی کا مرحلہ ہے۔ جو کسی زندہ شخص کی تمام زندگی میں یقینی طور سے کم سے کم یا ایک سے زیادہ بار ضرور آتا ہے۔ چلیے یہ جانتے کہ یہ الگ الگ بروج پر کب کب لگتا ہے۔
ساڑھے ساتی کیا ہے؟
ویدک علم نجوم کے مطابق، ساڑھے ساتی، شنی گرہ یعنی زحل ( 9 سیاروں میں سے ایک) کی ساڑھے سات سال تک چلنے والی حالت ہے۔ علم فلکیات اور علم نجوم کے مطابق، نظام شمشی میں موجود تمام سیارے ایک برج سے دوسرے برج میں گھومتے رہتے ہیں۔ ان سب میں زحل سب سے سست رفتار سے گھومنے والا سیارہ ہے۔
یہ ایک سے دوسرے برج میں گردش کرنے میں ڈھائی سال کا وقت لگاتا ہے۔ گردش کرتے ہوئے زحل کسی شخص کی برج ولادی یا نام کے برج میں موجود ہوتا ہے۔ وہ برج اس سے اگلا برج اور بارہویں مقام والے برج پر ساڑھے ساتی کا اثر ہوتا ہے۔ تین برج سے ہوکر گزرنے میں سات سال اور چھ مہینے مطلب ساڑھے سات سال کا وقت لگتا ہے۔ ہندوستانی علم نجوم کے مطابق، اس کو زحل کی ساڑھے ساتی شنی ساڑھے ساتی کہتے ہیں۔
کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیےعلم نجوم کے مرہاہرین سے بات کریں۔
ساڑھے ساتی کا اثر
اگر کسی شخص کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس کے برج میں شنی کی ساڑھے ساتی چل رہی ہے۔ تو یہ بات سن کر ہی وہ شخص ذہنی دباؤ میں آجاتا ہے۔ ساڑھے ساتی کا حساب چاند پر مبنی ہوتا ہے۔ زحل کو " کرم پھل داتا" کی شکل میں مانا گیا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ انسان جو بھی کام کرے گا۔ ازحل س کا پھل زحل اس کو بخشتا ہے۔ اس لیے ہر کسی کو زحل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انسان جو بھی کام کرے گا زحل اس کا پھل دیتے ہی دیتے ہیں۔ جن لوگوں کی کنڈلی میں شنی مبارک ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے لیے ساڑھے ساتی کا وقت کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اور اس دوران ویسے لوگ بہت ترقی کرتے ہیں۔
ساڑھے ساتی کے وقت اگرآپ کے کام رکنے لگے اور ہزاروں کوششوں کے بعد بھی کامیابی حاصل نہ ہوئی تو اس کا مطلب ہے کہ زحل کا غضب ہے جو آپ کو ستا رہا ہے۔ شنی ساڑھے ساتی (Shani Sade Sati) کے مطابق،اس صورت حال میں حامل زحل کو خوش کرنے کی ترکیب لگا کر نقصان اور جاری پریشانیوں کو کم کرسکتا ہے۔
شنی رپورٹ سے جانیں زندگی پر زحل کا اثر اور علاج
ساڑھے ساتی کے مرحلے
اگر کسی شخص کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس کے برج میں زحل کی ساڑھے ساتی چل رہی ہے، تو یہ سن کر ہی وہ شخص ذہنی دباؤ میں آجاتا ہے۔ آنے والے وقت میں کس طرح کے واقعات کا سامنا اس کو کرنا پڑے گا۔ اس کے پیش نظر طرح طرح کے خیالات دل میں آتے ہیں۔
شنی ساڑھے ساتی کے حوالہ سے اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس کا اثر صرف برا ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہے بلکہ اس آرٹیکل کی شروعات میں ہی ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ زحل یا شنی کو کرم داتا بھی یعنی محنت کا پھل دینے والا بھی تصور کرتے ہیں جو آپ کے اعمال کے حساب سے آپ کو پھل دیتا ہے۔ لہذا اس کا اثر کیا ہوگا یہ حاملین کے اعمال پر منحصر ہے۔
ویک علم نجوم کے مطابق، اگر زحل کسی شخص کی کنڈلی میں بارہویں، پہلے،دوسرے اور چاند کے اوپر سے ہوکر گزرتا ہے تو یہ مرحلہ تکلیف دہ رہتا ہے۔ دوسرا یہ درمیانہ مرحلہ، اسد،حمل، سرطان، عقرب بروج کے لیے اچھا مانا جاتا ہے۔ آخری یا تیسرا مرحلہ جوزا، سرطان، میزان، عقرب، حوت، برج کے لیے تکلیف دہ مانا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ شنی ساڑھ ساتی حسب ذیل اپنا اثر ڈالتی ہے
اول مرحلہ:پہلے مرحلہ میں زحل حامل کے دماغ پررہتا ہے۔ اس میں انسان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جتنی آمدنی ہوتی ہے، اس سے زیادہ اخراجات ہوتے ہیں۔ انسان کو نیند سے جڑے مسائل ساتھ ہی دیگر صحت سے جڑے مسائل پریشان کرتے ہیں۔ جس طرح سوچتے ہیں کہ کام پورا ہوجائے گا اس طرح پورا نہیں ہوتا، مالی تنگیوں اور تنگدستیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شنی ساڑھے ساتی (Shani Sade Sati) کے مطابق، ازداوجی زندگی پریشانیوں کا شکار رہتی ہے۔ ان سب کے علاوہ وہ معاشی پریشانیوں سے بھی گھرا رہ سکتا ہے۔
دوسرا مرحلہ:ساڑھے ساتی کے اس مرحلہ میں انسان کو کاورباری و خاندانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حاملین کو اپنے رشتہ داروں سے تکلیف ہوتی ہے۔ اس کو گھروخاندان سے دور رہنا اور ساتھ ہی طویل سفر پر جانا پڑسکتا ہے۔ حامل کو جسمانی تکلیفیوں کا سامنا ہوتا ہے۔ مال دولت کے معاملہ بھی پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس مرحلہ میں وقت پر دوستوں کا تعاون حاصل نہیں ہوتا ہے۔ اور کسی بھی کام کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے معمول سے زیادہ محنت لگتی ہے۔ ان سب کے علاوہ معاشی پریشانیاں پیچھا ہی نہیں چھوڑتی۔
تیسرا مرحلہ:ساڑھے ساتی کے تیسرے مرحلہ میں انسان کو مادی خوشیاں نصیب نہیں ہوتی۔ اور اس کے حقوق میں کمی نظرآتی ہے۔ جتنی آمدنی ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ اخراجات ہوتے ہیں۔ صحت سے جڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اولاد سے اتفاق رائے میں تفریق پیدا ہوسکتی ہے۔ اور تنازع کے ملاپ بنتے ہیں۔ اگر مختصراً دیکھیں تو یہ مدت انسان کے لیے اچھی نہیں مانی جاتی ہے۔ جیسے ہی لوگوں کی ولادی برج میں شنی کے ساڑھے ساتی کا تیسرا مرحلہ جاری ہو۔ ویسے لوگوں کو کسی بھی طرح کے تنازع سے بچ کررہنا چاہیے۔
ان مرحلوں کے علاوہ دو اور بھی مرحلے ہوتے ہیں۔ جن کو نامبارک مانا جاتا ہے۔ یہ دو مرحلہ بھی شنی " پراگ من" کے کارن ہوتے ہیں۔ جو عام طور سے " شنی ڈھیا" کے نام سے مشہور ہے۔
آن لائن سافٹ وئر سے مفت میںپیدائشی زائچہ حاصل کریں
شنی ساڑھے ساتی (Shani Sade Sati) کے پیش نظر ساڑھے ساتی یا شنی دوش کے علاج
- ساڑھے ساتی کے دوران سیارہ زحل کو خوش کرنے کے لیے شنی کی پوجا کرنا سب سے اچھا اُپائی بتایا گیا ہے۔
- آپ ساڑھے ساتی کے بد اثر کو کم کرنے کے لیے نجومی صلاح کے بعد نیلم جیسا رتن پہن سکتے ہیں۔
- روزانہ ہنومان چالیسا پڑھنا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
- شنی گرہ منتر کو 80،000 بار سوشوبھت کریں۔
- اپنے داہنے ہاتھ کی مدھیہ انگلی میں لوہے کی انگھوٹی پہنیں، دھیان رہے یہ انگھوٹی لوہے کی نال سے بنی ہو۔
- " شیو پکشھا شری" اور " مہارمرتینج" کو پڑھتے ہوئے بھگوان شیو کی پوجا کریں۔
- شنی وار کو غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھوجن اور کپڑے دیں۔ کالا چنا، سرسوں کا تیل، لوہنے کا سامان، کالے کپڑے، کنبل بھینس، مال وغیرہ جیسی چیزوں کا دان کیا جانا چاہیے۔
- ہر شنی وار کو تانبہ اور تل کا کے تیل کو شنی دیو پر چڑھائیں۔
- شنی دیو کو خوش کرنے کے لیے ہر شنی وار کو دودھ یا پانی ڈالیں۔
- روزانہ " شنی ستروتر" کا پاٹھ کریں۔
- پرتی دن " شنی کوچچم" کا اچارن کریں
- کوے کو اناج اور بیج کھلائیں
- کالی چینٹیوں کو شہد اور چینی کھلائیں۔
- بھکاری اور شاریریک روپ سے وکلانگ کو دہی چاول کا دان کریں۔
ساڑھے ساتی کی مدت کے دوران کن سرگرمیوں سے بچنا چاہیے؟
ساڑھے ساتی ایک ایسی مدت ہے، جو اسان کے من کو منفی طور سے متاثر کرتی ہے۔ آئے دیکھیں کہ ساڑھے ساتی مراحل کے دوران ہمیں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے: -
- ہمیں کسی بھی خطرے سے بھرے کام کو کرنے سے بچنا چاہیے۔
- ساڑے ساتی کے دوران ہمیں گھر پر یا کام کے میدان پر کسی بھی طرح کی بحث و مباحثہ سے بچنا چاہیے۔
- ڈرائونگ کرتے وقت ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے۔
- رات کے وقت ہمیں تنہا سفر سے بچنا چاہیے۔
- ہمیں کسی بھی غیرقانونی معاملہ میں پھنسے سے بچنا چاہیے۔
- ہمیں شنی وار اور منگل وار کو شراب بالکل نہیں پینی چاہیے۔
- ہمیں شنی وار اور منگل وار کو کالے کپڑے یا چمڑے کے سامان خردید نے سے بچنا چاہیے۔
- ہمیں کسی بھی طرح کے غلط کاموں سے بچنا چاہیے۔
شنی یا زحل کو علم نجوم میں سب سے زیادہ غیرمعمول سیارہ مانا گیا ہے، حالانکہ یہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا ہے۔ زحل آپ کے کاموں اور سرگرمیوں کے اعتبار سے فیصلہ کرتا ہے۔ اگرآپ اچھے کام کرتے ہیں، تو یہ آپ کو یقیناً اچھے پھل دے گا۔ بھلے ہی دیری ہوجائے لیکن آپ کو پھل مل کر رہے گا۔ ساڑھے ساتی ہمیشہ سے انسان کے لیے خوف وہراس کا منظر رہا ہے۔ شنی ساڑھے ساتی لوگوں کو اچھے و برے دونوں طرح کے تجربات دیتی ہے۔
شنی یعنی زحل خاص طور سے آپ کی صبر کا امتحان کرکے آپ کے کاموں کا پھل دیتے ہیں۔ لہذ ہم زحل کو ایک " منصب" یعنی جج مان سکتے ہیں۔ جو ہمارے کاموں کے مطابق پھل دیتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ساڑھے ساتی کیلکولیٹر آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے ذریعہ دی گئی معلومات آپ کے لیے فائدہ بخش رہے گی۔
زحل ہمیشہ آپ کے حق میں رہے
ہر طرح کے نجومی حل کے کلک کریں:آسٹروسیج آن لائن شاپنگ سٹور
Astrological services for accurate answers and better feature
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
- Horoscope 2025
- Rashifal 2025
- Calendar 2025
- Chinese Horoscope 2025
- Saturn Transit 2025
- Jupiter Transit 2025
- Rahu Transit 2025
- Ketu Transit 2025
- Ascendant Horoscope 2025
- Lal Kitab 2025
- Shubh Muhurat 2025
- Hindu Holidays 2025
- Public Holidays 2025
- ராசி பலன் 2025
- రాశిఫలాలు 2025
- ರಾಶಿಭವಿಷ್ಯ 2025
- ਰਾਸ਼ੀਫਲ 2025
- ରାଶିଫଳ 2025
- രാശിഫലം 2025
- રાશિફળ 2025
- రాశిఫలాలు 2025
- রাশিফল 2025 (Rashifol 2025)
- Astrology 2025