علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha)

Author: Mohd. Tahir | Updated Mon, 26 Feb 2024 05:48 PM IST

علم الاعداد ہفتہ زائچہ 10 سے 16 مارچ 2024: یہ ہفتہ الگ الگ عدد والوں کے لیے بہترین موقع پیش کرے گا۔ آپ اپنے اعداد کی بنیاد پر اپنی محبتی زندگی، کیرئر، صحت، معاشی حالت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو اس بلاگ کو آخرتک ضرور پڑھیں۔ اس مضمون میں ہمارے تجربہ کار ماہرعلم الاعداد ہری ہرن جی نے اعداد کی بنیاد پر علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ 10 سے 16 مارچ کے پیش نظر موزوں پیش گوئی کی ہے۔


کیسے جانیں اپنا اصل نمبر؟

اپنی تاریخ کے پیدائش کو سنگل نمبر میں بدل کر اپنے روٹ نمبر یا عدد کو جان سکتے ہیں۔ روٹ نمبر 1 سے 9 تک ہوتا ہے۔ یعنی اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 11 تاریخ کو ہوئی ہے تو آپ کا روٹ نمر 1+1 یعنی 2 ہوگا۔ اپنا روٹ نمبر جان کر اپنا زائچہ جان سکتے ہیں۔

مشہور معروف علم الاعداد کے ماہرین سے کریں فون پر بات جانیں کیرئر سے متعلق تمام معلومات

اپنی تاریخ پیدائش سے جانیں ہفتہ وار علم الاعداد زائچہ (10 سے 16 مارچ 2024 کا احوال)

علم نجوم کا ہماری زندگی پر سیدھا اثر پڑتا ہے۔ کیوں کہ تمام اعداد کا ہماری تاریخ ولادی سے تعلق ہوتا ہے۔ درج ذیل مضمون میں ہم نے بتایا ہے کہ کسی شخص کی تاریخ پیدائش کے حساب سے اس کا ایک اصل عدد مقرر ہوتا ہے۔ اور علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے تناظر میں یہ تمام اعداد متفرق سیاروں کے ماتحت ہوتے ہیں۔

جیسا کہ عدد 1 کا مالک سورج ہے۔ 2 کا مالک چاند ہے۔ 3 کا مالک مشتری ہے۔ راہو 4 کا مالک ہے۔ 5 کا مالک عطارد ہے۔ 6 کا مالک زہرہ ہے۔ اور 7 کیتو کے ماتحت ہے۔علم الاعداد ہفتہ زائچہ کے تناظر میں ہی ،زحل کو عدد 8 کا مالک مانا گیا ہے۔ عدد 9 مریخ کے ماتحت ہے۔ اور ان ہی سیاروں کے بدلاؤ سے آپ کی زندگی میں بہت طرح کے بدلاؤ رونما ہوتے ہیں۔

برہت کنڈلی میں پوشیدہ ہے، آپ کی زندگی کا سارا راج، جانیں گرہوں کی چال کا پورا احوال

عدد 1

(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 1، 10، 19، 28 تاریخ کو ہوئی ہے )

علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، یہ لوگ اپنی زندگی کو مناسب ترتیب کی لڑی میں پرونے کے لیے بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے ہیں۔ اور زندگی میں قرار پانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ یہ کام کو جلدی کرنا پسند کرتے ہیں، گھوما پھرا کر بات کرنے کی جگہ مدے کی بات کرتے ہیں۔ اور یہ ان کی انداز زندگی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ کامیابی کے پیش نظر آپ زیادہ پرامید رہیں گے۔

محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، غلط فہمیوں اور خاندانی وجوہات سے آپ کے اور آپ کے پارنٹر کے رشتے میں ترشی آسکتی ہے۔ اگرآپ اپنے شریک حیات کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی طرف سے زیادہ تال میل قائم رکھنے کے پیش نظر رومانس بڑھانے کے لیے اخلاقیات پر چلنا ضروری ہے۔ آپ کو اپنے اور پارنٹر کے درمیان کمیونیکشن کے معاملہ میں دروپیش دوریوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس سے آپ کا رشتہ زیادہ خراب ہوسکتا ہے۔ اس حالت سے بچنے کے پیش نظر قیمت قائم کرنے اور اپنے رشتے کو مضبو کرنے کی ضرورت دروپیش ہے۔

تعلیم:آپ کو پڑھائی کے معاملہ میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کو اپنی کوششوں میں کامیابی مل سکے۔ آپ اپنے لیے ایک شیڈیول تیار کریں۔ اس سے آپ کو اپنی پوشیدہ صلاحیت اور قابلیت کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح آپ اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

پیشہ ور زندگی:آپ کو کام کے سلسلہ میں سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ کاروبار کرنے والوں کو اس دوران نقصان ہونے کے امکان ہیں۔ کاروباریوں کو اس وقت نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

صحت:صحت کے معاملہ میں آپ کو اس ہفتہ کمر میں درد ساتھ ہی پیٹھ میں درد محسوس ہوسکتا ہے۔ اس سے آپ کو کافی پریشانی جھیلنی پڑسکتی ہے۔ صحت میں سدھار کرنے کے پیش نظر آپ کو علاج معالجہ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

اُپائی: روز 108 ' اوم بھاسکرائے نما' منتر کا جاپ کریں۔

عدد 2

(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 2، 11، 20 ، 29 تاریخ کو ہوئی ہے)

عدد 2 کے تحت پیدا ہونے والے لوگوں کو اس دوران لمبی دوری کے سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ ان کو سرمایہ کاری کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ اور زیادہ تر زیادہ مال کی سرمایہ کاری کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاکہ ان کو زیادہ نفع مل سکے۔ وہیں یہ حاملین اپنی زندگی میں تیزی سے کوئی فیصلہ نہیں لے پاتے جس کی وجہ سے ان کو جدوجہد کرنی پڑسکتی ہے۔

محبتی رشتہ:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، شریک حیات کے ساتھ آپ کے رشتے میں ترشی آسکتی ہے۔ آپ کے اور آپ کے پارنٹر کے درمیان آپسی سمجھ کی کمی کی وجہ سے آپ دونوں کے درمیان دوری آنے کے اندیشے ہیں۔

تعلیم:طلباء کی صلاحیت کمزور رہ سکتی ہے۔ آپ جو بھی کریں گے اس میں توجہ مرکوز کرنے میں آپ کو دقت آسکتی ہے۔ اس وجہ سے طلباء پڑھائی میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے جو پڑھائی کی ہے اس کو یاد رکھ پانا آپ کے لیے مشکل ہوگا۔

پیشہ ور زندگی:مکان عمل میں سنئرافسران اور ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ آپ کے رشتے خراب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ہفتہ آپ کے اوپر کام کا بوجھ بھی بڑھ سکتا ہے۔ اور آپ اپنے کام کو وقت پر پورا کرنے کے ناقابل ہوسکتے ہیں۔

صحت:اس ہفتہ آپ کی طبیعت ڈل رہ سکتی ہے۔ آپ کو الرجی کی وجہ سے زکام وغیرہ میں آپ کی صحت میں گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔

اُپائی: روز 108 بار " اوم سومائے نما' منتر کا جاپ کریں۔

عدد 3

(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینہ کی 3، 12، 21 یا 30 تاریخ کو ہوئی ہے)

اس ہفتہ عدد 3 کے حاملین کا جھکاؤ روحانیت کی طرف زیادہ رہ سکتا ہے۔ یہ کھلے خیالات کے ہوتے ہیں۔ اور مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی یہی عادت ان کو بہت دور تک لے جاتی ہے۔ ان کو اعلیٰ مقام تک پہنچنے میں مدد کرتی ہے۔

محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، اس ہفتہ آپ کے اور آپ کے پارنٹر کے درمیان رشتے میں امن وسکون قائم رہے گا۔ آپ دونوں کا رشتہ مضبوط رہے گا۔ اس ہفتہ آپ کو مذہبی کاموں کے سلسلہ میں سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ اور یہ سفر آپ کے لیے فائدہ بخش ثابت ہوں گے۔

تعلیم:آپ اس ہفتہ پڑھائی میں زبردست مظاہرہ کرنے والے ہیں۔ فینانشیل اکاوںٹنگ اور بزنس منجمنٹ جیسے کورس کے لیے زیادہ اثرکن ثابت ہوں گے۔ اور ان موضوعات میں آپ اچھا مظاہرہ کرپائیں گے۔

پیشہ ور زندگی:علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، اس ہفتہ آپ جو نوکری کررہے ہیں اس میں مہارت حاصل کریں گے۔ نوکری پیشہ لوگوں کو منصب میں ترقی کے ساتھ ساتھ انسینٹیو بھی مل سکتا ہے۔

صحت:اس ہفتہ آپ کی آپ کی نشاط میں اضافہ ہوگا۔ آپ اس وقت زیادہ مثبت پہلو محسوس کریں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کے اندر جوش وخروش بھر جائے گا۔ اس کی وجہ سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

اُپائی: برہسپتی وار کے دن دیو گرو برہسپتی کو پرسنن کرنے کے لیے یگ ہون کریں۔

عدد 4

(اگر آپ کی پید ائش کسی بھی مہینے کی 4، 13، 22 یا 31 تاریخ کو ہوئی ہے)

عدد 4 کے حاملین بہت زیادہ جنونی ہوتے ہیں اور لگزری چیزوں کو خریدنے کے شوقین بھی ہوتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی میں ہر طرح کے سہولتوں و آسائشوں کا مزہ لینا چاہتے ہیں۔ تخلیقی ہوتے ہیں اور اپنے کامن سینس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ بڑا سوچتے ہیں اور کبھی کبھی یہ جوش میں آکر فیصلہ لیتے ہیں۔

محبتی زندگی:آپ کو اپنے پارنٹر کے ساتھ تال میل بنا کر چلنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کے رشتہ میں تال میل اور خوشیاں برقرار رہیں۔ اگر آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ کہیں باہر گھومنے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس وقت اس منصوبہ کو ٹال دینا چاہیے۔

تعلیم:اگر آپ وزیول کمیونیکشن اور ویب ڈیزائنگ جیسا کوئی کورس کررہے ہیں تو آپ کو ان موضوعات اور زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔ پڑھائی کرتے وقت آپ کی توجہ بھٹکنے کی ضرورت ہے۔

پیشہ ور زندگی:اس ہفتہ آپ پر اپنے کام کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ پر فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ شاید آپ کی محنت کو نظرانداز کردیا جائے، لہذا آپ کو منصوبہ بند طریقہ سے چلنے کی ٖصلاح دی جاتی ہے۔

صحت:صحت مندر رہنے کے لیے آپ کو کھانا وقت پر کھانا چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ کو ہاضمہ سے متعلق پریشانی ہوسکتی ہے۔

اُپائی: روز 22 " اوم درگائے نما" کا جاپ کریں۔

عدد 5

(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینہ کی 5، 14 یا 23 تاریخ کو ہوئی ہے )

عدد 5 کے حاملین من موجی قسم کے ہوتے ہیں۔ کاروبار کرنے میں ان کا شوق زیادہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ لوجکل ہوتے ہیں۔ ان کاموں میں ان کی لوجکل طاقت جھلکتی ہے۔ ان لوگوں کو سفر کرنا گھومنا پھرنا بہت پسند ہوتا ہے ۔

محبتی زندگی:اس ہفتہ آپ کو اپنے پارنٹر کے ساتھ آپسی تال میل بناکر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر آپ رشتوں میں دروپیش دوریوں کو کم کرسکتے ہیں۔ علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، آپسی سمجھ کی کمی کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے شریک حیات کو تال میل بٹھانے میں دقت آسکتی ہے۔ اس سے آپ کے رشتے میں گھٹاس آسکتی ہے۔

تعلیم:اس ہفتہ طلباء پڑھائی میں اپنی شاندار سکلس کا مظاہرہ کریں گے۔ آپ کی یاد رکھنے کی قابلیت کمزور ہونے کی صلاحیت سے ایسا ہوسکتا ہے۔ اس کے پیش ںظر آپ کو آگے چل کر دھیان دے کر پڑھنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔

پیشہ ور زندگی:کام کے معاملہ میں آپ اپنی قابلیت اور صلاحیت کا جلوہ بکھیرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔ کام کا دباؤ بڑھنے سے آپ کی کارکردگی کمزور ہوسکتی ہے۔ وہیں کاروبار کرنے والوں کو اپنے مد مقابل لوگوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

صحت:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق،،اس ہفتہ آپ کی امیونٹی کمزور رہنے والی ہے۔ اور اس کا منفی اثر آپ کی صحت پر بھی نظرآئے گا۔ امیونٹی کمزور ہونے کی وجہ سے آپ کو جلد سے متعلق مسائل اور الرجی ہونے کے خدشات ہیں۔

اُپائی: روز 41 ' اوم نمو بھگوتے واسودیوائے نما' منتر کا جاپ کریں۔

عدد 6

(اگر آپ کی پیدائش مہینے کی کسی بھی تاریخ 6، 15، یا 24 تاریخ کو ہوئی ہے)

علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، عدد 6 کے حاملین کا شوق تخلیقی چیزوں میں ہوتا ہے۔ اور بہت پیارے اور ہمت والے ہوتے ہیں۔ یہ منورنجک مزاج کے ہوتے ہیں۔ ان کو طویل سفر کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔

محبتی زندگی:اس ہفتہ آپ اپنے پارنٹر کے ساتھ رشتے میں پہلے سے زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔ آپ کے رشتے میں کشش بڑھے گی۔ اور آپ دونوں ایک دوسرے کی ضرورتوں کو سمجھ اور جان پائیں گے۔

تعلیم:علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، آپ کمیونیکشن انجینرئنگ، سافٹ وئیر اور اکاؤنٹنگ جیسے کچھ موضوعات میں خاص مہارت حاصل کریں گے۔ آپ تعلیم کے میدان میں اپنا ایک الگ مقام بنانے اور سامنے والے کو کڑی ٹکر دینے میں کامیاب رہیں گے۔

پیشہ ور زندگی:اس ہفتہ کام کے میدان میں آپ بہت زیادہ مشغول رہنے والے ہیں۔ اور اس سے آپ کو اچھے نتائج حاصل ہونے کے اندیشے ہیں۔ اس کے پیش نظر آپ کو اپنے شوق کے مطابق، نوکری کے نئے موقع مل سکتے ہیں۔

صحت:اس ہفتہ آپ کی صحت شاندار رہنے والی ہے۔ علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، آپ کو اس دوران کوئی معمولی صحت سے جڑا مسئلہ پریشان نہیں کرے گا۔ خوش مزاجی کی وجہ سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

اُپائی: روز 33 بار " اوم شکرائے نما" منتر کا جاپ کریں۔

برہت کنڈلی میں پوشیدہ ہے، آپ کی زندگی کا سارا راج، جانیں گرہوں کی چال کا پورا احوال

عدد 7

(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 7، 16 یا 25 تاریخ کو ہوئی ہے)

اس عدد والوں کا روحانیت میں شوق رہتا ہے۔ اور آپ روحانی کاموں میں اپنے منشا بڑھانے پر کام کر سکتے ہیں۔ رب کے حوالے خود کو کردیتے ہیں۔ روحانی کتابیں پڑھنے اور پاک چیزوں وغیرہ کرنے میں دلچسپی رہتی ہے۔ پراسرار چیزوں کے بارے میں جاننے کا بڑا شوق رہتا ہے۔

محبتی زندگی:آپ کو اپنی شادی شدہ زندگی میں ترشی کا تجربہ ہوسکتا ہے۔ خاندان میں چل رہے مسائل کی وجہ سے آپ کے اور پارنٹر کے درمیان رشتے میں امن وسکون بھنگ ہوسکتا ہے۔ پروپڑتی خریدنے کے معاملہ میں تنازع ممکن ہے۔ جس کی وجہ سے آپ تھوڑا ناخوش نظرآئیں گے۔

تعلیم:علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابقپڑھائی کے معاملہ میں اس ہفتہ طلباء کی یادداشت اوسط درجہ کی رہنے والی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اچھے مارکش حاصل ہیں کرپائیں گے۔ حالانکہ آپ کو اس ہفتہ اپنے پوشیدہ کمال کا علم ہوگا۔ پڑھائی میں اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے آپ کو خوب اکسرسائز وغیرہ کرنی چاہیے۔

پیشہ ورزندگی :اس دوران آپ کے اندر کوئی نئی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے۔ علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، اور آپ کو اپنے کام اور سنئرافسروں کی طرف سے تعریف مل سکتی ہے۔ وہیں کاروبار کرنے والوں کے لیے نقصان کے ملاپ بن رہے ہیں۔ آپ کو اپنے بزنس پر نظر رکھنے اور پورا اندازہ لگا کر چلنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

صحت:الرجی کی وجہ سے جلد میں جلن اور ہاضمہ سے متعلق پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ صحت مند رہنے کے لیے وقت پر کھانا کھائیں۔ اس کے علاوہ آپ کو تلی بھنی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ورنہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت پر زوال آسکتا ہے۔

اُپائی: روز 41 بار ' اوم گنشائے نما' منتر کا جاپ کریں۔

عدد 8

(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 8، 17، یا 26 تاریخ کو ہوئی ہے)

علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، عدد 8 کے لوگ اپنے کام کے مد نظر پکے ہوتے ہیں اور پوری لگن سے کام انجام دیتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے کیرئر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان کو اپنے لیے کم ٹائم مل پتا ہے۔ کیوں کہ ان کا زیادہ تر وقت کام اور نوکری میں گزرتا ہے۔

محبتی زندگی:خاندان میں پروپرٹی کے سلسلہ میں جاری مسائل کی وجہ سے آپ کے دوست آپ کے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ رشتے اچھے قائم رکھنے میں رکاوٹیں پیدا کرسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کے اور پارنٹر کے درمیان رشتہ کمزور رہ سکتا ہے۔

تعلیم:طلباء کو اس وقت ہمت سے کام لینے اور پڑھائی کے معاملہ میں زیادہ ہمت دکھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر آپ اچھے نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اگر آپ ٹیکنکل فیلڈ سے پڑھائی کررہے ہیں تو آپ کو اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے اور زیادہ اچھا مظاہرہ کرنے کے پیش محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

پیشہ ور زندگی:آپ نے اپنے مکان عمل میں جو کڑی محنت کی ہے اس کو لوگ نظرانداز کرسکتے ہیں۔ اور یہ بات آپ کو تھوڑا پریشان کرسکتی ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے ایسی بھی حالت پیدا ہوسکتی ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ سے آگے نکل جائیں اور ان کو کوئی نیا عہدہ مل جائے۔

صحت:آپ کو اس ہفتہ زیادہ تناؤ کی وجہ سے پیروں اور جوڑوں میں درد رہنے کا اندیشہ ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی صحت میں گراوٹ آسکتی ہے۔ امیونٹی کمزور ہونے اور ہمت میں کمی پیش ہونے کی وجہ سے اس طرح سے ہوسکتا ہے۔ آپ صحت کے محاذ پر جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ان کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ تناؤ ہوسکتا ہے۔

اُپائی: آپ روز 11 بار " اوم ہنومتے نما" کا جاپ کریں۔

عدد 9

(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 9، 18، 27 تاریخ کو ہوئی ہے)

علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق، ان کو گھوما پھرا کر بات کرنے کے بجائے سیدھی بات کرنا پسند ہوتا ہے۔ ان کا سیاست میں شوق ہوتا ہے۔ دوسروں کے ساتھ اچھے سے تعلقات قائم کرنے اور اچھے ربط و ضبط قائم کرنے کی وجہ سے زبردست کامیابی ملے گی۔ یہ لوگ اپنے رشتے کو اہمیت دیتے ہیں۔

محبتی زندگی:اس ہفتہ آپ کے اور پارنٹر کے تعلق میں حلاوت آئے گی۔ اور آپ دونوں کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آپ رومانس کا پھرپور مزہ لیں گے۔ خاندانی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لیکن آپ ان مسائل کو سلجھانے میں کامیاب رہیں گے۔

تعلیم:طلباء کے لیے یہ ہفتہ بہت شاندار رہنے والا ہے۔ آپ تعلیم کے میدان میں کوالٹی ٹائم سپینڈ کریں گے۔ علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق آپ ٹکنیکل موضوعات سے پڑھائی کرنے کے اہل رہیں گے۔

پیش ور زندگی:اس وقت نوکری کرنے والے اپنے کام میں بہت اچھی کارکردگی کرنے والے ہیں۔ اور سب سے آگے رہیں گے۔ کام کی وجہ سے مکان عمل میں آپ کا قد بلند ہوگا۔ اس ہفتہ آپ میٹنگ میں زیادہ مشغول رہنے والے ہیں۔

صحت:علم الاعداد ہفتہ زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے مطابق اس ہفتہ آپ اپنی صحت کو لے کر بہت احتیاط برتنے والے ہیں اس وجہ سے اپ کی امیونٹی بہت اچھی رہے گی۔ امیونٹی بہتر ہونے کی وجہ سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔ آپ کو معمولی صحت سے جڑے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

اُپائی: روز 27 بار " اوم بھومائے نما" منتر کا جاپ کریں۔

تمام نجومی حل کے پیش نظر یہاں کلک کریں۔آن لائن شوپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں آپ کو یہ بلاگ ضرور پسند آیا ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اس کو اپنے خیرخواہ کے ساتھ ضرور شئر کریں۔ شکریا!

Talk to Astrologer Chat with Astrologer