Zaicha 2024 (زائچہ 2024)

یہ زائچہ ویدک علم نجوم کے تحت سال 2024 کے نجومی واقعات اور سیاروں کی گردشوں پرمبنی ہے۔ جس کو آسٹروسیج کے مشہورومعروف جماعت منجمین نے انتھک محنتوں اور نجومی حساب ومحاسبہ کے بعد تیار کیا ہے۔  اس سالانہ زائچہ میں آپ کو اپنی انفرادی زندگی، پیشہ ورزندگی، اپنے کیرئر، اپنی تعلیم، اپنی محبت، اپنی ازداوجی زندگی، اور اپنی صحت وغیرہ سے متعلق تمام احوال معلوم ہوجائیں گے۔ اس سالانہ زائچہ 2024 کی مدد سے آپ اپنی زندگی کو مزید خوشحال اور اثردار بنا سکتے ہیں۔ دروپیش وقت کی آہٹ کو ذہن میں رکھ کر خود کو حالات کے سانچہ میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس پیش گوئی کا حساب خاص طور سے سیاروں و ستاروں کی حالتیں گردشیں حرکتیں غرض کہ مختلف بروج پر ان کے اثرات کو ملحوظ نظر کر ہی لگایا گیا ہے۔  

کسی بھی فیصلہ کو لینے میں ہورہی کشمکش تو ابھی ہمارے ماہرنجومیوں سے کریں فون پر بات

اس سالانہ زائچہ کے حوالہ سے آپ کو آپ کی زندگی کے مختلف میدانوں کے حوالہ سے اہم ترین معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ آپ کی خاندانی زندگی، آپ کی شادی شدہ زندگی، آپ کی محبتی زندگی، آپ کی تعلیمی زندگی، آپ کی پیشہ ورانہ زندگی، جس میں آپ کی نوکری اور کاروبار شامل ہیں، آپ کا مالی عدم توازن، آپ کی مالی حالت، آپ کا مال و منافع، اولاد سے متعلق احوال، گاڑی و جائیداد سے متعلق اخبار حتی کہ صحت سے متعلق تمام لب لباب آپ کو زائچہ 2024 مضمون کے تحت حاصل ہوجائے گا۔ فی الحقیقت یہ زائچہ اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ یہ سال سبھی 12 بروج کے لیے بے حد اہم رہ سکتا ہے۔ اس سال تمام اہل بروج کی زندگیوں میں بڑے بڑے بدلاؤ نظرآسکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ بدلاؤ مبارک ہوں گے یا آپ کے لیے نہایت تشویشناک ہوں گے۔ یہ تمام حال احوال معلوم کرنے کے پیش نظرچلئے آگے بڑھتے ہیں اور معلوم کرلیتے ہیں کہ تمام 12 بروج کا مطمح نظر سالانہ زائچہ کیا تفصیل پیش کررہا ہے۔ 

Read in English - Horoscope 2024  

برج حمل 2024

برج حمل زائچہ کے مطابق آپ کے برج کے مالک سیارہ مریخ سال کی شروعات میں برج قوس میں آپ کے نویں گھر میں سورج کے ساتھ موجود ہوں گے۔ جس کی وجہ سے طویل سفرکے ملاپ بنیں گے۔ آپ کے عزت واکرام میں اضافہ ہوگا۔ سماج میں آپ کو ایک بہترین عہدہ مل سکتا ہے۔ آپ مذہبی معاملوں میں مصروف رہیں گے۔ کاروبارمیں ترقی کے اچھے ملاپ بنیں گے۔ صحت کے معاملہ میں سدھار ہوگا۔ مشتری سال کی شروعات میں آپ کے اول گھر میں برقرار رہ کر آپ کے دار محبت، آپ کے دار زواج، آپ کے کاروبار، اور آپ کے دار مذہب کو مضبوط بنائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو ان تمام میدانوں میں سازگار نتائج حاصل ہوں گے۔ زائچہ 2024 کے مطابق، اس کے بعد 1 مئی کو مشتری آپ کے دوسرے گھر میں جاکر معاشی ترقی کے ملاپ بنائیں گے۔ آپ کو سال کی شرعات میں راج یوگ کے حوالہ سے نتائج حاصل ہوں گے۔ لہذا دل کھول کرموقع کا فائدہ اٹھائیں۔ راہو سارا مہینہ بارہویں گھر میں گزاریں گے جس کی وجہ سے اخراجات بھی قائم رہیں گے۔ یہ اخراجات بے کار کے ہوں گے لہذا آپ کو ان اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ 

 سالانہ زائچہ کے مطابق سال 2024 کی شروعات میں اس برج کے محبتی لوگوں کی زندگی میں کشمکش جاری رہے گی۔ زحل آپ کا امتحان لیں گے۔ لہذا آپ کو سچائی کے ساتھ اپنے رشتہ میں قائم رہنا ہوگا۔ جو لوگ تنہا ہیں ان کی زندگی میں اس سال محبت کی روانی پیش آسکتی ہے۔ اگست سے اکتوبرکے درمیان عزیز کے ساتھ سازگار تعلقات رہیں گے۔ اور ساتھ میں گھومنے پھرنے جاسکتے ہیں۔ کیرئر کے معاملہ میں کچھ تبدلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ دسویں گھر کے مالک زحل کے گیارہویں گھر میں موجود رہنے سے کیرئر میں برقراری آئے گی۔ اور آپ کی منصب میں ترقی کے ملاپ بنیں گے۔ طلباء کی عقل میں تیزی آئے گی۔ اور اس سے آپ کو پڑھائی لکھائی میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری کا اثر آپ کو بہترین طالب علم بنانے میں مدد کرے گا۔ خاندانی زندگی میں سال کی شروعات سازگاری پیش کرے گی۔ خاندانی ہم آہنگی برقراررہے گی۔ لیکن سال کے آخری مہینوں میں ماں پاب کا خیال رکھنا ہوگا۔ شادی شدہ تعلقات کے معاملہ میں سال کی شروعات اچھی رہے گی۔ کسی فنکشن میں شامل ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔ غیرشادی شدہ لوگوں کی اس سال شادی ہوسکتی ہے۔ کاروبارمیں نئی رفعتیں حاصل ہوں گی۔ مال و فائدہ کی صورتیں کمشکش سے لبریز رہیں گی۔ بیجا اسراف قائم رہیں گے۔ صحت کے معاملہ میں مشترکہ نتائج حاصل ہوں گے۔ مشتری مصائب سے کنارہ کشی بخشیں گے لیکن راہو و کیتو و دیگرسیاروں کا اثر جس سے خون سے متعلق پریشانیاں اور سردرد و معمولی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ 

برج حمل کو تفصیل سے پڑھیں۔ برج حمل 2024

برج ثور 2024

برج ثور کے مطابق سال 2024 کی شروعات میں مشتری بارہویں گھرمیں موجود رہ کر اخراجات میں اضافہ کریں گے لیکن آپ دھرم کرم اور اچھے کاموں میں مشغول رہیں گے۔ 1 مئی کے بعد مشتری آپ کے برج میں داخل ہوجائیں گے۔ تب جاکر ان مسائل میں کمی واقع ہوگی۔ لیکن آپ کو اپنی صحت کا تھوڑا خیال رکھنا ہوگا۔ یوگ کارک سیارہ زحل کے دسویں گھر میں موجود رہنے سے آپ محنت بھی کریں گے۔ اور آپ کو اچھا نتیجہ بھی حاصل ہوگا۔ زائچہ 2024 کے مطابق تقدیروتدبیر کا تعلق بہتر طریقہ سے قائم ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے کیرئر میں راج یوگ کا اثر ملے گا۔ کیرئر میں ترقی ہوگی۔ راہو کی موجودگی پورے سال گیارہویں گھر میں قائم رہے گی۔ جس سے من چاہی خواہشات کی تکمیل ہوگی۔ سماجی طورپر آپ کی شہرت بڑھے گی۔ دوستوں اور سماجی دائرے میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی خود اعتمادی بڑھے گی۔ 

حالانکہ سالانہ پیش گوئی زائچہ 2024 کے مطابق سال کی شروعات میں محبتی رشتوں میں کشمکش جاری رہ سکتی ہے۔ پورے سال کیتو پانچویں گھرمیں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنے ہم دم دل نشیں کو اچھی طرح سے سمجھ نہ پانے کی وجہ سے رشتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ درمیان میں زہرہ کا اثر آپ کے رشتہ کو سنبھالتا رہے گا لیکن آپ کو اپنے رشتہ کی اہمیت سمجھنی ہوگی۔ کیرئرمیں خوش کن اور پرامید نتائج حاصل ہوں گے۔ محنت کا پھل ملے گا۔ اس سال اچھی ترقی کے ملاپ بن رہے ہیں۔ مارچ سے اپریل اور دسمبر کے مہینہ میں اچھی ترقی ہوسکتی ہے۔ طلباء کو تعلیم میں مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ لیکن کچھ خاص مسائل میں آپ کی پکڑ مضبوط ہوگی۔ خفیہ مالی حصول کے ملاپ بھی سال کی شروعات میں آپ کو مل سکتے ہیں لیکن خرچ بھی برقراررہ سکتے ہیں۔ خاندانی زندگی پر نظرڈالیں تو سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ لیکن آپ کے والد و والدہ کی صحت کے مسائل برقرار رہ سکتے ہیں۔ شادی شدہ زندگی میں شریک حیات کی تمام جسمانی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ سال کی شروعات میں عطارد و زہرہ ساتویں گھر میں بارہویں گھر میں وہ مشتری، دسویں گھر میں زحل اور راہو گیارہویں گھر میں ہونے سے کاروبار کے معاملہ نمونہ خیز حالات پیدا ہوں گے۔ صحت کے معاملہ میں سال کی شروعات کمزور رہے گی۔ پانچویں گھر میں کیتو، بارہویں گھر میں مشتری آٹھویں گھر میں مریخ و سورج، صحت کے معاملہ میں مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ حالانکہ سال کے درمیان میں آہستہ آہستہ صحت کے معاملہ میں سدھار کے ملاپ بنتے نظرآئیں گے۔ 

برج ثور تفصیل سے پڑھیں۔ برج ثور 2024

برج جوزا 2024

برج جوزا کے مطابق سیاروں کی حالت اس طرف اشارہ کررہی ہے کہ سال کی شروعات آپ کے لیے سازگاررہے گی۔ مشتری گیارہویں گھر میں رہ کر کئی کامیابیاں فراہم کریں گے۔ معاشی طور سے یہ بہت مضبوطی بخشیں گے۔ محبتی رشتہ میں بھی محبت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ شادی شدہ زندگی میں بھی مسائل میں کمی آئے گی۔ زائچہ 2024 کے مطابق زحل قسمت کے سیارہ ہوکر مقام قسمت پر نششت زن ہوکر آپ کی قسمت چمکائیں گے۔ جس کی وجہ سے اٹکے ہوئے کام بھی بننے لگیں گے۔ آپ کو کامیابیاں حاصل ہونے لگیں گی۔ سماج میں آپ کی شان وشوکت میں اضافہ ہوگا۔ راہو وکیتو آپ کے دسویں اور چوتھے گھر میں رہیں گے جو جسمانی طور سے تکلیفیں دے سکتے ہیں۔ خاندانی زندگی میں بھی عدم سکون قائم رہے گا۔ 

سال کی شروعات میں سورج و مریخ ساتویں گھر میں ہونے کی وجہ سے شادی شدہ زندگی میں کچھ تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ اور کاروبار میں بھی کشمکش حالات پیش ہوسکتے ہیں۔ عطارد وزہرہ سال کی شروعات میں چھٹے گھرمیں رہ کر اخراجات میں تیزی لا سکتے ہیں۔ صحت کا پوری طرح سے خیال رکھ کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ محبتی رشتوں کے لیے شادی کی شروعات سازگار رہے گی۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری کی نظر پانچویں گھر پر پڑنے سے محبت پروان چڑھے گی۔ اور اس سال آپ اپنے محبوب سے محبتی شادی کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ مکان عمل میں شارٹ کٹ سے بچنا چاہیے۔ نوکری میں تبادلہ ممکن ہے۔ مارچ سے اپریل کے درمیان آپ کو نوکری میں بدلاؤ پیش ہوسکتا ہے۔ طلباء کو شروعات میں ہی کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حالانکہ مشتری اس معاملہ میں آپ کی مدد کریں گے اور پڑھنے میں دماغ لگانے میں آپ کو فائدہ ہوگا۔ خاندانی زندگی میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس کا خاص خیال رکھیں۔ شادی شدہ زندگی میں آپ کو الٹا سیدھا بولنے سے بچنا ہوگا۔ بھلے ہی سال کی شروعات میں مشتری سنبھال لیں گے لیکن پھر بھی حالت بگڑنے نہ پائے اس بات کا  آپ کو خاص خیال رکھنا ہوگا۔ سال کی شروعات تجارت کے لیے سست رہے گی۔ غیرملکی حوالہ سے آپ کو اچھا فائدہ مل سکتا ہے۔ صحت کے حوالہ سے سال کی شروعات کمزور رہے گی۔ اس سال پیٹ درد، سینہ میں انفکشن وغیرہ امراض لاحق نہ ہونے دیں۔ زائچہ 2024 کے مطابق آنکھوں میں بھی مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ یہ سال صحت کے محاذ پر عروج زوال اور کشمکش حالات سے لبریز رہے گا۔ 

برج جوزا تفصیل سے پڑھیں۔ برج جوزا 2024

برہٹ کنڈلی میں پوشیدہ ہے، آپ کی زندگی کا سارا راز جانیں سیاروں کی چال کا پورا احوال 

برج سرطان 2024

سال کی شروعات میں مشتری دسویں گھر میں تشریف فرمارہ کر کیرئر اہل خانہ کے درمیان توازن پیدا کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اور زائچہ 2024 کے مطابق 1 مئی کو یہ آپ کے گیارہویں گھر میں جاکر آپ کی آمدنی کا راستہ ہموار کریں گے۔ مذہبی سرگرمیوں کی طرف آپ کا رجحان پیدا ہوگا۔ راہو پورے سال آپ کے نویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو مذہبی مقامات کے سفر اور خاص ندیوں میں نہناے کا موقع حاصل ہوگا۔ طویل سفر کے ملاپ بنیں گے۔ یہ سال سفر سے بھرا رہے گا۔ سال کی شروعات میں زہرہ اور عطارد پانچویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے جس کی وجہ سے یہ وقت محبت ومعاشی اعتبار سے سازگار رہے گا۔ سورج و مریخ کے چھٹے گھر میں اور زحل کے آٹھویں گھر میں ہونے سے صحت سے متعلق مسائل سے آپ کو ہوشیار وبیدار رہنا ہوگا۔ اور اخراجات پر قابو رکھنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔ 

محبتی رشتوں کی شروعات خوبصورتی کے کی راہ منازل طے کرے گی۔ عطارد و زہرہ جیسے سیارے محبتی رشتہ میں ہوں گے۔ آپ کی محبتی زندگی میں نئی تازگی پیدا ہوگی۔ رومانیت کی وجہ سے آپ کا رشتہ خوب مضبوط ہوگا۔ اس سال آپ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں خیال کرسکتے ہیں۔ کیرئر کے لحاظ سے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ زحل آٹھویں گھر سے لے کر دسویں گھر میں نظرڈالیں گے جس کی وجہ سے آپ کو کام کا دباؤ تو رہے گا۔ لیکن آپ خوب محنت کریں گے۔ اور نوکری میں اپنی حالت کو مضبوط بنائیں گے۔ اچانک سے آپ کو کوئی بڑا پرکشش منصب مل سکتا ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابق 1 مئی کو مشتری کے گیارہویں گھر میں جانے کی وجہ سے سنئیرس افسران سے بہترتعلقات قائم ہوں گے جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً آپ کو نوکری میں فائدہ ہوگا۔ سال کی شروعات طلباء کے لیے سازگار رہے گی۔ عطارد وزہرہ کے اثر و دوسرے و چوتھے گھر پر مشتری کی خاص نظر جس کی وجہ سے آپ تعلیم کے معاملہ میں اچھی کارکردگی کرپانے میں کامیاب رہیں گے۔ مئی اگست اور نومبر دسمبر کے مہینوں میں بھی آپ کے لیے عمدہ وقت رہے گا۔ مشتری کے کرم سے خاندان کے بزرگوں کا تعاون آپ کو حاصل ہوتا رہے گا۔ بھائی بہن آپ کے مدد گار رہیں گے۔ لیکن والد صاحب اور بھائی بہنوں کو کئی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ والد صاحب کی صحت کا خیال رکھیں۔ 23 اپریل سے 1 جون کے درمیان زیادہ خیال رکھیں۔ شادی شدہ زندگی میں سال کی شروعات تھوڑا تنازع پیدا کرسکتی ہے۔ حالانکہ سال کا وسط حصہ سازگار ثابت ہوگا۔ کاروبار میں کمشکش حالات پیش رہیں گے۔ صحت کے لحاظ سے آپ کو اپنا خیال رکھنا ہوگا۔ اور کسی بھی جسمانی کشمکش کو نظرانداز کرنا ہوگا۔ 

برج سرطان کو تفیصل سے پڑھیں۔ برج سرطان 2024

برج اسد 

یہ سال برج اسد والوں کے لیے موافق حالات پیش کرے گا۔ پورے سال زحل آپ کے ساتویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جو آپ کی شادی شدہ زندگی کو مضبوط بنائیں گے۔ اور آپ کی شریک حیات کی شخصیت میں سدھار لائیں گے۔ اور عظیم شخصیت کے مالک بنائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے کاروبار میں بھی ترقی کے ملاپ بنیں گے، اگرآپ چاہیں تو کاروبار اور بھی زیادہ پھیلا سکتے ہیں۔ آپ کو اس سال لمبے لمبے سفر کرنے کے موقع حاصل ہوں گے۔ غیرملک جانے کے موقع بھی فراہم ہوسکتے ہیں۔ مشتری سال کی شروعات میں نویں گھر میں رہ کر آپ کو مناسب فیصلہ لینے میں مدد کریں گے۔ دین مذہب کے معاملہ میں آپ کا شوق بڑھے گا۔ اور گھر پر ہی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ آپ کے والد کے ساتھ آپ کے رشتے ہموار ہوں گے۔ اس کے بعد 1 مئی کو مشتری دسویں گھر میں داخل ہو کر خاندان اور کام کے درمیان حالات کو سدھاریں گے۔ زائچہ 2024 کے مطابق راہو کے پورے سال آٹھویں گھر میں قائم رہنے کی وجہ سے آپ کو اپنی صحت کا خیال رکھنا پڑے گا۔ 

برج اسد کی سالانہ پیش گوئی 2024 کے مطابق، اس سال کی شروعات میں محبتی زندگی میں کچھ مسائل دروپیش ہوسکتے ہیں۔ سورج ومریخ سال کی شروعات میں پانچویں گھر میں رہ کر آپ کے محبتی رشتوں کو خراب کردیں گے لیکن مشتری نویں گھر سے رہ کر آہستہ آہستہ سکونت لاتے رہیں گے اور آپ اپنے رشتہ کو مضبوطی بخش پائیں گے۔ نوکری میں اچھی کامیابی کے ملاپ بن رہے ہیں۔ زائچہ 2024 کے مطابق سال کی شروعات طلباء کے لیے کچھ کمزور رہ سکتی ہے۔ پڑھائی پرآپ کی توجہ مرکوز رہے گی۔ اور آپ دل سے پڑھنا چاہیں گے۔ لیکن گرم مزاج سیاروں کے اثرسے صحت خراب ہوسکتی ہے۔ اور آپ کے گردوپیش کے حالات میں بدلاؤ ہوسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو پڑھائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ سال کی شروعات میں خاندانی زندگی میں مشترکہ نتائج حاصل ہوں گے۔ خاندانی میل ملاپ پراثر آسکتا ہے، لہذا احتیاط برتیں۔ 

شادی شدہ زندگی کے لیے سال کی شروعات اچھی رہے گی۔ شریک حیات پورے من سے اپنا کام کریں گے۔ اپنی ذمے داریوں کو نبھائیں گے۔ معاشی طور سے یہ سال کشمکش سے بھرا رہنے والا ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابقآٹھویں گھرمیں راہو بے کار کے اخراجات بڑھائیں گے۔ لہذا آپ کو آمدنی بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی۔ صحت کے محاذ پر سال کی شروعات بہت کمزور رہے گی۔ پانچویں گھر میں سورج، مریخ، ساتویں گھر میں زحل اور آٹھویں گھر میں راہو کے موجود ہونے کی وجہ سے صحت پر خاص خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ جسمانی مسائل اچانک سے غائب ہوسکتے ہیں بشرطیکہ آپ اپنی طرف سے کوئی لاپرواہی نہ برتیں۔ 

برج اسد کا زائچہ تفصیل  سے پڑھیں۔ برج اسد 2024 

برج سنبلہ 

اس سال آپ کو سیاروں کی گردشوں کے مطابق اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ سال کی شروعات سے ہی زحل آپ کے چھٹے گھر میں خاص طور سے جلوہ افرورز رہ کر آپ کے آٹھویں اور بارہویں گھرپر نظرڈالیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو صحت سے متلعق مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن یہی زحل آپ کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ بس آپ کو ایک متوازی اور اصولوں پر مبنی زندگی گزارنی ہوگی۔ اور بہترین اصولوں کا پالن کرنا ہوگا۔ زندگی میں اصولوں کے پاسداری کرنے سے آپ کے تمام کام بنیں گے۔ زحل کی حالت نوکری میں اچھی کامیابی بخش سکتی ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری سال کے آدھے پہلے حصہ میں 1مئی تک آپ کے آٹھویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کا رجحان مذہبی سرگرمیوں کی طرف ہوگا۔ لیکن فالتو کے اخراجات بھی پیش ہوں گے۔ اور آپ کے کاموں میں روکاوٹ بھی پیش آسکتی ہے۔ لیکن 1 مئی کے بعد یہ آپ کے نویں گھر میں داخل ہوجائیں گے۔ جس کی وجہ سے تمام کاموں میں کامیابی حاصل ہونی شروع ہوجائے گی۔ آپ کو اولاد سے متعلق خوشخبری بھی نصیب ہوگی۔ راہو پورے سال آپ کے ساتویں گھر میں رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو کاروبار نجی زندگی دونوں میں ہوشیاری وبیداری برتنی ہوگی۔ 

برج سنبلہ کے محبتی حاملین کے نظریہ سے یہ سال درمیانہ رہے گا۔ اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا آپ کے لیے بے حد اہم ہوگا۔ اور آپ کا اپنے ہم نشیں کو کچھ بول دینا آپ کے رشتہ میں تلخیاں پیدا کرسکتا ہے۔ سورج و مریخ جیسے سیاروں کا اثر چوتھے گھر میں سال کی شروعات میں رہے گا جس کی وجہ سے خاندانی زندگی میں کچھ تناؤ بڑھے گا۔ اور اس کا  اثر محبتی زندگی پر بھی پڑے گا۔ سال کی شروعات میں عطارد اور زہرہ تیسرے گھر میں رہیں گے جس کی وجہ سے دوستوں سے اچھے تعلقات قائم ہوں گے۔ اور آپ کا کوئی دوست بھی آپ کا خاص بن سکتا ہے۔ زحل کے کرم سے اور سال کی شروعات میں سورج ومریخ کے اثرسے نوکری میں حالات سازگار رہیں گے۔ بس کسی سے بھی کہا سنی کرنے سے بچیں۔ تب ہی کاروبار آگے بڑھ پائے گا۔ طلباء کے لیے سال کی شروعات اچھی رہے گی۔ تعلیم کے سلسلہ میں آپ بہت زیادہ سنجیدہ رہیں گے۔ اور خوب محنت کریں گے۔ مسابقتی امتحان میں بھی آپ کا اس سال سلیکشن ہوسکتا ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابق خاندانی زندگی میں سال کی شروعات کمزور رہے گی۔ والدہ کی صحت خراب رہ سکتی ہے۔ بھائی بہنوں کا نظریہ بہت محبتی رہنے کا امکان ہے۔ عملی زندگی میں راہو اور کیتو کے اثرسے اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ سیاروں کے نظریہ کے تعلق سے آپ کو اعلیٰ نتائج حاصل ہوں گے۔ آپ بیکار کے اخراجات سے بچیں گے اور معاشی طور سے ترقی حاصل کریں گے۔ صحت کے لحاظ سے آپ کو خاص طور سے توجہ دینی ہوگی۔ آپ کی ذراسی لاپروہی آپ کے لیے بڑے مرض کی وجہ بن سکتی ہے۔ بس خود کو قابو میں رکھ کر ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ 

برج سنبلہ  کے زائچہ کو تفصیل سے پڑھیں- برج سنبلہ 2024

برج میزان 2024

برج میزان والوں کو اس تمام سال محنت ومشقت اور ایمانداری پربھروسہ رکھنا ہوگا۔ کیوں کہ سال کی شروعات سے پورے سال زحل آپ کے پانچویں گھر میں رہیں گے اور وہاں سے آپ کے ساتویں گھر گیارہویں گھر اور دوسرے گھر پر نظرڈالیں گے۔ آپ جتنا ایمانداری اور محنت سے کام کریں گے اتنی ہی آپ کی شادی شدہ زندگی اور آپ کا معاشی پہلو مضبوط ہوگا۔ مشتری 1 مئی تک آپ کے ساتویں گھر میں رہ کر اول، دوم اورگیارہویں گھر پر نظرڈالیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کی صحت بہتر رہے گی۔ آپ کے سلوک اور نجی رشتوں میں گہرائی آئے گی۔ اور آپ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور آپ کا من دھارمک نقل وحرکات میں لگے گا۔ لیکن اخراجات زیادہ بڑھنے سے آپ کو ذہنی پریشانی بھی ہوگی۔  زائچہ 2024 کے مطابق راہو پورے مہینہ آپ کے آٹھویں گھر میں جائیں گے جس کی وجہ سے صحت سے جڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اخراجات پر قابو رکھنا آپ کے لیے تھوڑا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ 

برج میزان کے لوگوں کے محبتی رشتوں کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔  دوسرے گھر میں زہرہ میٹھا بولنے والا بنائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنے عزیز اور کسی کو اپنا بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ سال کے درمیان میں بعض مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے بعد باقی کا وقت رومانیت سے بھرا رہے گا۔ اور آپ سال کے آخری مہینوں میں محبت والی شادی کرسکتے ہیں۔ کیرئر کے سلسلہ میں اس سال اچھے نتائج حاصل ہونے کی امید ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری کے کرم سے اور زحل کی موجودگی کی وجہ سے نئی نوکری حاصل ہوسکتی ہے۔ اور پرانی نوکری میں آہستہ آہستہ سنئرس آفیسرس کی خوشی جس کی وجہ سے آپ کے لیے منصب میں ترقی کے ملاپ بن سکتے ہیں۔ مارچ اور اپریل کے مہینہ میں تھوڑا احتیاط برتیں۔ طلباء کے لیے یہ سال کمشکش حالات سے بھرا رہنے والا ہے۔ زحل کٹھن محنت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جتنا زیادہ محنت اور کوشش کریں گے۔ اتنی ہی زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔ سیاروں کے کرم سے مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ خاندانی زندگی کے پیش نظر سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ دوسرے گھر میں زہرہ اور عطارد کی وجہ سے میٹھی آواز بول کر آپ اہل خانہ کے لیے لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام قائم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ شادی شدہ تعلقات کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ ساتویں گھر میں مشتری آپ کو پورے سال کی تعلیم دیں گے اور آپ جتنا اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے گے اور شریک حیات کو اہمیت دیں گے۔ اتنا ہی آپ کی شادی شدہ زندگی خوشحال رہے گی۔ زائچہ 2024 کے مطابق کاروبار کرنے والوں کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ لیکن سال کا درمیانی حصہ تھوڑا کمزور رہنے کے امکان ہیں۔ سال کا اول آدھا حصہ معاشی نظریہ سے سازگار رہے گا۔ سال کے آدھے حصہ کے بعد تھوڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صحت کے نظریہ سے یہ سال عروج وزال سے بھرا رہے گا۔ خبردار! آپ کا غیرذمہ دارانہ رویہ آپ کے زبردست نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ 

برج میزان کا زائچہ تفصیل سے پڑھیں۔ برج میزان 2024

برج عقرب 2024

عقرب زائچہ کے تحت، نیا سال 2024 برج عقرب والوں کے لیے نئی امید لیکر آئےگاـ سال کی شروعات میں زہرہ اور عطارد آپکے ہی برج میں رہ کر آپ کو خوشنما بنائیں گے۔ آپ کا سلوک اور پرکشش شخصیت کشش کا مرکزبن جائے گا۔ لوگ آپ کی طرف پرکشش ہوتے چلے جائیں گے۔ سال کی شروعات میں برج کے مالک مریخ دوسرے گھر میں سورج کے ساتھ موجود رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو معاشی طور سے سربلندی حاصل ہوگی۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری 1 مئی تک چھٹے گھر میں رہیں گے جس کی وجہ سے صحت سے جڑے مسائل اور اخراجات قائم رہنے کی صورت حال برقرار رہے گی۔ حالانکہ اس کے بعد 1 مئی کو ساتویں گھر میں آکرآپ کے مسائل کا قلع قمع کردیں گے۔ نیز شادی شدہ زندگی وانفرادی زندگی کی راہ ہموار کریں گے۔ راہو پورے سال آپ کے پانچویں گھر میں برقرار رہیں گے۔ اور آپ کی اثرکو متاثرکریں گے۔ جلدبازی میں آکرکوئی بھی غلط فیصلہ لینے سے بچنے کی کوشش کریں۔ محبتی رشتوں میں راہو کی موجودگی آپ کو مزید کچھ کرنے والا بنا سکتی ہے۔ 

سالانہ پیش گوئی کے مطابق برج عقرب والوں کی محبتی رشتہ کے معاملہ میں سال کی شروعات موافق نہج پررہے گی۔ عطارد و زہرہ اول گھر میں اور پانچویں گھر میں پیار بڑھانے میں مدد کریں گے۔ آپ رومانی جذبات سے لبریز رہیں گے۔ اور اپنے ہم نشیں کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ جس سے آپ کی محبتی رشتہ میں گہرائی آئے گی۔ اپریل سے جون کے درمیان کا وقت مریخ کے پانچویں گھر میں راہو کے اوپر گردش کی وجہ سے سازگار نہیں رہے گا۔ اس دوران بہت زیادہ احتیاط برتیں۔ باقتی وقت آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ اگر کیرئر کا تذکرہ کریں تو اس سال آپ کو کیرئر کے معاملہ میں برقراری نصیب ہوگی۔ جس نوکری میں آپ لوگ لگے ہوئے ہیں۔ اس میں لگے رہنا آپ کو کامیابی بھی بخشے گا۔ درمیان میں نوکری بدلنے کے یوگ بھی بنیں گے۔ اگرآپ چاہیں تو اپنی سہولت کے مطابق نوکری تبدیل کرسکتے ہیں۔ حالانکہ نوکری کے معاملہ میں منصب میں ترقی اکتوبرکے درمیان مل سکتی ہے۔ طلباء کے لیے یہ سال مشترکہ نتائج بخشے گا۔ راہو پانچویں گھر میں رہ کرعقل کو تیز کریں گے۔ تعلیم کے تئیں آپ کا جھکاؤ پریشان کن رہے گا۔ خاندانی اعتبار سے یہ سال درمیانہ رہے گا۔ زائچہ 2024 کے مطابق زحل چوتھے گھر میں رہ کر آپ کو بہت زیادہ بزی کردیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اہل خانہ کو کم وقت دے پائیں گے۔ کسی سے بھی کڑوا بولنا آپ کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔ اس سے رشتہ ناطے بگڑ سکتے ہیں۔ اس سال آپ کی شادی شدہ زندگی کمشکش سے بھری رہے گی۔ سال کی شروعات تو سازگار رہے گی۔ لیکن جب عطارد اور زہرہ ساتویں گھر پر نظرڈالیں گے اور1 مئی تک مشتری بھی چھٹے گھرمیں رہ کر شادی کی حفاظت نہیں کرسکیں گے۔ لہذا اس دوران احتیاط برتیں اس کے بعد آہستہ آہستہ حالات درست ہونے لگیں گے۔ کاوبارمیں کامیابی کے یوگ بنتے چلے جائیں گے۔ معاشی طور سے آپ اس سال ترقی کریں گے۔ صحت کے معاملہ میں آپ کو بہت زیادہ توجہ دینی ہوگی۔ خاص کر سال کا پہلا آدھا حصہ  زیادہ دھیان کی طرف توجہ مرکوز کرارہا ہے۔ 

برج عقرب زائچہ تفیصل سے پڑھیں۔ برج عقرب 2024

برج قوس 2024 

برج قوس کے طلباء کے لیے سال 2024 امیدوں سے بھرا رہے گا۔ لیکن سال کی شروعات میں سورج ومریخ آپ کے برج میں رہ کر آپ کو گرم دماغ بنائیں گے۔ آپ کو طیش میں آکر کچھ  بھی بولنے اور کسی بھی طرح کا سلوک کرنے یا فیصلہ لینے سے بچنا چاہیے۔ کیوں کہ اس سے ناصرف آپ کا کاروبار متاثرہوگا بلکہ آپ کی انفرادی زندگی بھی متاثرہوسکتی ہے۔ زائچہ 2024 کے مطابق سال کی شروعات میں مشتری آپ کے پانچویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ آپ کی محبتی رشتوں کی اصلاح کریں گے۔ آپ کی قسمت میں اضافہ کریں گے۔ اور آپ کی آمدنی میں بھی کچھ ترقی نظرآئے گی۔ اولاد سے متعلق اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔ یا اولاد پیدا ہوسکتی ہے۔ طلباء کو بھی اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ 1 مئی کے بعد مشتری آپ کے چھٹے گھر میں چلے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اور آپ کو ان تمام میدانوں میں جہاں مشتری اچھے نتائج بخش رہے تھے، کچھ کشمکش حالات پیش ہوسکتے ہیں۔ زحل تمام سال تیسرے گھر میں موجود رہ کر آپ کی ہمت و حوصلہ کا منببع بنیں گے۔ اگراس سال آپ اپنی کاہلی کو چھوڑ دیں گے۔ تو زندگی میں بہت کچھ حاصل کرپائیں گے۔ راہو پورے سال آپ کے چوتھے اور کیتو آپ کے دسویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کی وجہ سے کیرئر کے معاملہ میں کشمکش حالات پیش ہوں گے۔ اور خاندانی زندگی میں بھی رسا کشی کی صورت حال برقرار رہے گی۔ 

زائچہ 2024 کے مطابق محبتی رشتوں کے معاملہ میں سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ مشتری پانچویں گھر میں تشریف فرما رہ کر محبتی زندگی میں بہار لائیں گے۔ حالانکہ آپ کے برج میں موجود مریخ و سورج کی وجہ سے تشدد کے پیش نظر کچھ سخت حالات پیش ہوسکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی کوشش کریں گے تو یہ سال آپ کو پیار میں بہت کچھ سے نوازے گا۔ یہ سال نوکری کے معاملہ میں اتارچڑھاؤ سے بھرا رہے گا۔ کیرئر کے معاملہ میں آپ کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کے دل میں کئی ایسی صورتیں پیش آئیں گی۔ آپ کے من میں کئی ایسے تلاطم اٹھیں گے جب آپ کا دل کام میں نہیں لگے گا۔ لیکن کسی بھی طرح کی گڑبڑی کرنے سے بچیں۔ طلباء کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ مشتری کی مدد سے آپ بہترین تعلیم حاصل کرپائیں گے۔ سال کا آدھا حصہ ٹھیک ٹھاک گزرے گا۔ مسابقتی امتحان کی تیاری میں لگے طلباء کو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ خاندانی زندگی سال کی شروعات سے ہی کمزور رہ سکتی ہے۔ تیسرے گھر میں زحل اور چوتھے گھر میں راہو کی موجودگی خاندانی زندگی میں کشمکش حالات کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ شادی شدہ لوگوں کے لیے سال کی شروعات کمزور رہے گی۔ مریخ و سورج کے اثرسے آپ دونوں کے درمیان جھگڑے کی نوبت پیدا ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کی کوشش کریں۔ سال کی آخری تماہی آپ کی شادی شدہ زندگی کو سبھال لے گی۔ کاروبار کرنے والے لوگوں کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ کاروبارمیں ترقی ہوگی۔ سرکاری شعبہ میں فائدہ ہوگا۔ سال کے درمیان میں اچھی کامیابی مل سکتی ہے۔ اس سال کی شروعات میں اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ زائچہ 2024 کے مطابق زہرہ و عطارد دسویں گھر میں اثرڈال کر اخراجات کو بڑھائیں گے۔ لیکن مشتری آدھے سال میں آمدنی کا توازن بھی برقرار رکھیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو بہترین کامیابی حاصل ہوپائے گی۔ آپ سال کے پہلے آدھے حصہ میں اتنا مال کما سکتے ہیں، توتمام سال آپ کے لیے کافی رہے گا۔ بس غیرضروری اخراجات سے بچنا ہوگا۔ صحت کے معاملہ میں یہ سال درمیانہ رہے گا۔ چوتھے گھر میں راہو اور دسویں گھر میں کیتو موجود ہونے کی وجہ سے آپ کسی طرح کے انفکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ لہذا احتیاط برتیں۔ 1 مئی سے آپ کے برج کے مالک مشتری کے چھٹے گھر میں جانے سے آپ کی صحت کمزور رہے گی۔ لہذا احتیاط برتیں اور ایسی سرگرمیاں اختیار کریں جس سے آپ کی طبیعت ہشاش بشاش رہے۔ 

برج قوس کا زائچہ تفصیل سے پڑھیں۔ برج قوس 2024 

برج جدی 

برج جدی والوں کے لیے یہ سال معاشی طور سے سازگار حالات پیش کرے گا۔ آپ کے برج کے مالک جو آپ کے دوسرے گھر کے مالک بھی ہیں۔ وہیں زحل تمام سال دوسرے گھرمیں جلوہ افروز رہیں گے جس کی وجہ سے معاشی طور سے آپ کو مضبوط بناتے رہیں گے۔ آپ کشمکش حالات سے ڈریں گے نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ محبتی رشتوں میں گہرائی آئے گی۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری 1 مئی تک چوتھے گھر میں رہ کر خاندانی زندگی میں خوشیاں پیش کریں گے۔ اور کیرئر کے معاملہ میں بھی کامیابی بخشیں گے۔ 1 مئی تک  آپ کے پانچویں گھر میں جاکر اولاد سے متعلق خوشخبریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ پورے سال آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہ کر آپ کو خطرات مول لینے کی طرف آمادہ کریں گے۔ اور آپ کے کاروبار میں بھی اچھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ دوسروں کے معاملہ میں مداخلت کرنا آپ کے لیے کامیابی بخش ثابت ہوسکتا ہے۔ 

زائچہ 2024 کے مطابق آپ کو اپنے اہل خانہ کو جوڑ کررکھنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔ اور آپ کی ان کی کوششوں کے عوض اس سال آپ کو کامیابی بھی مل سکتی ہے۔ سال کی شروعات محبتی رشتوں کے پیش نظر سازگار رہے گی۔ اور آپ کا اپنے محبوب سے رابطہ قائم ہوگا۔ اچھے ربط ضبط بنیں گے۔ ایک دوسرے پر اعتماد و بھروسے میں اضافہ ہوگا۔ آپ کو اس سال کیرئر کے معاملہ میں اچھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ جبکہ طلباء کو محنت و توجہ کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن ہوگا۔ اور تعلیم کے معاملہ میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے طلباء کو بعض دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شادی شدہ زندگی میں کچھ احتیاط برتنا ضروری ہوں گے۔ شادی کے لحاظ سے یہ سال سازگار رہے گا۔ معمولی مسائل درمیان میں آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔ 

برج جدی کے زائچہ کو تفیصل سے پڑھیں۔ برج جدی 2024 

  برج دلو 2024

برج دلو کے لوگوں کے لیے یہ سال بہت کچھ بخشنے والا ثابت ہوگا آپ کے برج کے مالک آپ کے ہی برج میں تمام سال قائم و دائم رہیں گے۔ یہ آپ کے حق میں ہر طرح سے مبارک نتائج لے کر پیش ہوں گے۔ آپ کی زندگی میں پابندی آئے گی۔ آپ ہر کام کو پوری محنت ومشقت کے ساتھ انجام دیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کام میں اپنا شاندار مقام بنائیں گے۔ آپ کی محنت آپ کو غیرلوگوں سے آگے رکھے گی۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری 1 مئی تک آپ کے تیسرے گھر میں رہ کر آمدنی میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔ اور شادی شدہ زندگی میں سازگار وقت کی آہٹ ہوگی۔ کاروبار میں اضافہ کے یوگ بنیں گے۔ اور قسمت چمکے گی۔ 1 مئی کے بعد مشتری چوتھے گھر میں جاکر خاندانی تعلقات کو سازگار بنانے کے لیے آپ کی مدد کریں گے۔ 

برج دلو کے زائچہ کے مطابق سال کی شروعات میں سورج و مریخ کے اثر کی وجہ سے محبتی رشتوں میں کچھ تناؤ پیش ہوسکتا ہے۔ جو سال کے آخری آدھے حصہ میں بہتر ہوجائے گا۔ آپ اپنا رشتہ نبھانے کی سچی کوشش کریں گے۔ جس میں آہستہ آہستہ آپ کامیاب بھی ہوگی۔ اور محبتی رشتوں میں گہرائی آئے گی۔ کیرئر کے معاملہ میں آپ کو بہترین کامیابی حاصل ہوگی۔ زحل آپ سے محنت کرائیں گے۔ جو آپ کو نوکری اور کاروبار دونوں ہی میدان میں بہترین کامیابی بخشے گے۔ طلباء کو بیداری کی کمی سے گزرنا پڑے گا۔ اور اس سال کی شروعات کچھ کمزور رہے گی۔ آگے سال کے درمیان میں کامیابی کے ملاپ بن رہے ہیں۔ زائچہ 2024 کے مطابق مالی طور پر یہ سال اتار چڑھاؤ سے بھرا رہنے والا ہے۔ مالی خرچے پر توجہ مرکوز کریں۔ خاندانی زندگی سازگار رہے گی۔ ازداوجی زندگی میں عروج زوال جاری رہے گا۔ اس طرح کے امکان ہیں۔ بہتر طبیعت کے امکان ہیں۔ بس اپنی طرف سے کوئی ایسا کام ہرگز نہ کریں جو آپ کو بیمار بنادیں۔ 

برج دلو کے زائچہ کو تفیصل سے پڑھیں۔ برج دلو 2024

برج حوت 2024 

حوت زائچہ کے مطابق برج حوت والوں کے لیے یہ سال بہترین امکانات بخش رہا ہے۔ آپ کے برج کے مالک مشتری سال کی شروعات سے ہی آپ کے دوسرے گھرمیں رہیں گے۔ اور آپ کے مال و آپ کے اہل خانہ کی حفاظت کریں گے۔ آپ کی آواز میں مٹھاس بڑھے گی جس کی وجہ سے آپ کے رشتہ مضبوط ہوں گے۔ مال جمع کرنے میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔ صرف اتنا ہی نہیں سسرال والوں سے بھی آپ کے رشتہ بہتر ہونے لگیں گے۔ زائچہ 2024 کے مطابق مشتری 1 مئی کو تیسرے گھر میں چلے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کے کاروبار میں ترقی ہوگی۔ دھرم کرم کے معاملوں میں دل لگے گا۔ زحل کے تمام سال دسویں گھر میں قائم مقام رہنے سے آپ کو اپنے اخراجات پر توجہ دینی ہوگی۔ کیوں کہ کوئی نہ کوئی خرچے پورے سال لگیں رہیں گے۔ غیرملک سفرکے اس سال پورے مضبوط ملاپ ہیں۔ لہذا اس کی پوری تیاری کرکے رکھیں۔ راہو مہاراج اول گھر میں ہیں۔ اور ہفتم بیت میں کیتو کی گردش برقرار رہنے سے شادی شدہ زندگی میں اتار چڑھاؤ کی حالتیں پیدا ہوتی رہیں گی۔ 

حوت زائچہ کے مطابق راہو کا مشتری کا ساتھ رہنا اور 1 مئی کو مشتری کے بعد بھی پہلے گھر میں موجود رہنا جس کی وجہ سے آپ دوستوں سے اچھا سلوک کریں۔ اور بغیر سوچے سمجھیں فیصلہ لینے سے بچیں۔ سال کی شروعات محبتی رشتوں کے لیے سازگار رہے گی۔ مریخ کی نظر پانچویں گھر پر ہونے کی وجہ سے  معمولی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ سال کے درمیان تھوڑا احتیاط برتنا ہوگا، جب سورج و مریخ کا اثر رشتوں میں ترشیاں پیدا کرسکتا ہے۔ آپ کے ہم نشیں کو اس دوران صحت سے متعلق مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔ سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ کیرئر کے معاملہ میں یہ سازگار حالات پیش کررہا ہے۔ آپ اپنی نوکری میں اچھی کارکردگی کریں گے۔ اور آپ کے سنئرس لوگ بھی آپ سے خوش رہیں گے۔ آپ کو کام کے سلسلہ میں غیرملک جانے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔ طلباء کے لیے سال کی شروعات سازگار رہے گی۔ کئی مسائل کے باوجود آپ پڑھائی پر توجہ دے کر بہترین کارکردگی کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ زائچہ 2024 کے مطابق خاندانی زندگی میں کچھ کشمکش حالات پیش ہونے والے ہیں۔ لہذا آپ کو بہت ہوشیار وبیدار رہنے کی ضرورت ہوگی۔ صحت کے متعلق آپ کو اتار چڑھاؤ کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آنکھوں میں مسائل پیروں میں درد وغیرہ مسائل آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔ بہترین کھانا کھانے اور بہترین معمول زندگی بنانے سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ 

برج حوت کا زائچہ تفیصل سے پڑھیں۔ برج حوت 2024

പതിവായി ചോദിക്കുന്ന ചോദ്യങ്ങൾ

جواب۔ برج قوس! اس برج کے لوگوں کو قسمت کا زبردست ساتھ ملے گا اور زندگی کے ہرشعبہ میں کامیابی حاصل ہوگی۔

س 1۔ سال 2024 میں سب سے خوش قسمت برج کون سا ہے؟

س 2۔ برج عقرب والوں کا اچھا وقت کب سے شروع ہوگا؟

جواب 2۔ سال 2024 میں ستمبر کے مہینہ کے بعد برج عقرب کے حاملین کا 'گولڈن پیرییڈ' شروع ہونے والا ہے۔

س 3۔ کیا یہ سال برج دلو والوں کے لیے مبارک ثابت ہوگا؟

جواب 3۔ بالکل! اس سال آپ کو آگے بڑھنے کا موقع حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی یہ سال آپ کی زندگی میں متعدد خوشیوں کا سرچشمہ ہوگا۔

س 4۔ سال 2024 میں کون سا چینی نیا سال منایا جائے گا؟

جواب۔ چینی نیا سال 10 فروری، 2024 کو منایا جائے گا۔ اور اس کو ڈریگن سال کے طور پر جانا جائے گا۔

س 5۔ سال کے سب سے خوش قسمت بروج کون کون سے ہیں؟

جواب۔ برج ثور، برج جدی، برج اسد، برج سنبلہ، اور برج عقرب سال 2024 کے سب سے خوش قسمت بروج ثابت ہوں گے۔

رتن ینتر سمیت تمام نجومی حل کے لیے وزٹ کریں۔ آسٹروسیج آن لائن شاپنگ سٹور

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 299/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com
Call NowTalk to
Astrologer
Chat NowChat with
Astrologer