عطارد گردش برج حوت میں (07 مارچ 2024)

Author: Mohd. Tahir | Updated Tue, 13 Feb 2024 08:47 PM IST

ویدک علم نجوم میں عطارد کو عقل اور آواز کا منبع مانا گیا ہے۔ جو اب 07 مارچ 2024 کی صبح 09 بج کر 21 منٹ پر برج حوت میں گردش کرنے جارہے ہیں۔ اس گردش کا اثر سلسلہ ابراج کے تمام 12 بروجوں پر پڑے گا۔ آسٹروسیج کا یہ مخصوص مضمون آپ کو عطارد گردش برج حوت میں جو کی اب واقع ہونے جارہی ہے اس کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کرے گا۔ قبل ازقت سیارہ عطارد کی اہمیت کو سمجھ لیتے ہیں۔ سیارہ عطارد علم کے منبع ہیں۔ اور اعصابی نظام کے مالک ہیں۔ جس کی وجہ سے اس گردش کا اثر آپ کی عقلی و ذہنی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔


آپ کی کنڈلی میں عطارد کی کیا ہے حالت؟ماہر علم نجوم سے کریں فون پر بات اور جانیں جواب

عطارد کے برج حوت میں گردش کی وجہ سے انسان کے اندرونی علم میں اضافہ ہوگا۔ اوروہ سرگرم ہوجائے گا۔ ایک طرف یہ آپ کو مشکل میں ڈالے گا تو دوسری طرف نکلنے کا راستہ بھی بخشے گا۔ اس دوران آپ اپنے اندر کی صلاحیت کو ڈھونڈ پانے میں کامیاب رہیں گے۔ حالانکہ یہ گردش جلن حسد اور بند ناراضگی کو بھی لا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس گردش کے دوران آپ کی خواہشات پوری رہ سکتی ہیں۔ آپ خود کو حل نہ ہو پانے والے مددوں میں پھنسا ہوا محوس کر سکتے ہیں۔

ان کے مزاج رغبتی ہوتے ہیں یعنی یہ ہر چیز کا معائنہ کرتے ہیں کیوں کہ سیارہ عطارد عقل کی نمائندہ کرتا ہے۔ لہذا اس دران آپ قدرتی چیزوں کو جاننے میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔ حالانکہ آپ کے رشتہ میں غلطی فہمی کی وجہ سے بدگمانی کی حالت پیدا ہوسکتی ہے۔ آپ کو سفر کے دوران بہت زیادہ احتیاط برتنا ہوگا۔ کیوں کہ آپ کو ملے جلے نتائج ملنے کے اشارے ہیں۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگر آپ کم دوری کے سفر یا کاروبار سے متعلق سفر کررہے ہیں تو ہوشیار رہیں اور منصوبہ بنا کر ہی پیسہ خرچ کریں ورنہ کوئی غیرمتوقع خرچ پیش آسکتا ہے۔

عطارد گردش برج حوت میں ہونے سے آپ کا جھکاؤ روحانیت کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ اور آپ زندگی کے پوشیدہ گوشوں کا پتہ کرنے کے لیے بے چین رہیں گے۔ اس کے علاوہ آپ خود کو چشتی سے بھرا ہوا محسوس کریں گے۔ آپ اس دوران سوچ سمجھ کر فیصلہ لیں گے۔ اور زندگی میں دروپیش مشکلات کو عبور کریں گے۔ حالانکہ اس دوران زیادہ خدشہ ہے کہ آپ کی تیز آواز بے باک بات چیت کی وجہ سے آپ کو کچھ مشکل سے گزرنا پڑے۔ لہذا اس معاملہ میں درمیانہ رویہ اختیار کریں۔

To Read in English Click Here: Mercury Transit In Aquarius (20 February 2024)

یہ زائچہ آپ کے برج قمری یعنی برج ولادی پر مبنی ہے۔ اپنا شخصی برج جاننے کے لیے ابھی کلک کریں۔برج قمری کیلکولیٹر

عطارد کی گردش برج حوت میں : برج کے مطابق علاج

برج حمل

اس دوران آپ سفر کرنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ حالانکہ اس سفر سے آپ کے مقصد حل ہونے کی گارنٹی نہیں ہے اور آپ کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ معاشی اعتبار سے دیکھیں تو عطارد گردش برج حوت میں ہونے سے آپ کو ہوشیار و بیدار رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ کو اس کے پیش نطر کسی کے رائے مشورے کی ضرورت دروپیش ہوسکتی ہے۔

برج حمل والوں کو اس دوران ماں کا ساتھ ملے گا اور وہ آپ کا تعاون کریں گے۔ وہیں جو لوگ کسی ریلیشن شپ میں ہیں ان کے درمیان پیار بڑھے گا۔ اوران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس دوران آپ جو بھی بولیں خوب سوچ سمجھ کر لیں۔ کیوں کہ آپ کی بے باکی بعض دفعہ آپ کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔ آپ اپنی صحت کے معاملہ میں احتیاط برتیں اور مسلسل یوگا، ورزش و میڈیٹیشن وغیرہ کرتے ر ہیں، اس سے آپ کو اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے اور تناؤ سے دور رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

اُپائی: پرتی دن وشنو سہسترانام کا جاپ کریں۔

برج حمل ہفتہ وار زائچہ

برج ثور

برج ثور کے لوگوں کے لیے عطارد خاندان مال اور آواز سے جڑے دوسرے اور پانچویں گھر کے مالک ہیں۔ کیرئر کے معاملہ میں جو حاملین میڈیا یا فیلم انڈسٹری سے جڑے ہیں، ان کو اس گردش کے دوران اپنی کوششوں میں مثبت بدلاؤ نظرآئیں گے۔ کاوربار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ حالانکہ آپ کی معالی حالت کے معاملہ میں یہ گردش بہت اچھی نہیں مانی جا سکتی ہے۔ عطارد گردش برج حوت میں آپ کی فکر کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ آپ کو سجھاؤ دیا جاتا ہے کہ اس دوران آپ اپنے اخراجات پر قابو رکھیں۔

انفرادی محاذ پر آپ کو کسی بھی شخص سے بات چیت کرتے وقت بہت ہوشیار رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ کیوں کہ آپ کے الفاظ اگلے انسان کو تیر کی طرح چبھ سکتے ہیں۔ شاید آپ کے الفاظوں کا غلط مطلب نکلے، جس کی وجہ سے آپ کی تنقید ہوسکتی ہے۔ صحت کے معاملہ میں آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ اس دوروان آپ کو اپنی صحت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

اُپائی: لمبی سیر پر جائیں۔ اور جتنا ہوسکے پراکرتی کے ساتھ سمیے بتائیں۔

برج ثور ہفتہ وار زائچہ

برج جوزا

برج جوزا والوں کے لیے عطارد کردار اور شخصیت سے جڑے پہلے اور چوتھے گھر کے مالک ہیں۔ چوتھا گھر آرام خوشی اور عیش کا گھر ہے۔ آپ کے لیے پیشہ ورانہ عزائم اور انفرادی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھنا ضروری ہوگا۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ کام کی وجہ سے بہت زیادہ مشغول ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کو نظرانداز نہ کریں کیوں کہ اس سے آپ کی خاندانی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس دوران جتنا ہوسکے پوزیٹیو رہنے کی کوشش کریں۔ کیوں کہ یہ وقت آپ کو اندر ہی اندر بہت برا فیل کرا سکتا ہے۔ جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں ان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کے رشتہ میں غلطی فہمی کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عطارد گردش برج حوت میں ہونے کی وجہ سے معاشی اعتبار سے یہ وقت آپ کے لیے اچھا رہے گا۔ آپ کی سرمایہ کاری کا بہترین ریٹرن ملے گا۔ لیکن اس گردش کے دوران سرمایہ کاری کرنے سے بچیں۔ کاروباری محاذ پر عطارد کی نظر آپ کے چوتھے گھر پر پڑ رہی ہے۔ اور اس کے پیش نظر اپ کو اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ نصیب ہوگا۔ آپ کی والدہ ہرحالت میں آپ کا ساتھ دیں گی۔ اور اس طرح سے سپورٹ بھی کریں گے۔ آپ کی خاندانی زندگی اچھی رہے گی۔ آپ اپنے ساتھ خوش رہنے اور زندگی کا مزہ لینے کی کوشش کریں۔ اس دوران آپ جلد سے متعلق بیماری سے پریشان ہوسکتے ہیں۔

اُپائی: ہمیشہ نئے کپڑے خریدنے سے پہلے اس کو دھو کر پہنیں۔

برج جوزا ہفتہ وار زائچہ

برج سرطان

برج سرطان والوں کے لیے بدھ بارہویں اور تیسرے گھر کے مالک ہیں، تیسرا گھر شان وشوکت، نجات، کم دوری کے سفر، اور بھائی بہنوں کے اثر کو ظاہرہ کرتا ہے۔ وہ طلباء جو غیرملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے فراق میں تھے، ان کو اس دوران کامیابی حاصل ہوگی۔ آپ کے رجحان رائٹنگ کے پیشہ میں بڑھ سکتا ہے۔ عطارد گردش برج حوت میں ہوگی، جس کی وجہ سے آپ کا جھکاؤ میڈیا یا صحت کی دنیا میں ہوسکتا ہے۔ آپ کی توجہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یا دور سفر کرنے میں زیادہ ہوسکتا ہے۔ آپ کی تعلیم اور بات چیت کرنے کا ہنر کیرئر کو آگے لے جانے میں آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔

معاشی محاذ پر یہ گردش آپ کے لیے فائدہ بخش ثابت ہوگی۔ آپ کاروبار سے جڑے سفر کریں گے۔ آپ کا جھکاؤ روحانی سرگرمیوں کی طرف زیادہ بڑھے گا۔ آپ دھرم کرم کے کاموں کی طرف بہت زیادہ جھکے گے۔ حالانکہ آپ کو جلد بازی میں مالی فیصلے لینے سے بچنے کی ضرورت ہے۔ سرطان کے لوگ ایسے شخص کی تلاش کررہے ہیں یا ایسے انسان کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں جو ان کی روحانیت پسند ہو۔ یعنی ان سے تعلق رکھنا پسند کرتے ہیں جن کے آداب واصول آپ سے میل کھاتے ہوں۔ صحت کے معاملہ میں آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ آپ دھیان و یوگا کا سہارا لیں، تاکہ آپ کی ذہنی حالت مضبوط بن سکے۔

اُپائی: پرتیک بدھ وار کو پکشیوں کو بھیگی ہوئی دال کھلائیں۔

برج سرطان ہفتہ وار زائچہ

برج اسد

برج اسد کے لوگوں کے لیے عطارد مال، خاندان، اور آواز سے جڑے دوسرے اور گیارہویں گھر کے مالک ہیں۔ گیارہواں گھر مادی فائدہ اور تمنا کو ظاہر کرتا ہے۔ عطار گردش برج حوت میں آپ کے آٹھویں گھر یعنی کہ آپ کے لمبی عمر، مصیبت، اور پوشیدگی کے گھر میں یہ گردش ہوگی۔ اس دوران آپ کو اپنے پیشہ ور زندگی میں بدلاؤ کا احساس ہوسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو ہوشیار رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ خود کا کاروبار کرتے ہیں تو آپ کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ اور اندیشہ ہے کہ آپ کے اخراجات بھی اضافہ ہو۔ کیوں کہ آپ کے دشمن اور آپ کے مخالفین آپ کو نیچا کھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

جو لوگ شئر مارکیٹ سے یا ٹریڈینگ سے جڑے ہیں ان کو صلاح دی جاتی ہے کہ اس دوران کوئی خطرہ مول نہ لیں۔ کیوں کہ آپ کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ آپ کو منصوبہ بنا کر چلنے اور کسی بھی طرح کا خطرہ مول نہ لینے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آپ کے لیے مالی قرار کو اہمیت دینا سب سے اہم ہوسکتا ہے۔ شخصی محاذ پر عطارد گردش برج حوت میں ہونے سے خاندانی زندگی میں کچھ مسائل پیش آسکتے ہیں۔ کیوں کہ رشتہ میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس صورت میں مسائل کو مثبت طور سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ حوصلہ قائم رکھیں۔ صحت کے محاذ پر برج اسد والوں کے لیے اپنی صحت پر زیادہ توجہ دینا درکار ہوسکتا ہے۔ تندرست رہنے کے لیے آپ کو اپنے معمول میں سدھار لانے کی ضرورت ہے۔

اُپائی: بدھ وار کے دن دان کریں۔

برج اسد ہفتہ ورا زائچہ

برج سنبلہ

برج سنبلہ کے حاملین عطارد پہلے گھر یعنی شخصی گھر اور دسویں گھر یعنی نام، شہرت، اور مقبولیت کے گھر کے مالک ہیں۔ عطارد گردش برج حوت میں ہوگی یعنی آپ کے ساتویں گھر، شادی اور ساجھے داری کے گھر میں ہوگی۔ اس کی وجہ سے پیشہ ور زندگی میں یہ وقت آپ کو کشمکش حالات پیش کرے گا۔ پانٹرشپ میں کام کرنے والوں کو اس دوران تھوڑی حکمت سے کام لینا ہوگا۔ کیوں کہ آپ کے کمیونیکیشن کی وجہ سے آپ کے بزنس میں کچھ غط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ جس سے آپ کے بزنس پارنٹر سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ نوکری کرنے والوں کی ترقی ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں آپ کے اخراجات میں بھی اضافہ نظرآئے گا۔ آپ کو اس دوران اپنی معاشی زندگی میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ کے حاملین کے غیر لوگوں سے میل جول بڑھ سکتے ہیں۔ حالانکہ اس دوران شریک حیات سے بحث و مباحثہ ہونے کی گنجائش ہے۔ لہذآ آپ کو اپنے ہم سفر سے اچھی طرح سے بات کرکے ہر مسئلہ کو حل کر لینا چاہیے۔ اس دوران آپ کو تناؤ رہ سکتا ہے۔ اس لیے خود کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔ متوازی انداز اختیار کریں۔ وقت وقت پر اپنی جانچ کروائیں۔ تاکہ کسی بھی مرض کا وقت پر علاج ہوسکے۔

اُپائی: برج سنبلہ کے جاتکوں کو سمے سمے پر اپنی بہن یا بھابھی کو کچھ نہ کچھ گفٹ بھینٹ کرنے چاہیے۔

برج سنبلہ ہفتہ وار زائچہ

برج میزان

برج میزان والوں کے لیے عطارد خرچ اور نجات سے جڑے بارہویں گھر اور نویں گھر کے مالک ہیں۔ نواں گھر، روحانیت، لمبی دوری، اور اعلیٰ تعلیم کے گھر کو ظاہرہ کرتا ہے۔ عطارد گردش برج حوت میں، دشمن اور بیماری کے چھٹے گھر میں ہوگی۔ ۔اس کے نتیجہ میں آپ کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اندیشہ ہے کہ آپ کو اپنی کوششوں میں اتنی کامیابی حاصل نہ ہو، جتنی آپ خواہش رکھ رہے تھے، جس کی وجہ سے آپ فکرمند ہوسکتے ہیں۔ پیشہ ور زندگی میں آپ کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ حکمت عملی تیار کرلیں پھر آگے بڑھیں۔ ورنہ آپ کو کشمکش حالات سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔اس دوران آپ کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے اپنے خرچوں پر قابو رکھیں۔

رشتہ کے معاملہ میں عطارد گردش برج حوت میں ہوگی جو مشکلات میں موقع بھی پیش کرسکتی ہے۔ اس دوران آپ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ کر بات کرنے کی صلاح دی جاتی ہے، کیوں کہ مضبوط امکان ہے کہ آپ کو رشتہ میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑے۔ صحت کے معاملہ میں برج میزان والوں کو خود کی خیالات کو اہمیت اور روزانہ کے معمول پر توجہ دینے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آپ کو جسمانی اور ذہنی تندرستی پر بھی دھیان رکھنا ہوگا۔ مسلسل یوگ، ورزش، اور میڈیٹیشن کرتے رہیں۔ اس سے آپ کو اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے میں کافی مدد ملے گی۔

اُپائی: کنڈلی میں بدھ کے ہانی کارک پربھاؤں کو کم کرنے کے لیے اچھی موکھک سوکچھتا بنائے رکھیں۔

برج میزان ہفتہ وار زائچہ

برج عقرب

برج عقرب کے حاملین کے لیے عطارد گیارہویں اور آٹھویں گھر کے مالک ہیں۔ عطارد کی گردش آپ کے پانچویں گھر یعنی کہ محبت رومانس اور اولاد کے گھر میں ہوگی۔ کیرئر کے معاملہ میں اس گردش کی وجہ سے آپ کی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی آپ اپنے پیشہ ورانہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے۔ حالانکہ آپ کو اس دوران جلد بازی میں فیصلہ لینے سے بچنا ہوگا۔ آپ اپنے کسی تخلیقی کارنامے کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ معاشی معاملہ میں آپ کو تھوڑا احتیاط برتنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اس گردش کے دوران برج عقرب کے حاملین کو انفرادی زندگی میں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کو اپنے رشتہ میں غلط فہمیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں آپ کو بہت صاف گوئی سے بات کرنی چاہیے۔ اور خیرخواہی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس وقت آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ آپ اپنے پارنٹر کے ساتھ کوالٹی سیدھی بات نہ کریں۔ اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کے رشتہ میں مضبوطی آئے گی۔ عطارد گردش برج حوت میں ہوگی اس لیے اس دوران آپ کو اپنے بچوں کی ذہنی و جسمانی حالت کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان کو تسلی دینے اور سمجھانے بجھانے کی ضرورت در پیش ہوگی۔ اور خود کو تناؤ سے آزاد رکھنے کے لیے زندگی میں میانہ روی لانی ہوگی۔

اُپائی: پرتی دن 108 بار بدھ کے بیج منتر کا جاپ کریں۔

برج عقرب ہفتہ وار زائچہ

برج قوس

برج قوس والوں کے لیے عطارد ساتویں اور دسویں گھر کے مالک ہیں۔ دسواں گھر آپ کی ساجھے داری شادی نام نمود اور مقوبلیت کا ہے۔ معاشی اعتبار سے اس گردش کے دوران آپ کے اندر کچھ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ جو لوگ نیٹ ورکنگ کمیونیکیشن وغیرہ سے جڑے ہیں ان کے حق میں یہ گردش اچھی ثابت ہوگی۔ چھوٹی چھوٹی دوری کے سفر کرنے ہوں گے جو آپ کے حق میں رہیں گے۔ اگر آپ سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے سازگار ثابت ہوگا۔ اور آپ کو بہترین ریٹرن مل سکتا ہے۔ اس دوران آپ اپنی غیرمنقولی جائیداد میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، جو آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

آپ کی محبتی زندگی کے حق میں عطارد گردش برج حوت میں ایک نیا باب رقم کرے گی۔ اس دوران آپ اپنے شریک حیات کے مسائل کو حل کرتے نظرآئیں گے۔ آپ ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران آپ کے گھر کا ماحول بھی خوشنما رہے گا۔ نئے ہنر سیکھنے کی کوشش کریں کیوں کہ اس سے آپ پر مثبت اثر پڑے گا۔ حالانکہ تناؤ کو کم کرنے کے پیش نظر خود پر اہمیت دینا بہت ضروری ہوگا۔

اُپائی: دھارمک ستھان پر دودھ اور چاول کا دان لابھکاری رہے گا۔

برج قوس ہفتہ وار زائچہ

برج جدی

برج جدی کے حاملین کے لیے عطارد چھٹے اور نویں گھر کے مالک ہیں۔ نواں گھر بیماری، لون، اور دشمن روحانیت، طویل سفر اور اعلیٰ تعلیم کا گھر ہے۔ عطارد گردش برج حمل میں ہورہی ہے، جس کی وجہ سے آپ کو کیرئر کے محاذ پر بات چیت کرنا کا موقع ملے گا۔ نوکری کرنے والے نیٹ ورک بڑھانے کے لیے ربط ضبط قائم کرنے کے پیش نظر بہت زیادہ منحصر رہ سکتے ہیں۔ اور اس میں آپ کو اپنی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو صلاح دی جاتی ہے، کہ تھوڑا صبر رکھیں۔ ممکن ہے کہ کام سے متعلق معمولی دوری کا سفر آپ کے لیے بہت زیادہ اثرکن ثابت نہ ہو۔ آپ کو معاشی محاذ پر تھوڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٖ غلط کمیونکیشن کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ پورے احتیاط مالی فیصلے لیں۔ اور منصوبے بناکر چلیں۔

انفرادی محاذ پر بھائی بہنوں کے ساتھ رشتہ بہت مشکل ہوسکتی ہے۔ آپ کو پیار قائم کرنے کے لیے جدو جہد کرنی پڑے گی۔ ممکن ہے کہ آپ کو رشتہ میں غلط فہمی پیدا ہو جائے۔ اگر آپ رشتہ میں محبت اور آپسی سمجھ کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں تو اپنی بات چیت پر دھیان دیں۔ کسی بھی طرح کا تناو نہ لیں۔ اور اپنی آواز پر خاص طور سے خیال رکھیں۔ ورنہ کمیونکشین سکسل متاثر ہوسکتی ہے۔ جس سے آپ کو مشکل ہوگی۔ اور آپ کے باتوں کا غلط مطلب نکلے گا۔ اس دوران آپ خود کو تھوڑا تناؤ سے گھرا ہوا محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے آپ کو بازوں اور کندھوں میں درد محسوس ہوسکتا ہے۔

اُپائی: ٹرانجینڈر کا سممان کریں۔ اور ان کا آشرواد لیں۔ اس سے آپ کا بدھ مضبوط ہوگا۔

برج جدی ہفتہ وار زائچہ

برج دلو

برج دلو حاملین کے لیے عطارد پیار رومانس اور بچویں اور آٹھویں گھر کے مالک ہیں۔ آٹھواں گھر لمبی عمر اچانک / نقصان کا گھر ہے۔ عطارد گردش برج جدی میں یعنی آپ کے آواز اور خاندانی مال کے دوسرے گھر میں ہوگی۔ اس کی وجہ سے کیرئر کے محاذ پر کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مکان عمل میں آپ کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ آپ کو اپنی بات چیت کا اثر اپنے کام میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس دوران آپ کو بہت سوچ سمجھ کر بولنا ہوگا۔ ورنہ آپ کے الفاظ لوگوں کو چوٹ پہنچا سکتے ہیں۔ یا پھر رشتہ میں غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران آپ کو دوسروں کے سامنے خود کو اثرکن انداز سے ظاہرہ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ معاشی زندگی میں آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کے غلط فیصلوں سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اس دوران کسی بھی سرمایہ کاری سے دور رہنے کی صلاح ہے۔

عطارد گردش برج حوت میں ہوگی جس کی وجہ سے رشتہ کے محاذ پر حامل کو اس دوران کشمکش حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خاندان کے کسی قریبی شخص یا ساتھی کے ساتھ غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ رشتہ میں اچھے تعلقات قائم رکھنے کے لیے صاف و کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی آپ کو صلاح دی جاتی ہے صبر کا دامن تھامے رکھیں۔ صحت کے معاملہ میں امکان ہے، کہ اس مدت کے دوران آپ کو الرجی یا گلے کے مسائل سے دو چار ہونا پڑے۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ آپ کو صحت کے پیش نظر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اور وقتاً فوقتاً اپنا چیک کرائیں۔

اُپائی: بدھوار کا ورت رکھیں۔

برج دلو ہفتہ وار زائچہ

برج حوت

برج حوت والوں کے لیے عطارد چوتھے اور ساتویں گھر کے مالک ہیں۔ ساتواں گھر والدہ آرام اور غیرمتحرک جائیداد کا گھر ہے۔ عطارد گردش برج حوت میں ہوگی۔ یعنی یہ گردش خود کی ذات، کردار، اور شخصیت میں ہوگی۔ پیشہ ور محاذ پر حامل کو کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے احتیاط کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آپ کا علم بہت اچھا رہے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ معاشی زندگی کی بات کریں تو اس دوران آپ کو بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ شئر بازار اور سٹہ بازار میں سرمایہ کاری کرنے سے بچیں۔ ساتھ ہی مال کے معاملہ میں منصوبہ بنا کر چلیں۔ یعنی مالی برقراری کے لیے بچٹ بنا کر چلیں۔

انفرادی زندگی پر نظر ڈالیں تو اس گردش کے دوران پارنٹر کے ساتھ گہرا اور جذباتی جڑاؤ محسوس ہوگا۔ کسی بھی غلطی فہمی سے بچنے کے لیے صاف گوئی کی ضرورت ہے۔ آپ کو صلاح ہے کہ آپ اپنے جذبات کو کھل کر اپنے پارنٹر کے ساتھ شئر کریں۔ ساتھ ہی رشتہ کی گہرائی برقرار رکھنے پر زور دیں۔ صحت کے معاملہ میں آپ کو اس ہفتہ بڑا دھیان دینا ہوگا۔ یوگا و ورزش کریں تاکہ آپ تندرست رہ سکیں۔

اُپائی: 10 مُکھی رودراش دھارن کرنا آپ کے لیے لابھکاری رہے گا۔

برج حوت ہفتہ وار زائچہ

ہرطرح کے نجومی حل کے لیے کلک کریں:آن لائن شوپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پسند آیا ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اس کو اپنے خیرخواہوں کے ساتھ ضرور شئر کریں۔ شکریا!

Talk to Astrologer Chat with Astrologer