سورج گرہن 2025

آسٹروسیج کا یہ خاص مضمون سورج گرہن 2025 ہم نے خاص آپ کے لیے تیار کیا ہے۔ اس سال میں کل ملاکر کتنے گرہن لگیں گے۔ وہ پورے گرہن ہوں گے یا پھر جزوی ہوں گے۔ یہ گرہن کس تاریخ اور کس وقت واقع ہوں گے۔ ان کا ملک و دنیا اور حاملین پر کیا اثر ہوگا اور یہ کہاں کہاں نظرآئیں گے۔ سورج گرہن کے دوران کون کون سے کام کرنے ہیں اور کون کون سے کام نہیں کرنے ہیں۔ ڈاکٹر مرگانگ نے اس مضمون کو خاص آپ کے لیے تیار کیا ہے۔ تو چلیے چاند گرہن سی جڑی تمام تفصیل جانتے ہیں۔

سورج گہن 2025

کسی بھی مسئلہ کے حل کے پیش نظر ؟ ماہر علم نجوم سے کریں فون پر بات اور جانیں جواب

اگر ہم سورج گرہن کی بات کریں تو یہ خاص قسم کا واقعہ ہے۔ جو آسمان میں نظر آتا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ زمین سورج کا چکر لگاتی ہے۔ سورج کی روشنی سے زمین اور چاند دونوں روشنی پاتے ہیں۔ اور زمین پر زندگی سورج کی وجہ سے ہے۔ اس طرح سورج اور چاند کی رفتار کی وجہ سے جب چاند سورج کے اتنے نزیدک آجاتا ہے کہ وہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچ پانے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اور ایسی حالت میں سورج کی روشنی سیدھے زمین پر کچھ وقت کے لیے نہیں آتی اس دوران چاند اس روشنی کے آڑے آجاتا ہے۔ ایسی حالت کو سورج گرہن یا سورج گہن کہتے ہیں۔ اس حالت کے تحت زمین کی چاند کی چھایا زمین پر پڑنے لگتی ہے تو سورج غروب ہوتا معلوم ہوتا ہے یہ سورج چاند اور زمین کے ایک لائن میں آنے پر ممکن ہوتا ہے۔

Click Here to Read in English: Solar Eclipse 2025

سورج گرہن کیا ہوگا خاص

سورج گرہن ایک فلکیاتی واقعہ کی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی مذہبی اہمیت بھی ہے۔ویسے تو یہ ایک فلکیاتی واقعہ ہے لیکن اس کی نجومی و روحانی عظمت بھی ہے۔ نیز مذہبی اعتبار سے بھی اس کو خاص درجہ حاصل ہوتا ہے۔ ویدک علم نجوم کے تحت سورج کو روح کے کارک کا درجہ ہے۔ اس لیے جب کبھی بھی سورج گرہن کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس سے روئے زمین پر بسنے والی مخلوق کسی نہ کسی طرح سے متاثر ہوتی ہے۔سورج گرہن 2025 کے تناظر میں دیکھیں تواس وقت کے دوران فضاء میں کچھ الگ سا ماحوال چھا جاتا ہے۔ اگر سورج گرہن کی بات کریں تو یہ گھٹنہ جب آسمان میں واقع ہوتی ہو بڑا ہی عجیب منظر پیش کرتی ہے۔ اور یہ منظر بڑا خوشنما لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سورج گرہن کو دیکھنے اور اس کی تصویر قید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سالانہ زائچہ کے حوالے سے جانیں سال بھر کے تمام احوال پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں: زائچہ 2025

حالانکہ ہم آپ کو یہی صلاح دیں گے کہ کبھی بھی سورج گرہن کو اپنی ننگی آنکھوں سے نا دیکھیں کیوں کہ ایسا کرنا آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اس سے آپ کی آنکھوں کی روشنی تک جاسکتی ہے۔ اگرآپ سورج گرہن کے نظارے کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ہی چاہتے ہیں تو سیفٹی گیئر اور فلٹر وغیرہ کا استعمال کریں۔

हिंदी में पढ़ने के लिए यहाँ क्लिक करें: सूर्य ग्रहण 2025

اب اگر سورج گرہن کی مذہبی اہمیت کی بات کی جائے تو سورج گرہن کی خوبصورتی کو مبارک واقعہ میں شمار کیا جاتا ہے۔ کیوں یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ دنیا کی روح کے لقب سے مشہور سورج کے اوپر راہو کا اثر بڑھنے لگتا ہے۔ اور سورج متاثر ہوجاتا ہے۔ اور دن میں بھی رات جیسے حالت پیدا ہوجاتی ہے۔ پرندوں کو کشمکش کے عالم میں لگتا ہے کہ شام ہوچکی ہے اس وجہ سے پرندے بھی اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگتے ہیں اس دوران فضا میں عجیب سے سناٹا اور بیاں بانی نظرآتی ہے۔ فطرت سے جڑے مختلف اصول متاثرہونے لگتے ہیں۔ علم نجوم کے مطابق، سورج کو شخص کی روح، باپ، قوت ارادی، حصولیابیاں، امیدیں، راجا، سیاست، بادشاہت کا کارک مانا گیا ہے۔ سورج گرہن کے دوران سورج متاثر حالت میں آجاتے ہیں۔ اورسورج گرہن جس برج اور جس ستارے میں لگتا ہے۔ تو اس برج اور ستارے میں پیدا ہونے والے لوگوں اوران سے متعلق ممالک کے لیے خاص طور سے اس کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔ حالانکہ کبھی بھی یہ نہیں ماننا چاہیے کہ سورج گرہن کا اثر ہمیشہ منفی ہوتا ہے۔ بلکہ سورج گرہن 2025 کے مطابق، اس کا اثر بعض لوگوں کے لیے مبارک بھی ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس کی اہمیت برج کے مطابق، مبارک اور نامبارک بھی ہوتی ہے۔

شنی رپورٹ سے جانیں زندگی پر زحل کا اثر اور علاج

سورج گرہن کتنے قسم کے ہوتے ہیں

سورج گرہن کئی طرح کا ہو سکتا ہے، تو آج اس مضمون میں ہم آپ کو ہرایک سورج گرہن کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ اس مضمون کو شروع سے لے کر آخر تک ضرور پڑھیں۔ تاکہ آپ کو سورج گرہن سے متعلق تمام معلومات فراہم ہوجائے۔ تو چلیے اب سورج گرہن کے اقسام کے بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کھگراس سورج گرہن

جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان اس طرح سے حائل ہوجاتے ہیں کہ مکمل طور سے سورج کی روشنی زمین تک جانے سے پہلے چاند اس کو روک لیتا ہے اور چاند کی پرچھائی زمین پر پڑنے لگتی ہے جس سے اندھیرا سا محسوس ہونے لگتا ہے اور کچھ وقت کے لیے سورج میں فرق نظر آنے لگتا ہے اس کو مکمل سورج گرہن یا گھگراس سورج گرہن کہتے ہیں۔

آن لائن سافٹ وئر سے مفت میں پیدائشی زائچہ حاصل کریں

جزوی سورج گرہن

مکمل سورج گرہن کے علاوہ کبھی کبھی ایسی حالت پیدا ہوتی ہے کہ جب سورج، چاند، اور زمین کے درمیان کی دوری اتنی ہوتی ہے کہ چاند سورج کی روشنی کو زمین پر جانے سے مکمل طور سے روکنے سے قاصر رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے چاند کا کچھ ہی سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ اور زمین سے دیکھنے پر سورج مکمل طور سے کالہ یا غائب نہیں دکھتا ہے۔ سورج گرہن 2025 کے مطابق، اس صورت کو جزوی سورج گرہن کہتے ہیں۔

ولا یا کار یا دائرے کار سورج گرہن

مکمل سورج گرہن اور جزوی سورج گرہن کے علاوہ ایک دوسرے طرح کا بھی سورج گرہن ہے۔ جب سورج کے چاروں طرف گردش کرتے ہوئے زمین اور زمین کے چاروں طرف چکر لگاتے ہوئے چاند اس طرح کی حالت میں آجاتے ہیں کہ چاند سے دیکھنے پر کہ چاند سورج کے درمیان سے نظرآتا ہے۔ عام بول چال میں اس کو رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔ اور اس کو ویدک علم نجوم میں کنکناکرتی سورج گرہن بھی کہتے ہیں۔

ہائی بریڈ سورج گرہن

اوپر درج تین طرح کے علاوہ ایک الگ طریقہ کا بھی سورج گرہن ہوتا ہے۔ یہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اور تمام سورج گرہن میں سے صرف 5 ٪ ہی ہائی بریڈ سورج گرہن کی حالت تک پہنچ سکتے ہیں۔ جب گرہن کی شروعات میں یہ سورج گرہن دائرہ کار حالت میں دکھائی دیتا ہے سورج گرہن 2025 کے مطابق، پھر مکمل سورج گرہن کے طور پر نظر آتا ہے۔ اور پھر وہ دھیرے دھیرے دائرے کار حالت میں آجاتے ہیں۔

شنی رپورٹ سے جانیں زندگی پر زحل کا اثر اور علاج

سورج گرہن سال 2025 میں کتنے گرہن لگیں گے

سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ ایک 29 مارچ 2025 کو لگے گا۔ یہ گھنڈ گراس سوریہ گرہن ہوگا۔ یہ بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ اس لیے مذہبی اعتبار سے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کے بعد 21 ستبمر 2025 کو دوسرا سورج گرہن ہوگا۔ گرہن 2025 مضمون کے پیش نظر، یہ بھی گھنڈگراس سورج گہن ہوگا۔ یہ بھارت میں ہوگا نہیں اس لیے اس کا کوئی اثر بھی نہیں ہوگا۔ سال 2025 میں کل دو سورج گرہن ہوں گے۔

پہلا سورج گرہن 2025- کھنڈگراس سورج گرہن
تاریخ دن و تاریخ سورج گرہن شروع ہونے کا وقت (بھارتی سٹینڈیڈ ٹائم کے مطابق) سورج گرہن سماپت ہونے کا وقت کہاں نظرآئے گا
چیتر ماس کرشن پکش اماؤسیا تاریخ سنیچر 29 مارچ، 2025 دوپہر 14:21 بجے سے شام 18:14 بجے تک برموڈا، بارباڈوس، ڈینمارک، آسٹریا، بیلجیم، نارتھ برازیل، فن لیںڈ، جرمنی، فرانس، ہنگری، آئرلینڈ، موروکو، گرین لینڈ، کناڈا کو ایست زون، لتھوانیا، ہالینڈ، پرتگال، اتری روس، سپین، سوری نام، سویڈن، پولینڈ، پرتگال، ناروے، یوکرین، سوٹزرلینڈ، انگلینڈ اور امریکہ کا ایسٹ علاقہ، ( بھارت میں نظر نہیں آئے گا)

نوٹ: اگر 2025 کے گرہن کی بات کریں تو بالامذکورہ ٹیبل میں دیا گیا سورج گرہن ہندوستانی ٹائم کے مطابق ہے۔

سال کا پہلا سورج گرہن 2025 ایک گھنڈگراس گرہن ہوگا۔ جو چیتر ماس کی شکل پکش کی اماوسیا تیتھی شنی وار کے دن 29 مارچ 2025 کی دوپہر 14:21 بجے سے شام 18:14 بجے تک نمودار رہے گا۔ یہ سورج گرہن بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ اس لیے بھارت میں اس کی کوئی بھی اہمیت نہیں ہوگی۔ اور ناہی اس کا سوتک کال مانا جائے گا۔ جہاں جہاں سورج گرہن نظر آئے گا۔ وہاں گرہن کا سوتک کال گرہن کے شروع ہونے سے 12 گھنٹے پہلے شروع ہوجائے گا۔

یہ سورج گرہن برج حوت اور اتترا پد میں لگے گا۔ اس دن برج حوت میں سورج اور راہو کے علاوہ زہرہ عطارد اور چاند موجود ہوں گے۔ اس کے بارہویں گھر میں زحل جلوہ افروز ہوں گے۔ اس کے تیسرے گھر میں برج ثور میں مشتری چوتھے گھر میں جوزا میں مریخ اور ساتویں گھر میں برج سنبلہ میں کیتو جلوہ افروز ہوں گے۔ پانچ گرہوں کے اثرات ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے اس سورج گرہن کا بہت گہرا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

دوسرا سورج گرہن 2025- کھنڈگراس سورج گرہن
تاریخ دن و تاریخ سورج گرہن شروع ہونے کا وقت (بھارتی سٹینڈیڈ ٹائم کے مطابق) سورج گرہن سماپت ہونے کا وقت کہاں نظرآئے گا
آشونی ماس کرشن پکش اماؤسیا تاریخ اتوار، 21 ستمبر، 2025 رات 22:59 بجے سے آدھی رات کے بعد 27:23 بجے تک (22 ستبمر کی صبح 03:23 بجے تک) نیوزیلینڈ، فجی، انٹارکٹکا، آسٹریلیا کا جنوبی علاقہ ( بھارت میں نظر نہیں آئے گا)

نوٹ: اگر2025 گرہن کی بات کریں تو بالامذکورہ ٹیبل میں دیا گیا سورج گرہن ہندوستانی ٹائم کے مطابق ہے۔

تفصیل سے پڑھیں گرہن 2025

سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن ایک کھنڈ گراس سورج گرہن ہوگا جو آشوینی ماس کی کرشن پکش کی اماوسیا تیتھی کو اتوار 21 ستمبر، 2025 کی شب 22:59 بجے سے شروع ہوکر آدھی رات کے بعد 27:23 بجے تک یعنی 22 ستمبر 2025 کی صبح 03: 23 بجے ہوگا۔ یہ سورج گرہن نیوزی لینڈ، فجی، انٹارٹیکا، آسٹریلیا کے جنوبی حصہ میں نظرآئے گا۔ یہ دوسرا گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔

21 ستمبر 2025 کو لگنے والا یہ سورج گرہن برج سنبلہ اور اترا پھالگنی نکشتر میں آکار لے گا۔ جس وقت سورج گرہن گھٹت ہوگا اس دوران سورج، چندرما اور عطارد کے ساتھ برج سنبلہ میں موجود ہوں گے اور ان پر برج حوت میں بیٹھے زحل کی پوری نظر ہوگی۔ اس سے دوسرے گھر میں برج میزان میں مریخ، چھٹے گھر میں برج دلو میں راہو مہاراج، دسویں گھر میں مشتری اور بارہویں گھر میں زہرہ اور کیتو کی یتی بھی ہوگی۔ برج سنبلہ اور اترا پھالگنی نکشتر میں پیدا ہوئے لوگوں اور عورتوں کے لئے اور کاروباریوں کے لئے یہ سورج گرہن خاص طور سے متاثر کن ثابت ہو سکتا ہے۔

سورج گرہن کا سوتک کال

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے کہ سوتک کال سورج گرہن کے شروع ہونے سے چار پہر پہلے یعنی کہ لگ بھگ 12 گھنٹے پہلے لگ جاتا ہے۔ سوتک کال وہ وقت ہوتا ہے جس دوران کوئی بھی مبارک کام کرنا ورجت مانا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک نامبارک وقت مانا گیا ہے۔

اس دوران جو بھی کام کرتے ہیں، اس کے کامیاب ہونے کی امید کم ہوتی ہے اس لئے اس دوران کوئی کام نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن اگر کچھ کام بہت ضروری ہوں، تو ہی کریں اور مبارک کاموں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ یہ سوتک کال سورج گرہن شروع ہونے سے لگ بھگ 12 گھنٹے پہلے شروع ہو جاتا ہے اور سورج گرہن کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے۔ چونکہ، اوپر بتائے گئے دونوں ہی سورج گرہن بھارت میں دکھائی نہیں دیں گے اس لئے بھارت میں ان کا کوئی سوتک کال مانیہ نہیں ہوگا کیونکہ کسی بھی گرہن کا سوتک کال وہیں پر مانیہ ہوتا ہے، جہاں پر وہ دکھائی دیتا ہے لیکن جن علاقوں میں یہ سورج گرہن 2025 دکھائی دیں گے، وہاں پر سوتک کال کا اثر مانا جائے گا اور اس سے متعلق سبھی نیم مانیہ ہوں گے۔

اب آپ بلکل مفت میں نام سے کنڈلی میلان کرسکتے ہیں کلک کریں: فرین کنڈلی میلان کریں

سورج گرہن کے وقت خاص دھیان رکھنے کی باتیں

سورج گرہن 2025 کے وقت آپ کو کچھ خاص باتوں کا دھیان رکھنا بےحد ضروری ہوگا۔ اگر آپ ان باتوں کا پوری طرح سے خیال رکھتے ہیں تو آپ سورج گرہن کے نامبارک اثر سے بچ سکتے ہیں اور اس سورج گرہن کے کچھ خاص اثر، جو آپ کے لئے مبارک ہو سکتے ہیں، انہیں حاصل کرنے میں بھی آپ کو آسانی رہے گی۔ چلئے جانتے ہیں کہ ایسے کون سے کام ہیں جن کا آپ کو سورج گرہن 2025 کے دوران دھیان رکھنا چاہئے:-

  • سورج گرہن جس برج اور نکشتر میں لگ رہا ہے، اس برج اور اس نکشتر میں پیدا ہونے والے لوگوں کو خاص طور سے اس کا نامبارک اثر مل سکتا ہے اس لئے ان لوگوں کو خاص طور سے سورج گرہن کو نہیں دیکھنا چاہیے۔
  • اگر سورج گرہن آپ کے برج اور آپ کے نکشتر میں ہی لگ رہا ہے اور آپ کو نامبارک اثر دینے والا ہے تو آپ کو کچھ باتوں کا خاص دھیان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ مریض یا پریگنینٹ ہیں تو بھی آپ کو سورج گرہن کو دیکھنے سے بچنا چاہئے۔
  • آپ کو سورج گرہن کے دوران بھگوان سوریہ دیو جی، بھگوان شیو جی اور کسی دیوی دیوتا جس کو بھی آپ مانتے ہیں، ان کی مورتی کا سپرش کرنے سے بچنا چاہئے۔ آپ اس وقت ایشور کا دھیان کریں۔ اس سے آپ کو لابھ ملے گا۔
  • سورج گرہن کے دوران آپ کوئی منتر جاپ بھی کر سکتے ہیں یا آپ مہامرتینجے منتر کا جاپ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سوریہ دیو کے اس منتر کا جاپ کریں گے تو یہ آپ کو خاص اثر پردان کر سکتا ہے: " اوم آدتیا ومدمہے دواکارائے دھیمہی تننو: سوریہ: پرچودیات"
  • اگرآپ کوئی سادھنا کرنا چاہتے ہیں تو سورج گرہن 2025 کے دوران اس منتر کا مسلسل جاپ کرنے سے آپ کو جلد ہی کامیابی مل سکتی ہے۔
  • آپ کو سورج گرہن کے دوران چغل خوری سے بچنا چاہیے۔ اور کسی کے بارے میں برے خیال نہیں رکھنے چاہیے۔

برہت کنڈلی میں پوشیدہ ہے آپ کی زندگی کا سارا راز، جانیں سیاروں کی چال کا پورا حساب

سورج گرہن سوتک کال کے دوران قابل غور باتیں

  • سوتک کال کے دوران کوئی شوبھ کام کرنے سے بچنا چاہے جیسے کہ منڈن سنسکار، گرہ پرویش وغیرہ ۔
  • سورج گرہن کے سوتک کال کے دوران آپ سونے سے بچنا چاہیے۔
  • سورج گرہن کے سوتک کال کے دوران آپ کو کھانا نہیں پکانا چاہیے۔ اور کھانے سے بھی بچنا چاہیے۔
  • کسی بھی طرح کے جسمانی تعلق سے بچنا چاہیے۔
  • اس دوران نا تو مورتیوں کو چھوئیں اور ناہی مندر میں پرویش کریں۔
  • اس دوران گھر سے نکلنے سے پرہیز کریں۔ اور گھر میں ہی رہیں اور سورج گرہن کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں۔
  • اس دوران تیل مالش نہ کریں۔ بال نہ کٹوائیں۔ داڑھی ناخن کاٹنے سے بچیں۔ کوئی نیا کپڑا بھی نہ پہنیں۔
  • سوتک کال ختم ہونے کے بعد کسی منتر کا جاپ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو دان جیسا نیک کام کرسکتے ہیں۔
  • سوتک کال کے سماپتی کے فوراً بعد پورے گھر میں گنگا جل کا چھڑکاؤ کریں۔ اور خود پر بھی اور خاندان کے تمام افرادوں پر بھی گنگا جل چھڑکیں اور پھر نہائیں۔
  • سوتک کال کے ختم ہوتے ہی آپ کو فوراً نہانا چاہیے۔ اور شدھ ہونے کے بعد مورتیوں کو ابھیشیک کے ذریعہ نہلا کرکے ان کو شدھ کرنا چاہیے۔ اور پھر ایشور کی پوجا کرنی چاہیے۔
  • سوریہ گرہن کے دوران آپ دھیان کرسکتے ہیں۔ ایشور کا بھجن کرسکتے ہیں اور یوگا وغیرہ بھی کرسکتے ہیں۔
  • سوتک کال لگنے کے دوران اپ کو جل دودھ گھی اچار وغیرہ میں کشا یعنی تلسی پتر رکھ دینا چاہیے تب آپ اس کو گرہن کے بعد استعمال کرسکتے ہیں۔
  • آپ کو سورج گرہن 2025 کے دوران بھگوان سوریہ دیو کے منتر کا جاپ کرنا بھی بہت فائدہ مند رہے گا۔

آپ کنڈلی میں بھی ہے راج یوگ؟ جانیں اپنی راج یوگ رپورٹ

سورج گرہن کے دوران حاملہ عورتوں کے لیے قابل غور باتیں

  • اگرآپ کوئی حاملہ خاتون ہیں تو آپ کو خاص طور سے اپنا اور اپنے کوکھ میں پل رہے اولاد پر توجہ دینی چاہیے۔ اور احتیاط برتنا چاہیے۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں یا آپ کی اولاد کو کوئی جسمانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔
  • اس دوران اگر آپ کسی منتر کا جاپ کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مذہبی کتابوں کا پاٹھ بھی کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی کتابوں کو بھی پڑھ سکتی ہیں۔
  • سوریہ گرہن کے سوتک کال سے سورج گرہن کے سماپت ہونے تک گھر سے باہر نکلنے سے بچیں۔ اور گھر میں ہی رہ کر ایشور کا آرادھنا کریں۔
  • آپ کو کسی طرح کی سلائی کڑھائی، کٹائی اور چھیلنے سے کاٹنے سے صفائی کرنے سے بچنا چاہیے۔
  • سوتک کال کے دوران سوئی، دھاگا،، چھری، چاقو، یا کسی نیکلی چیز کے استعمال سے بچنا چاہیے۔
  • سوتک کال کے دوران حاملہ خاتون کو کھانے کی چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔ اگر آپ کو بہت تیز بھوک لگی ہو تو ایسی چیز کھائیں جس میں پہلے سے ہی تلسی کا پتہ رکھا ہو۔
  • سورک کال کی سماپتی کے فوراً بعد سورج گرہن 2025 کے مطابق، آپ کو نہا دھو کر شدھ ہوکر پھر سے بھوجن پکا کر کھانا چاہیے۔

ہر طرح کے نجومی حل کے لئے کلک کریں: آسٹروسیج آن لائن شاپنگ سٹور

اس امید کے ساتھ کہ آپ کو ہمارا مضمون ضرور پسند آیا ہوگا، آسٹروسیج کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اکثرپوچھے جانے والے سوال

1. علم نجوم کے مطابق، گرہن کتنے طرح کے ہوتے ہیں؟

سورج گرہن اور چاند گرہن دو طرح کے ہوتے ہیں۔

2. سوریہ گرہن کا سوتک کال کب لگتا ہے؟

سوریہ گرہن کا سوتک کال 12 گھنٹے پہلے لگتا ہے

3. کن گرہوں کی وجہ سے سورج اور چاند کو گرہن لگتے ہیں؟

چھایا گرہ راہو اور کیتو کی وجہ سے گرہن لگتے ہیں۔

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 399/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com
Call NowTalk to
Astrologer
Chat NowChat with
Astrologer