زہرہ گردش برج حوت میں (31 مارچ 2024)

Author: Mohd. Tahir | Updated Wed, 06 Mar 2024 09:52 AM IST

زہرہ کی گردش برج حوت میں یعنی ایک اہم ترین نجومی واقعہ ہے۔ زہرہ زندگی میں امن وسکون کا ذریعہ ہے۔زہرہ 31 مارچ کی شام 16: 31 بجے برج دلو میں رہ کر برج حوت میں گردش کریں گے۔ برج حوت زہرہ کا عروجی برج مانا جاتا ہے۔ یہاں پریہ 24 اپریل 2024 کی شب 23:44 بجے تک موجود رہیں گے۔زہرہ گردش برج حوت میں ہورہی ہے، اس کے مطابق،اور پھر برج حمل میں داخل ہوں گے۔ جہاں برج سنبلہ زہرہ کا زوالی برج مانا جاتا ہے۔ تو وہیں برج حوت میں زہرہ پورے شباب پر ہوں گے۔ سیارہ زہرہ زندگی میں محبت اور آرام وآسائش، خوشحالی کے مالک ہیں۔ یہ زندگی میں جنسی مزہ دیتے ہیں۔ یہ محبت بخشتے ہیں۔ اس لیے ویدک علم نجوم میں گردش زہرہ بڑی معنی خیز رہتی ہے۔


علم نجوم میں زہرہ کی اہمیت

زہرہ ثور اور میزان کا مالک ہے۔ یہ برج سنبلہ میں نیچ حالت میں اور برج حوت میں عروجی یعنی اوچ حالت میں ہوتے ہیں۔ اپنےعروجی حالت میں ہونے پر زہرہ تمام طرح کے آرام وآسائش بخشنے میں زیادہ اثرکن رہتا ہے۔ لہذا زہرہ گردش برج حوت میں انتہائی درجہ قدر کے حامل ہے۔ قابل غور یہ کہ مشتری کے برج حوت میں زہرہ اپنی عروجی حالت میں آتا ہے۔ تو حاملین کی زندگی کو روشن کردیتا ہے۔

عطارد کے بعد زہرہ کو علم نجوم میں سب سے تیز رفتار گرہ میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس لیے اس کی گردش مختصر وقت میں ہوتی رہتی ہے۔ تقریباً 23 دنوں میں یہ اپنے برج کو تبدیل کرلیتے ہیں۔ زہرہ ایک چمکدار گرہ ہے۔ اس کو بھورا کا تارا بھی کہتے ہیں۔ اب یہی زہرہ اپنی عروجی برج حوت میں گردش کرنے جارہا ہے۔ ظاہراً اس کا اثر تمام برج کے حاملین پر پڑے گا۔ تو چلیے اس کا تمام احوال ویدک علم نجوم کے تحت معلوم کر لیتے ہیں۔

ویدک علم نجوم میں زہرہ کو خوبصورتی، رشتے، محبت، خیرخواهی، شادی اور ساجھے داری کو قابو میں رکھنے والا سیارہ مانا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسان کی زندگی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ اگر یہ کنڈلی میں اچھی حالت میں ہوتا ہے تو سمجھئے آپ کی محبتی زندگی بہترین رہتی ہے۔ اور اگر ناگوار حالت میں ہوتا ہے تو رشتوں میں پریشانیاں آتی ہیں۔ اور جنسی کمزوری آپ پر چھا جاتی ہے۔ اور آپ کو خوشیوں کے لیے تڑپنا پڑتا ہے۔ زہرہ کے کرم سے ہی زندگی میں محبت اور خوشیاں حاصل ہوتی ہے۔ لہذا آپ کو زہرہ کو اپنی کنڈلی میں مضبوط کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

آپ کی کنڈلی میں زہرہ کی کیا ہے حالت؟ ماہر علم نجوم سے کریں فون پر بات اور جانیں جواب

Read in English: The Venus Transit In Pisces (31 March 2024)

برج حمل

سیارہ زہرہ برج حمل والوں کے لیے پہلے اور دوسرے گھر کے مالک ہیں۔ گردش زہرہ کے دوران وہ آپ کے بارہویں گھر میں داخل ہوں گے۔ بارہویں گھر میں زہرہ کی گردش ہونے سے آپ کے اخراجات میں بے تحاشہ بڑھتوری ہوگی۔ لیکن آپ کو زیادہ فکرمندی کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے آپ کو اس قدر مال مل جائے گا۔ حالانکہ آپ کو اخراجات کے معاملہ میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔ غیرملک جانے کے امکان ٓپیدا ہوسکتے ہیں۔ اس دوران آپ کے آلائش زندگی اور سامان زندگی میں اضافہ ہوگا۔ مخالفین آپ پر بھاری پڑتے نظرآئیں گے۔ کیرئر کے معاملہ میں زہرہ گردش برج حوت میں ہورہی ہے جو آپ کو ترقی بخشے گی۔ آپ کو کھان پان اور رہن سہن کی عادت پر توجہ دینی چاہیے۔ ورنہ آپ کو صحت سے جڑے مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو بعد میں ڈاکٹر کے یہاں کے چکر کاٹنے پڑسکتے ہیں۔

اُپائی: شکروار کے دن ماتا لکشمی کو گڑہل کا پوشپ ارپت کریں۔

برج حمل ہفتہ وار زائچہ

برج ثور

برج ثور کے حامین کے لیے یہ گردش ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کے برج کے مالک ہونے کے ساتھ آپ کے چھٹے گھر کے مالک بھی ہیں۔ اور یہ آپ کے گیارہویں گھر میں داخل ہوں گے۔ گیارہویں گھر میں زہرہ کی گردش آپ کی آمدنی بڑھائے گی۔ جس سے آپ کی تمام خواہشات پوری ہوسکے گی۔ آپ کے رکے ہوئے کام بننے لگیں گے۔ آپ کے وہ پلان جو مال کی کمی سے رک گئے وہ ازسرنو پائے تکمیل تک پہچنے لگیں گے۔ اور ان سے آپ کو مالی فادئے کے ملاپ بنیں گے۔ اس دوران آپ کوئی نئی گاڑی خریدنے میں بھی شوق دکھا سکتے ہیں۔ اور کوئی نئی گاڑی خرید سکتے ہیں۔ محبتی رشتوں کے لحاظ سے یہ وقت اچھا رہے گا۔ آپ اور آپ کے محبوب کے درمیان رشتوں میں حلاوت آئے گی۔ آپس میں پیار اور رومانس کے ملاپ بنیں گے۔ آپ کا رشتہ پہلے کے مقابلہ اور زیادہ مضبوط ہوگا۔ آپ ایک دوسرے پر جان چھڑکے گے۔ اگر آپ اپنے محبوب سے کچھ زیادہ محبت کرتے ہیں تو ان کے سامنے شادی کی بات رکھ سکتے ہیں۔ دوسری اور شادی شدہ حاملین کو اپنی اولاد کی طرف سے خوشی والی خبریں مل سکتی ہیں۔ زہرہ گردش برج حوت میں، ہونے جارہی ہے جس سے طباء کو اپنی تعلیم میں اچھے نتائج ملیں گے۔ نوکری کرنے والوں کی سیلری بڑھنے کے چانس ہیں۔ آپ کا کاروبار ترقی کرسکتا ہے۔

اُپائی: آپ کو شکروار کے دن شکل پکش میں ہیرا رتن اتھوا اوپل رتن چاندی کی مدریکا میں جڑواکر اپنی انامیکا انگلی میں دھارن کرنا چاہیے۔

برج ثور ہفتہ وار زائچہ

برج جوزا

برج جوزا والوں کے لیے زہرہ سازگار سیارہ ہیں کیوں کہ آپ کے برج کے مالک عطارد کے دوست ہیں۔ یہ آپ کے برج کے لیے آپ کے بارہویں گھر کے مالک ہیں۔ اور اس کے ساتھ یہ آپ کے پانچویں گھر کے مالک بھی ہیں۔ زہرہ کی آپ کے دسویں گھر میں گردش ہلکے پھلکے مسائل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ آپ کو اپنے مکان عمل میں احتیاط کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ بے کار کی گپ شپ سے دور رہنا چاہیے۔ کام کو دکھانے کے بجائے زبردست محنت کریں۔ آپ جوش میں آکر کئی بار ایسا سلوک کرسکتے ہیں، جو سامنے والے کو برا لگ سکتا ہے۔ دوسروں کی ذلیل کرنے کی یہ حرکت آپ کی اچھی نہیں ہے آپ کو اس معاملہ میں احتیاط برتنا چاہیے۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہی ہے اس کے پیش نظر، آپ کو مکان عمل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حالانکہ کی دوسری طرف آپ کی زندگی میں خوشیاں بڑھیں گی۔ خاندان کی فضا خوشگوار رہے گی۔ آپ کی محبت بڑھے گی۔ گھر کی رونق پر آپ کی توجہ ہوگی۔ اور گھر کی زینت بڑھانے کے لیے نئے نئے خرچے کرسکتے ہیں۔ مکان عمل پر آپ کا کسی سے دل لگ سکتا ہے۔ آپ اور اپنا دل کسی ساتھ میں کام کرنے والے شخص کو دے سکتے ہیں۔

اُپائی: آپ کو چھوٹی کنیاؤں کے چرن چھو کر ان کا آشرواد لینا چاہیے۔

برج جوزا ہفتہ وار زائچہ

برج سرطان

آپ کے لیے زہرہ چوتھے اور گیارہویں گھر کے مالک ہیں اور یہ گردش آپ کے برج کے نویں گھر میں ہونے والی ہے۔زہرہ کی یہ گردش آپ کے مکان قسمت میں ہوگی، جہاں آپ کی توجہ لمبے سفر پر ہوگی۔ آپ نئی نئی جگہوں پر گھومنا پسند کریں گے۔ خوبصورت جگہوں پر سیر کرنا آپ کو بہت پسند آئے گا۔ اور آپ اپنے عزیزوں کے ساتھ لمبی دوری کے سفر پر جاسکتے ہیں۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر یہ سفر آپ کے کاروبار کو بڑھانے والے اور کچھ نئے دوست بنانے والی ہوسکتی ہیں۔ ان سے کاروبار میں ترقی کے ملاپ بھی بنیں گے۔ آپ کی مسائل میں اس دوران کمی بھی آئے گی۔ اور آپ کو قسمت کا ساتھ ملے گا۔ آپ کو مالی منافع کے بہترین موقع ملیں گے۔اس دراون آپ کے مسائل میں کمی آئے گی۔ اور آپ کو قسمت کا ساتھ ملے گا۔ اس دوران آپ کی نوکری میں بدلاؤ پیش آسکتے ہیں۔ آپ کو کوئی بڑا موقع مل سکتا ہے۔ جس کو قبول کرکے آپ کوئی نئی نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ مذہبی کاموں میں دل لگائیں گے۔ اور کسی مذہبی مقام سے بھی آپ کا جڑاؤ ہوسکتا ہے۔ اس دوران سماج میں آپ کی عزت واکرام بڑھے گی۔ آپ کے سماجی دائرے میں بڑھتوری ہوگی۔ آپ کے بھائی بہنوں کے لیے یہ وقت سازگار رہے گا۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی اچھا وقت گزاریں گے۔

اُپائی: شری شدھ کنجی کا شروت کا پاٹھ کرنا آپ کے لیے لابھدائک رہے گا۔

برج سرطان ہفتہ وار زائچہ

برج اسد

برج اسد والوں کے لیے یہ گردش آٹھویں گھر میں ہونے والی ہے۔ زہرہ آپ کے تیسرے اور دوسویں گھر کے مالک ہیں۔ زہرہ کے آٹھویں گھر میں گردش کرنے سے آپ کو مالی حصول کے ملاپ بنیں گے۔ اچانک اور غیرمتوقع مال حاصل ہونے کے ملاپ بن سکتے ہیں۔ جس سے آپ کی مالی حالت میں سدھار آئے گا۔ اگر آپ نے کہیں پہلے شئر بازار یہ کہیں اور پہلے سرمایہ کاری کی تھی تو اس دوران آپ کو اس کا اچھا نتیجہ مل سکتا ہے۔ اور آپ کو بہترین مال حاصل کرنے کے ملاپ بنیں گے۔ زہرہ گردش کے دوران آپ کو آپ مذہبی معاملوں میں پیش پیش رہیں گے۔ اور آپ اس میں خفیہ طور سے خرچ بھی کریں گے۔ اگر آپ کسی محبتی رشتے میں ہیں تو اس کو پوشیدہ رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ لیکن دھیان دیں کہ کسی ایسے کام میں مشغول نہ ہوں، جس کی وجہ سے آپ کو بعد میں آپ کو نقصان اٹھانا پڑے۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر، اگر آپ شادی شدہ ہیں تو ہم سفر سے آپ کی محبت مزید بڑھے گی۔ سسرال والوں سے آپ کے رشتے اچھے ہوں گے۔ آپ کو اس دوران اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔ کیوں کہ آپ کام کے پریشر کی وجہ سے آپ کے کھان پان کی ترتیب بگڑ سکتی ہے جس کا سیدھا اثر آپ کی طبیعت کی خرابی ہوگی۔ کام کی جگہ پر آپ کو کچھ اتار چڑھاؤ کا سامنا ہوگا، لیکن آپ خفیہ طور سے اس حالت کو سنبھال لیتے ہیں۔

اُپائی: آپ کو شکر کے گوچر کے دوران شکر گرہ کے بیچ منتر کا جاپ کرنا چاہیے۔

برج اسد ہفتہ ورا زائچہ

برج سنبلہ

سنبلہ والوں کے لیے زہرہ دوسرے اور تیسرے گھر کے مالک ہیں۔ یہ گردش سنبلہ برج سے تیسرے گھر میں ہوگی۔

زہرہ کی گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر،اس دوران آپ کے شادی شدہ زندگی میں محبت کا اضافہ ہوگا۔ آپ سی تال میل قائم رہے گا۔ آپ کے درمیان رومانیت پروان چڑھے گی۔ آپ ایک دوسرے کو پورا وقت دیں گے۔ ایک دوسرے کے درمیان نزیکی بڑھے گی۔ جس سے پرانی دوری بھی سماپت ہوجائے گی۔ اور تنازع دور ہوں گے۔ گھر کا ماحول بھی اچھا رہے گا۔ کاروبار میں آپ کے کچھ نئے سودے ہوسکتے ہیں۔ زہرہ کی گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نطر، آپ کے کاروباری ساجھے دار سے اچھا تال میل آپ کے لیے کاروبار کے لیے کامیابی کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ نوکری کرتے ہیں تو یہ وقت آپ کو نوکری میں بہترین منصب بخش سکتا ہے۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر صحت کے معاملہ میں مسئلہ کی کمی آنے سے صحت میں سدھار کے ملاپ بنیں گے۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ اور آپ کی طرف لوگ پرکشش ہوں گے۔ یہ وقت آپ کو خوشی کے ساتھ ساتھ ترقی بھی دے گا۔

اُُپائی: آپ کو پرتی دن سوکت کا پاٹھ کرنا چاہیے۔

برج سنبلہ ہفتہ وار زائچہ

برج میزان

میزان والوں کے لیے یہ گردش بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کے برج کے مالک ہونے کے ساتھ ہی آپ کے آٹھویں گھر کے مالک بھی ہیں۔ اور اس گردش کے دوران زہرہ آپ کے چھٹے گھر میں داخل ہوں گے۔ زہرہ کی یہ گردش آپ کے مخالفین پر بھاری پڑسکتی ہے۔ آپ کے مخالفین پر آپ کی جیت ہوگی۔ اس کے علاوہ کورٹ کچہری میں کوئی معاملہ چل رہا ہے، تو وہ آپ کے حق میں آسکتا ہے۔ حالانکہ آپ کے خرچے میں بڑھتوری ہونے کے اشارے ہیں۔ آپ کو تھوڑی جدوجہد کے بعد اچھی ترقی ملے گی۔ لیکن اس کے پیش آپ کو محنت کرنی ہوگی۔ نوکری میں اچھی حالت نظرآئے گی۔ نوکری میں آپ کی حالت مضبوط رہیں گی۔ جس سے کام کرنے میں آپ کا من لگے گا۔ اگر آپ کوئی کاروبار کررہے ہیں تو دل میں کچھ فکر جگ سکتی ہیں۔ اور آپ کشمکش محوس کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تھوڑی سی سکون کے ساتھ کام لیں گے۔ تو آنے والے وقت میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ غیرملک جانے کا امکان بھی نظرآرہا ہے۔ آپ اس دوران کاروبار میں پونجی لگا سکتے ہیں۔ اولاد کے لیے یہ وقت سازگار رہے گا۔ اور ان کو اپنے مکان عمل میں کامیابی ملے گی۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر، آپ کو اپنی صحت کا تھوڑا سا دھیان رکھنا ہوگا۔ کیوں کہ آپ کو صحت سے جڑے مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو ڈائبٹیز ہے تو آپ کو بہت ہی احتیاط رکھنا ہوگا۔ کیوں اس دوران اس مرض کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ اس دوران کوئی پروپرٹی خریدنے سے پرہیز کریں۔

اُپائی: آپ کو سفاٹک کی مالا سے شری مہالکشمی منتر کا جاپ کرنا چاہیے۔

برج میزان ہفتہ وار زائچہ

برج عقرب

سیارہ زہرہ عقرب والوں کے لیے ساتویں اور بارہویں گھر کے مالک ہیں۔ اور آپ کے برج کے پانچویں گھر میں گردش کرنے جارہے ہیں۔ آپ کے پانچویں گھر میں زہرہ کی اس گردش کے اثر سے محبتی رشتوں میں گہرائی آئے گی۔ آپ اور آپ کے محبوب کے درمیان بھرپور رومانیت ہوگی۔ آپ ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں پائیں گے۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گے۔ ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ ابھی تک سنگل ہیں تو آپ کی زندگی میں کوئی خاص شخص آسکتا ہے۔ جس سے آپ کو محبت ہوگی۔ نوکری میں بدلاؤ کے اس دوران آپ کو چانس ملیں گے۔ اور آپ کو ایک اچھی سیلری والی نوکری مل سکتی ہے۔ آپ کی شادی کی بات چیت چل سکتی ہے۔ اور کاروبار کے تعلق سے آپ کو خوش رہنے کا وقت ملے گا۔ اس گردش کے دوران آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اولاد کی خوشی نصیب ہوگی۔ طلباء کے یہ لیے یہ گردش تعلیم پر بڑی آسانی سے پکڑ بنانے کے لیے مددگار ہوگی۔ آپ کی محنت کا آپ کو پھل ملے گا۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر، اس دوران آپ گھر پریوار میں خوشنما ماحول چھایا رہے گا۔

اُپائی: آپ کو شکروار کے دن چاول کی کھیر بناکر ماتا لکشمی کو ارپت کرنی چاہیے۔ اور اس بھوگ کو پرساد سوروپ گرہن کرنا چاہیے۔ اور گھر میں سبھی کو کھلانا چاہیے۔

برج عقرب ہفتہ وار زائچہ

برج قوس

برج قوس والوں کے لیے زہرہ ان کے چھٹے اور گیارہویں گھر کے مالک ہیں، اور یہ آپ کے چوتھے گھر میں گردش کرنے والے ہیں۔ اس گردش کے اثر سے آپ کو خوشیاں نصیب ہوں گی۔ آپ کے گھر کا ماحول بہت ہی اچھا ہوجائے گا۔ گھر وخاندان کے لوگوں کے درمیان آپسی تال میل اچھا ہوجائے گا۔ آپ کی آلائش میں بڑھتوری ہوگی۔ آپ منقولہ و غرمنقولہ جائیداد خرید سکتے ہیں۔ خاندان میں کچھ نئے پروگرام ہوسکتے ہیں، جس میں رشتے داروں اور دوستوں کی آمد ہوگی۔ اور گھر میں خوب چہل پہل ہوگی۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہی ہے ، جس کے پیش نظر آپ کو اپنی ماں کی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔ کیوں کہ ان کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔ گھر میں آرام دائک سامان میسر ہوں گے جس سے گھروالوں کو بھی سہولت ہوگی۔ اور گھر میں خوشیاں برسیں گی۔ اس دوران آپ اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا پورا خیال رکھیں گے۔ اور آپ اپنی نوکری میں اچھا مظاہرہ کرکرکے اپنی حالت مضبوط کریں گے۔ کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ گردش اچھی کامیابی پیش کرے گا۔

اُپائی: آپ کو شکروار کے دن شیولنگ پر کچچے چاول ارپت کرنے چاہیے۔ اور دودھ تتھا دہی سے شری شیواجی کا ابھیشیک کرنا چاہیے۔

برج قوس ہفتہ وار زائچہ

برج جدی

برج جدی کے لوگوں کے لیے یہ سیارہ بہت ہی اہم ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کے ترکون گھر اور آپ کے پانچویں گھر اور مرکزی گھر کا مالک ہونے کی وجہ سے آپ کے لے یوگ کارک گرہ ہے۔اس حوالے سے زہرہ کی گردش برج حوت میں آپ کے لیے چھوٹے موٹے سفر کے یوگ بنیں گے۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب ٹہلے گھومیں گے۔ آپ کا وقت موج مستی میں گزرے گا اور آپ خوشی بھرے لمحات کا مزہ لیں گے۔ اس دوران آپ کے اخراجات بھی بڑھیں گے۔ لیکن آپ کو خوشی ملے گی۔ آپ اپنے رشتے داروں سے ملنے جا سکتے ہیں۔ آپ کے گھر پر بھی رشتہ داروں کی آمد ہوگی۔ مکان عمل میں آپ کے ساتھ کام کرنے والوں سے اچھے تعلقات قائم ہوں گے جس سے آپ کے کام بنیں گے۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کے گھر پر رشتے داروں کی آمد ہوگی۔ شادی شدہ ہیں تو شریک حیات کے ساتھ مزے دار ٹرپ پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے بھائی بہنوں سے آپ کے رشتے اچھے ہوں گے۔ ان کے لیے آپ کچھ کرنا چاہیں گے۔ یہ کاروبار کے لیے اچھا وقت ثابت ہوگا۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر، آپ کو نئے نئے لوگوں سے ملاقات کا موقع مل سکتا ہے۔ جو آپ کے کاروبار کے لیے اچھا رہے گا۔ آپ کو اس دوران اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا۔ جس سے آپ کو ہر میدان میں ترقی نصیب ہوگی۔

اُپائی: آپ کو شکروار کے دن سفٹیک مالا دھارن کرنی چاہیے۔

برج جدی ہفتہ وار زائچہ

برج دلو

برج دلو کے لیے زہرہ چوتھے مرکزی گھر اور نویں ترکون گھر کے مالک ہونے کی وجہ سے یوگ کارک گرہ ہیں۔ یہ گردش آپ کے برج کے دوسرے گھر میں ہوگی۔ آپ کے پریوار میں کچھ نئے فنکشن وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ جس سے گھر میں مہمانوں کی آمدورفت لگی رہے گی۔ آپ کو نئے نئے کھانے کھانا کا موقع ملے گا۔ آپ کی آواز میں حلاوت کی چاشنی گھلے گی۔ آپ جو بات کریں گے وہ لوگوں کو بہت قاعدے سے سمجھ میں آئے گی۔ اور وہ آپ کی طرف متوجہ ہوں گے۔ آپ کی آلائش زندگی میں اضافہ ہوگا۔ بینک بینلینس بڑھنے سے آپ کو خوشی میسر ہوگی۔ آپ بات چیت کرتے وقت تھوڑا احتیاط برتیں ورنہ لوگ آپ کے سے ناراض ہوسکتے ہیں۔ دکھاوا کرنے سے بچیں۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہی ہے اس لیے کھانے پینے میں توازن برقرار رکھیں۔ ورنہ آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔ اگر آپ اس کو نظرانداز کرتے ہیں تو آپ کو دانتوں میں درد، منھ کے چھالے وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ آپ کے کیرئر کے لحاظ سے یہ وقت سازگار رہے گا۔ آپ کو جائیداد کی خرید وفروخت سے فائدہ مل سکتا ہے۔ لمبی دوری کے سفر سے مالی منافع ہوگا۔ بینک بیلنس بڑھے گا۔ اور آپ اس کو کہیں اچھی جگہ لگا سکتے ہیں۔

اُپائی: آپ کو اوتتم گڑوتتا والا ہیرا اتھوا اوپل رتن شکروار کے دن انامیکا انگلی میں دھارن کرنا چاہیے۔

برج دلو ہفتہ وار زائچہ

برج حوت

برج حوت والوں کے لیے یہ گردش بہت اہم کردار نبھائے گی۔ کیوں کہ یہ گردش آپ کے ہی برج میں پیش آئے گی۔ زہرہ آپ کی کنڈلی کے لیے تیسرے اور آٹھویں گھرے کے مالک ہیں۔ اس صورت حال میں ان گھروں کے مالک کا عروجی حالت میں آنا آپ کے لیے قابل غور بات ہے۔ اس دوران آپ کے مزاج اور آپ کے سلوک میں بدلاؤ ہونے لگے گا۔ حالانکہ آپ کی آواز میں مٹھاس ہوگی جس سے لوگ آپ کی طرف راغب ہوں گے۔ آپ کی شخصیت بھی سدھرے گی۔ لوگوں کو آپ کی بات پسند آئے گی۔ آپ اپنے مخالفین پر بھاری پڑیں گے۔ آپ جتنی زیادہ کوشش کریں گے۔ آپ کے اندرونی تعلقات میں بڑھتوری ہوگی۔ اور اس میں گہرائی آئے گی۔ اس دوران آپ کی اچانک سے شادی ہونے کی حالت پیدا ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں تو اس میں اچھی ترقی کے ملاپ بنیں گے۔ آپ کے بھائی بہنوں کا ساتھ آپ کو نصیب ہوگا۔ زہرہ گردش برج حوت میں ہورہے، جس کے پیش نظر سسرال والوں کی طرف سے آپ کو پورا تعاون نصیب ہوگا۔

اُپائی: آپ کو شکروار کے دن دہی ڈال کر جل سے سنان کرنا چاہیے۔

برج حوت ہفتہ وار زائچہ

ہرطرح کے نجومی حل کے لیے کلک کریں: آن لائن شوپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پسند آیا ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اس کو اپنے خیرخواہوں کے ساتھ ضرور شئر کریں۔ شکریا!

Talk to Astrologer Chat with Astrologer